خبریں

ویٹیکن  نے خارج کی ریپ کے ملزم بشپ کے خلاف مظاہرہ کرنے والی نن کی اپیل

ریپ  کے ملزم بشپ فرینکو مولکل کی گرفتاری کی مانگ کو لےکر مظاہرہ کرنے والی کیرل کی نن سسٹر لوسی کلپوراکو گزشتہ اگست میں چرچ سے معطل کر دیا تھا۔ سسٹر لوسی نے اپنے نکالے جانے کے خلاف ویٹیکن میں فریاد کی تھی۔

کیرل کی نن سسٹر لوسی کلپورا (فوٹو : اے این آئی)

کیرل کی نن سسٹر لوسی کلپورا (فوٹو : اے این آئی)

نئی دہلی: ویٹیکن نے ‘ Franciscan Clarist Congregation ‘ (ایف سی سی) کے فیصلے کے خلاف دائر کیرل کی ایک نن کی اپیل خارج کر دی ہے۔ ایف سی سی نے انھیں طرز زندگی کو لےکر اطمینان بخش جواب دے پانے میں ناکام رہنے پر معطل کیا تھا۔ سسٹر لوسی کلپوراکو اس سال اگست میں ایف سی سی سے معطل کر دیا گیا تھا۔ سسٹر لوسی نے اس مظاہرہ میں حصہ لیا تھا جس میں ایک نن کے ساتھ ریپ  کے ملزم بشپ فرینکو مولکل کی گرفتاری کی مانگ کی گئی تھی۔

گرجاگھر سے جڑے ذرائع نے یہاں بتایا، ‘ ویٹیکن نے ان کی اپیل خارج کر دی ہے۔ ‘ حالانکہ، اپیل دائر کرنے کے لئے ان کے پاس ایک موقع اور ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ اگر وہ اپیل بھی خارج ہو گئی تو انھیں کانونٹ چھوڑنا پڑے‌گا۔ ایف سی سی کا الزام ہے کہ انہوں نے اپنی نظموں کی اشاعت کر کار خریدی اورریپ  کے ملزم اور جالندھر ڈایوسس کے سابق بشپ کے خلاف ایک مظاہرہ میں حصہ لیا تھا۔

وہیں، سسٹر لوسی نے خود پر لگائے گئے الزامات کو خارج کر دیا اور کہا کہ ‘ ان کی امیج خراب کرنے کی کوشش کے تحت جان بوجھ کر ‘ یہ الزام لگائے گئے۔ پی ٹی آئی کے مطابق، ویٹیکن کے فیصلے پر رد عمل دیتے ہوئے نن نے کہا، یہ فیصلہ انھیں شنوائی  کا موقع دئے ہوئے لیا گیا۔ انہوں نے کچھ غلط نہیں کیا ہے اس لئے وہ کانونٹ چھوڑ‌کر نہیں جائیں‌گی۔

سسٹر لوسی کو بھیجے گئے 5 اگست کے خط میں الووا واقع Congregationکے ہیڈ این جوزف نے کہا تھا کہ ایف سی سی کے اصولوں کی خلاف ورزی کرنے پر انھیں طرز زندگی کو لےکر اطمینان بخش جواب دے پانے میں ناکام رہنے پر معطل  کیا جاتا ہے۔ نن کے یکطرفہ معطل لیے جانے کا فیصلہ اس سال 11 مئی کو Congregation کے جنرل کاؤنسل کی میٹنگ میں لیا گیا۔ اس کو ویٹیکن میں اورینٹل چرچ کے لئے نئی دہلی  میں پوپ کے دفتر کے ذریعے منظور کیا گیا تھا۔

معاملہ یہ ہے کہ ایک نن نے جالندھر کے بشپ فرینکو مولکل پر 2014 سے 2016 کے درمیان اس کے ساتھ 13بار ریپ  کرنے کا الزام لگایا ہے۔ یہ واقعہ جالندھر ڈایوسس کے ذریعے کوٹایم  ضلع میں چلائے جا رہے  کانونٹ کے بشپ کے دورے کے دوران ہوا۔ بشپ نے ان الزامات کی تردید کی ہے۔ حالانکہ 54 سالہ بشپ کو عارضی طور پر  مذہبی گرو سے متعلق تمام ذمہ داریوں سے آزاد کر دیا گیا تھا۔

غور طلب ہے  کہ نن سے ریپ  کے الزام میں بشپ فرینکو مولکل کو گزشتہ سال 21 ستمبر کو گرفتار کیا گیا تھا۔ اس کے بعد 15 اکتوبر کو ان کو عدالت سے شرط کے ساتھ ضمانت مل گئی تھی۔ ضمانت پر رہا ہونے کے بعد جالندھر میں ان کا پھول-مالا سے استقبال ہوا۔ اس کے بعد مولکل کے خلاف  مظاہرہ میں شامل ہونے والی پانچوں ننون کی کیرل کے کیتھولک چرچ نے کراولنگڑ واقع اپنے مشنریز آف جیسس کانونٹ سے تبادلہ کر دیا تھا۔ اس کے بعد دوبارہ ان سے کہا گیا کہ وہ حکم پر عمل کریں اور کمیونٹی کے کیمپس کو چھوڑ‌کر جائیں۔

(خبر رساں ایجنسی بھاشا کے ان پٹ کے ساتھ)