خبریں

مدھیہ پردیش: کھلے میں قضائے حاجت کو لے کر ڈیڑھ سالہ بچے کو لاٹھیوں سے پیٹ کر مار ڈالا، دو گرفتار

مدھیہ پردیش کے ساگر ضلع کے بگس پور گاؤں کا معاملہ ہے۔گزشتہ 25 ستمبر کو بھی ریاست کے شیوپوری ضلع میں قضائے حاجت کے معاملے پر دو لوگوں نے مبینہ طور سے دو دلت بچوں کو پیٹ -ییٹ کر مار ڈالا تھا۔

Sagar-Madhya-Pradesh

نئی دہلی: مدھیہ پردیش کے ساگر ضلع میں بھان گڑھ تھانہ حلقہ کے بگس پور گاؤں میں 6 سالہ بچے کے کھلے میں پیشاب کرنے پر دو پڑوسیوں کے درمیان ہوئی لڑائی میں ڈیڑھ سالہ بچے کی موت ہو گئی۔اس معاملے میں پولیس نے ملزم باپ -بیٹے کو گرفتار کر لیا ہے۔ساگر ضلع کے ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ وکرم سنگھ نے جمعرات کو بتایا کہ ساگر سے تقریباً 200 کیلومیٹر دور بگس پور گاؤں میں گزشتہ 1 اکتوبر کی شام کو مہر سنگھ آدیواسی کے گھرکے سامنے سڑک پر اس کے پڑوسی  رام سنگھ کا 6 سالہ بیٹا کھلے میں پیشاب کر رہا تھا۔

سنگھ کے مطابق،اس بات سے ناراض ہو کر مہر اپنے پڑوسی رام سنگھ سے جھگڑ پڑا۔اسی دوران رام سنگھ کا 20 سالہ بیٹا امیش بھی وہاں آ گیاا ور دونوں  کے بیچ مار پیٹ ہونے لگی۔انہوں نے کہا کہ اسی دوران رام سنگھ اور اس کے بیٹے امیش نے مہر سنگھ آدیواسی کی لاٹھیوں سے بے رحمی سے پٹائی کر دی۔اس دوران مہر سنگھ گود میں ڈیڑھ سالہ   اپنے بیٹے بھگوان سنگھ کو بھی لئے ہوئے تھے۔لاٹھیوں سے بھگوان سنگھ بھی زخمی  ہو گیا اور زیادہ خون نکلنے کی وجہ سے موقع پر ہی اس کی موت ہو گئی۔

سنگھ نے بتایا کہ حملے میں مہر سنگھ بری طرح سے زخمی  ہوا ہے،جسے بینا کے ایک ہاسپٹل میں داخل کرایا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ دونوں ملزمین رام سنگھ اور اس کے بیٹے امیش کو گرفتار کر لیا ہے۔ان کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 302(قتل)،323(مار پیٹ)اور 34 (کسی بھی جرم کو انجام دینے کے لئے مشترکہ سازش)کے تحت معاملہ درج کیا گیا ہے۔

وہیں،بھان گڑھ پولیس تھانہ انچارج سبودھ مشرا نے بتایا کہ گھر کے پاس سڑک پیشاب  کرنے  کو لے کر ان دونوں فیملی  کے بیچ پہلے بھی کئی بار تنازعہ ہو چکا تھا۔واضح ہوکہ 25 ستمبر کو بھی مدھیہ پردیش کے شیوپور ضلع کے بھاؤکھیڑی گاؤں میں پنچایت بھون کے سامنے سڑک پر قضائے حاجت پر دو لوگوں نے مبینہ طور پر دلت بچوں کو پیٹ -پیٹ کر مار ڈالا تھا۔

(خبررساں ایجنسی بھاشا کے ان پٹ کے ساتھ)