خبریں

بہار: ڈپٹی سی ایم سشیل مودی پر الزام، خود نکل گئے، ہماری کوئی مدد نہیں کی

 ویڈیو میں لوگ پانی کی قلت اور دوسری  پریشانیوں کا ذکر کر رہے ہیں ۔ویڈیو میں ایک خاتون کہتی ہیں  کہ ہمارے گھر میں تین دن سے بجلی-پانی نہیں  ہے۔ہم لوگ ان کو (سشیل  مودی)بول- بول کر تھک گئے۔ وہ کھڑکی سے جھانک -جھانک کر ہٹ جا رہے تھے۔

فوٹو: پی ٹی آئی

فوٹو: پی ٹی آئی

 نئی دہلی: پٹنہ میں بارش بند ہونے کے کئی  دن کے بعد بھی لوگوں کی پریشانیاں  کم نہیں ہوئی ہیں۔بہار کے نائب وزیر اعلیٰ سشیل کمارمودی کو انتظامیہ نے بھلے ہی نکال لیا ہو، لیکن ان کے پڑوسی ابھی بھی مدد کے انتظار میں ہیں ۔بہار کے رہنما پپو یادو نے ٹوئٹ کرکے  ،نائب وزیر اعلیٰ سشیل کمارمودی کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے ۔

انہوں  نے پٹنہ کے لوگوں کی پریشانیوں کا حوالہ دیتے ہوئے نائب وزیر اعلیٰ سے  شکایت کی۔انہوں  نے ٹوئٹ میں لکھا،’اتنے بے رحم کیسے ہو گئے ڈپٹی سی ایم سشیل مودی جی؟ آپ کے پڑوسیوں کا  حق ریاست کے وسائل پر اتنا ہی ہے ،جتنا  کہ آپ کا!آپ نے ان سب کو مر نے کے لئے کیوں چھوڑ دیا؟پٹنہ کے بے ایمان ڈی ایم، ڈپٹی سی ایم کو بچا کر چلتے بنے! کیا ان کے لیے عام شہریوں کی جان کی کوئی قیمت نہیں ہے۔’

پپو یادو نے اپنے ٹوئٹ کے ساتھ ایک ویڈیو بھی پوسٹ کیا ہے ۔اس دیڈیو میں لوگ پانی کی قلت اور دوسری  پریشانیوں کا ذکر کر رہے ہیں ۔ویڈیو میں ایک خاتون کہتی ہیں  کہ ہمارے گھر میں تین دن سے بجلی-پانی نہیں  ہے۔ہم لوگ ان کو (سشیل  مودی)بول- بول کر تھک گئے۔ وہ کھڑکی سے جھانک -جھانک کر ہٹ جا رہے تھے۔

خاتون کہتی ہیں  ،وہ (سشیل مودی)ہمارے سامنے ہی رہتے ہیں۔ویڈیو میں ایک لڑکے نے کہا کہ مودی  ہم لوگوں کے  بغل سے نکل کر بچ کر چلے گئے لیکن  ہماری کوئی مدد نہیں کی۔لوگ اپنی فیملی میں چھوٹے -چھوٹے بچوں کی پریشانی کا ذکر کر رہے ہیں۔انہوں نے لگاتار کئی ٹوئٹ کر کے ڈپٹی سی  ایم کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے ، انہوں نے لکھا ہے کہ – ایک اکتوبر کو بہار کے ڈپٹی سی ایم  نے 48 گھنٹے میں سارا پانی نکال پٹنہ میں آبی جماؤ ختم کرنے کی ہدایت دی تھی ۔ آج 4 اکتوبر کو بہار کے ڈپٹی سی ایم کے گھر اور محلے میں ہیں ۔ آپ خود دیکھیے کیا حالت ہے ؟ بہار سرکار کے نمبر دو ہیں ،لیکن زبان کیقیمت دو پیسے کی بھی نہیں ہے کیا؟

جن ستا کی ایک رپورٹ کے مطابق،وہیں دوسری طرف سیاسی رہنماؤں کے بیچ پٹنہ میں پانی جمع  ہونے کے معاملے کو لے کر ایک دوسرے پر الزام تراشیاں جاری ہیں۔اس معاملے میں مرکزی وزیر صحت اویناش کمار چوبے نے پٹنہ کے  موجودہ  حالات کے لیے افسروں اور اہلکاروں کو ذمہ دار ٹھہرایا  ہے۔انہوں نے کہا کہ پٹنہ میں جب27 اور 28 ستمبر کو بارش ہو رہی تھی ا س وقت شہر کے سمپ ہاؤس بند تھے۔ا س وجہ سے  بیشتر علاقوں میں پانی بھر گیا۔چوبے نے بہار حکومت کا بچاؤ کرتے ہوئے کہا کہ حالات خراب  ہوتے ہی ریاستی حکومت حرکت   میں آ گئی ۔سی ایم نتیش  کمار نے خود سیلاب زدہ علاقوں میں جاکر حالات کا جائزہ لیا۔انہوں  نے کہا کہ حالات بہترہوتے ہی  غیر ذمہ دار  افسروں پر کارروائی ہونی چاہیے۔

غورطلب ہے کہ  تین دن بعد سشیل کمار مودی کو پٹنہ کے راجیندر نگر واقع ان کے گھر سے نکالا گیا تھا۔وہ اپنی فیملی کے ساتھ سیلاب میں پھنس گئے تھے۔دریں اثنا مشہور گلورہ شاردا سنہا نے بھی سوشل میڈیا پر مدد کے لیے پوسٹ لکھی تھی ۔بعد میں ان کو این ڈی آر ایف کی ٹیم نے وہاں سے نکالا۔