خبریں

غیر بی جے پی  پارٹیوں کو کانگریس سے ہاتھ ملانا چاہیے: بھوپیندر سنگھ ہڈا

ہریانہ اسمبلی انتخاب: بی جے پی کو اخلاقی بنیاد پر حکومت بنانے کا دعویٰ چھوڑنے کی بات کہتے ہوئے سینئر کانگریسی رہنما اور سابق وزیراعلیٰ بھوپیندر سنگھ ہڈا نے کہا کہ یہ پہلی بار ہے کہ کچھ وزراء کو چھوڑ‌کر انتخاب میں پوری کابینہ  کاسُپڑا صاف ہو گیا ہے۔

سینئر کانگریسی رہنما اور سابق وزیراعلیٰ بھوپیندر سنگھ ہڈا(فوٹو : پی ٹی آئی)

سینئر کانگریسی رہنما اور سابق وزیراعلیٰ بھوپیندر سنگھ ہڈا(فوٹو : پی ٹی آئی)

نئی دہلی : ہریانہ میں کسی بھی پارٹی کو حکومت بنانے کے لئے واضح اکثریت نہیں ملنے کے آثار کے درمیان کانگریس کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعلیٰ بھوپیندرسنگھ ہڈا نے غیر بی جے پی پارٹیوں سے کانگریس سے ہاتھ ملانے کی جمعرات کو اپیل کی۔ ہڈا نے روہتک میں نامہ نگاروں سے کہا، ‘یہ عوامی فرمان بی جے پی کے خلاف ہے۔ بی جے پی کو دور رکھنے کے لئے جے جے پی، انیلو، آزاد سمیت دیگر جماعتوں کوکانگریس سے ہاتھ ملانا چاہیے۔ ‘یہ پوچھے جانے پر کہ کیا کانگریس نے جے جے پی صدر دشینت چوٹالا کووزیراعلیٰ عہدے کی پیشکش کی ہے، انہوں نے کہا کہ اس طرح کی کوئی بات چیت نہیں ہوئی ہے۔

 سابق وزیراعلیٰ روہتک ضلع کے گڑھی سانپلا-کلوئی میں بھاری ووٹ کے فرق سےآگے چل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وعدوں کو پورا نہیں کر پانے اور کام نہیں کرنے کی وجہ سے لوگوں نے بی جے پی کے خلاف عوامی فرمان دیا ہے۔انہوں نے غیر بی جے پی پارٹیوں سے کانگریس سے ہاتھ ملانے کی اپیل کی اوربھروسہ دلایا کہ ان کو مناسب عزت دی جائے‌گی۔ ہڈا نے کہا، ‘ ہم مضبوط حکومت بنانے کے لئے تیار ہیں۔’بی جے پی کو اخلاقی بنیاد پر حکومت بنانے کا دعویٰ چھوڑنے کے لئے کہتےہوئے ہڈا نے کہا کہ یہ پہلی بار ہے کہ کچھ وزراء کو چھوڑ‌کر انتخاب میں پوری کابینہ  کا سُپڑا صاف ہو گیا ہے۔ ہڈا نے کہا کہ نوکری اور روزگار جیسے مدعا بی جےپی کے لئے مصیبت ثابت ہوئے۔

 وہیں، بھوپیندر سنگھ ہڈا کے بیٹے اور کانگریسی رہنما دیپیندر سنگھ ہڈا نےبی جے پی پر ہریانہ میں آزاد امیدواروں پر دباؤ بنانے کا الزام لگایا ہے۔ انہوں نےکہا کہ یہ جمہوریت میں منظور نہیں ہے۔ خبر رساں ایجنسی اے این آئی سے بات کرتے ہوئے دیپیندر نے کہا، ‘ بی جے پی آزاد امیدواروں پر دباؤ بنانے کی کوشش کر رہی ہے کیونکہ ان میں سے زیادہ تر ہمارےساتھ آنا چاہتے ہیں۔ یہ جمہوریت میں قبول نہیں کیا جا سکتا۔ بھروسہ مند امیدواروں کو آزادانہ طورپر اس پارٹی کو چننے میں اہل ہونا چاہیے، جس کی  وہ حمایت کرناچاہتے ہیں۔ میں میڈیا کے ذریعے الیکشن کمیشن سے اس کے بارے میں اپیل کرنا چاہتاہوں۔ ‘

ساتھ ہی انہوں نے کہا، ‘آج یہ واضح ہو گیا کہ لوگ کھٹر حکومت کو گراناچاہتے ہیں۔ میں دشینت چوٹالا (جے جے پی)، آزاد امیدواروں اور دیگر جماعتوں سےہریانہ میں ایک ساتھ آنے اور اتحادی حکومت بنانے کے لئے کہنا چاہتا ہوں تاکہ لوگوں کے عوامی فرمان کی عزت کی جا سکے۔ ‘

دہلی  پہنچیں‌گے ہڈا، ہریانہ میں حکومت بنانے کی کوشش کرے‌گی کانگریس

ہریانہ میں ہنگ اسمبلی کے آثار کے مدنظر کانگریس ریاست میں حکومت کی تشکیل کی قواعد میں جٹ گئی ہے اور اسی امکان پر صلاح و مشورہ کے لئے ریاست کے سابق وزیراعلیٰ بھوپیندر سنگھ ہڈا جمعرات کو دہلی پہنچ رہے ہیں۔ کانگریس سے جڑے ذرائع نے بتایا کہ دہلی پہنچنے کے بعد ہڈا کانگریس صدرسونیا گاندھی سے ملاقات کریں‌گے اور حکومت بنانے کے امکان کو لےکر پارٹی کے سینئررہنما احمد پٹیل اور غلام نبی آزاد کے ساتھ غور وفکر کریں‌گے۔

ایک ذرائع نے بتایا کہ سونیا نے ہڈا سے فون پر بھی بات کی ہے اور ان کوحکومت بنانے کے لئے آگے بڑھنے کو کہا ہے۔ اس بیچ، ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ ہڈا اور ان کے قریبیوں کی طرف سےجن نایک جنتا پارٹی کے ساتھ رابطہ کرنے کی کوشش ہو رہی ہے۔اس کے ساتھ ہی ان آزادامیدواروں سے رابطہ کیا گیا ہے جو جیتنے کی حالت میں ہیں۔الیکشن کمیشن کے ساڑھے 12 بجے کے اعداد وشمار کے مطابق، ریاست کی 90 رکنی اسمبلی میں بی جے پی 36، کانگریس 35 اور جن نایک جنتا پارٹی 10 سیٹوں پر آگے چل رہی ہے۔

 (خبر رساں ایجنسی بھاشاکے ان پٹ کے ساتھ)