خبریں

نریندر مودی نے کہا، نیشن بلڈنگ کی بنیاد ہیں ساورکر کے ’سنسکار‘، ان کو بھارت رتن سے رکھا گیا محروم

وزیر اعظم نریندر مودی نے یہ بیان مہاراشڑکے اکولہ میں ایک انتخابی ریلی کو خطاب کرتے ہوئے دیا۔ اس سے ایک دن پہلے ہی مہاراشٹر اسمبلی انتخاب کے لیے جاری اپنے انتخابی منشور  میں  بی جے پی نے ساورکر کو بھارت رتن دینے کا وعدہ کیا تھا۔

مہاراشٹر کے اکولہ میں انتخابی ریلی کو خطاب کرتے وزیر اعظم نریندر مودی، فوٹو:@BJP4India

مہاراشٹر کے اکولہ میں انتخابی ریلی کو خطاب کرتے وزیر اعظم نریندر مودی، فوٹو:@BJP4India

نئی دہلی:   مہاراشٹر اسمبلی انتخاب کے لیے بی جے پی کے ذریعہ اپنے انتخابی منشور  میں ونایک  دامودر ساورکر کو بھارت رتن  دینے کا وعدہ کرنے کے ایک دن بعد وزیر اعظم نریندر مودی نےبدھ کو کہا کہ ہندوتوا  مفکر کو ہندوستان کے سب سے بڑے شہری اعزاز سے محروم رکھا گیا ہے۔انڈین ایکسپریس کے مطابق،اکولہ میں ایک ریلی میں بولتے ہوئے مودی نےکہا کہ ساورکر کی تعلیمات کی وجہ  سے راشٹر واد نیشن بلڈنگ  کی بنیاد  ہے۔مودی نے کہا ،ساورکر کو بھارت رتن سے محروم رکھا گیا۔یہ ساورکر کے ‘سنسکار  ‘ ہی ہیں کہ ہم نے راشتڑ واد کو نیشن بلڈنگ  کی بنیا دمیں رکھا ہے۔

 اپوزیشن پر حملہ کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ جن لوگوں نے امبیڈکر کو بھارت رتن سے محروم کیا وہ وہی لوگ تھے جنہوں نے ساروکر  کوہر موقع پر بے عزت کیا ۔انہوں  نے جموں وکشمیر کو خاص ریاست کا درجہ دینے والے آئین کے آرٹیکل 370 کے اہتماموں کو منسوخ کرنے کے معاملے پر اعتراض کرنے کو لے کر اپوزیشن پارٹی  کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے انہیں’بے شرم ‘ بتایا۔

مودی نے کہا، سیاسی مفاد کے لیے کچھ لوگ کھلے طور پر کہہ رہے ہیں کہ آرٹیکل 370 کے مہاراشٹر اسمبلی انتخابات سے کوئی لینا دینا نہیں ہے،جموں وکشمیر کا مہاراشٹر سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ میں ایسے لوگوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ جموں وکشمیر اور اس کے لوگ بھی ماں بھارتی کے بیٹے ہیں۔انہوں نے کہا،اپوزیشن یہ کیسے پوچھ سکتی ہے کہ آرٹیکل 370 کے زیادہ تر اہتمام ہٹانے سے مہاراشٹر کا کیا لینا-دینا ہے؟ انہوں نے کانگریس-این سی پی اتحاد کو کرپٹ اتحاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ مہاراشٹر کو ایک دہائی پیچھے لے گیا۔

واضح ہو کہ بی جے پی نے منگل کو اپنے انتخابی منشور میں کہا تھا کہ پارٹی یہ طے کرنے کی کوشش کرے گی کہ مہاتما جیوتبا  پھولے ،ساوتری بائی پھولے اور ساورکر کو بھارت رتن دیا جائے۔مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ دیوندر فڈنویس نے کہا ،ساورکر ایک اعظیم انقلابی اور آزادی پسند جنگجو تھے، ہم ایسی  اعظیم    شخصیتوں  کو  تنگ نظر سیاسی چشمے سے کیوں دیکھنا چاہیے۔ملک کو ایک جٹ ہونے دیں  او ر مہربانی کر کے ا س انعام کو دیں جس کے وہ حق دار ہیں۔

( خبر رساں ایجنسی بھاشاکے ان پٹ کے ساتھ)