The Wire
  • ہمارے بارے میں
  • خبریں
  • فکر و نظر
  • حقوق انسانی
  • ادبستان
  • گراؤنڈ رپورٹ
  • ویڈیو
  • Support The Wire

تازہ ترین

  • مدارس کو بند کرنا اور یکساں سول کوڈ کا نفاذ مسلمانوں کے مفاد میں: ہمنتا بسوا شرما
  • آزاد زرعی منڈی کی باتوں کے باوجود مودی حکومت کی ایکسپورٹ پالیسیاں ناقص ہیں
  • اردو میں رپورٹنگ کرنے والے 15 آزاد صحافی این ایف آئی میڈیا فیلوشپ کے لیے منتخب
  • ’تاج محل کی زمین کے بدلے شاہ جہاں نے جے پور کے شاہی خاندان کو حویلیاں دی تھیں‘
  • بہار: ریت اور شراب مافیا کے بارے میں رپورٹنگ کرنے والے صحافی کا قتل

ٹاپ اسٹوریز

  • ’تاج محل کی زمین کے بدلے شاہ جہاں  نے جے پور کے شاہی خاندان کو حویلیاں دی تھیں‘
    ’تاج محل کی زمین کے بدلے شاہ جہاں نے جے پور کے شاہی خاندان کو حویلیاں دی تھیں‘
  • مسجدوں سے نکلتے ’بھگوان‘ یا قبضے کا ’مذہبی‘ طریقہ؟
    مسجدوں سے نکلتے ’بھگوان‘ یا قبضے کا ’مذہبی‘ طریقہ؟
  • اردو میں رپورٹنگ کرنے والے 15 آزاد صحافی این ایف آئی میڈیا فیلوشپ کے لیے منتخب
    اردو میں رپورٹنگ کرنے والے 15 آزاد صحافی این ایف آئی میڈیا فیلوشپ کے لیے منتخب
  • اکبر الہ آبادی :رنج لیڈرکوبہت ہےمگرآرام کےساتھ
    اکبر الہ آبادی :رنج لیڈرکوبہت ہےمگرآرام کےساتھ
  • اب اتر پردیش میں کسی بھی نئے مدرسے کو سرکاری گرانٹ نہیں ملے گی
    اب اتر پردیش میں کسی بھی نئے مدرسے کو سرکاری گرانٹ نہیں ملے گی

ہم سے رابطہ کیجیے

کیا آپ اردو میں لکھتے ہیں یا لکھنا چاہتے ہیں ؟ اگر ہاں تو آپ ہمیں اپنے آئیڈیاز urdu@thewire.in پر بھیج سکتے ہیں۔

Subscribe to our mailing list

* indicates required

View previous campaigns.

خبریں

پی ایم سی معاملہ: آٹھویں اکاؤنٹ ہولڈر کی موت، علاج کا خرچ نہیں اٹھا پارہے تھے

دی وائر اسٹاف 05/11/2019

شیئر کریں

  • Tweet
  • WhatsApp
  • Print
  • More
  • Email
  • Pocket

مرنے والے  کی پہچان 74سالہ  اینڈریو لوبو کے طور پر ہوئی ہے۔ لوبو کے بینک کھاتے میں 26 لاکھ سے زیادہ  روپے جمع تھے۔

فوٹو: پی ٹی آئی

فوٹو: پی ٹی آئی

نئی دہلی : پنجاب اینڈ مہاراشٹر کوآپریٹو بینک(پی ایم سی) کے ایک اور اکاؤنٹ ہولڈرکی موت کا معاملہ سامنے آیا ہے۔اہل خانہ نے موت کی وجہ  مبینہ طور پر علاج کا خرچ نہیں اٹھا پانا بتایا ہے۔مرنے والے کے پوتے کرس نے بتایا کہ 74سالہ اینڈریو لوبو کا جمعرات کی دیر شام ٹھانے کے پاس کاشیلی میں ان کے گھر پر انتقال  ہو گیا۔

 لوبو پی ایم سی بینک پر آر بی آئی کے ذریعے  نقدی نکاسی کی حد طے کرنے  کے بعد سے مرنے والے آٹھویں اکاؤنٹ ہولڈر ہیں۔ آر بی آئی کے اس فیصلے کے بعد 23 ستمبر کو ایک اکاؤنٹ ہولڈرنے خودکشی  کر لی تھی۔کرس نے بتایا کہ لوبو کے بینک کھاتے میں 26 لاکھ سے زیادہ  روپے جمع تھے۔ لوبو اس جمع رقم  کی سودپر اپنا گزارہ کرتے تھے۔

کرس نے کہا، ‘دو مہینے پہلے انکے پھیپھڑے میں انفیکشن  ہو گیا جس کے لیے انہیں مستقل  دواؤں اور ڈاکٹروں کے علاج کی ضرورت تھی۔ ان کا پیسہ بینک میں اٹکا ہوا تھا جس کی وجہ سے  ان کی طبی ضروریات  پوری نہیں ہو پائی۔’اس سے پہلے 14 اکتوبر کو جیٹ ایئرویز کے ایک سابق ملازم سنجے گلاٹی (51) کا بھی دل کا دورہ پڑنے سے موت ہو گئی تھی۔ وہ بینک کے خلاف مظاہرہ  میں حصہ لینے گئے تھے، جس کے بعد انہیں دل کا دورہ پڑا تھا۔

اسی  طرح مہاراشٹر کے ملنڈ میں پی ایم سی کے اکاؤنٹ ہولڈرکیشومل بھائی ہندوجہ کا دل کا دورہ پڑنے سے موت ہو گئی تھی۔ایک اور اکاؤنٹ ہولڈرپھتومل پنجابی (56) کی اگلے دن موت ہو گئی تھی۔ پھتومل کی ملنڈ میں دکان تھی اور انہیں بھی دل کا دورہ پڑا تھا۔ اس سے متعلق  تیسری موت بھی اسی دن ہوئی تھی۔ 39 سال کی ایک اکاؤنٹ ہولڈر نے خودکشی کر لی تھی۔

اس  معاملے میں چوتھی موت مرلی دھر دھراکی ہوئی تھی۔ پیسوں کی کمی کی وجہ سے وہ بائی پاس سرجری نہیں کرا پائے تھے اور دل کا دورہ پڑنے سے ان کی موت ہو گئی تھی۔ وہیں، پانچویں موت بھارتی سدرنگنی (73) کا بھی دل کا دورہ پڑنے سے موت ہو گئی تھی۔غورطلب ہے کہ ستمبر میں آر بی آئی نےپی ایم سی بینک میں اقتصادی بد انتظامی  کا معاملہ سامنے آنے کے بعد بینک کے گراہکوں کے لیے نقدی نکاسی کی حد طے کرنے کے ساتھ ہی بینک پر کئی طرح کی پابندیاں لگا دی تھیں۔

بینک کے کام کاج میں بدانتظامی اور ریئل ایسٹیٹ کمپنی ایچ ڈی آئی ایل کو دیے گئے قرض کے بارے میں صحیح جانکاری نہیں دینے کو لے کر اس پر پابندی لگائی گئی تھی۔

(خبررساں ایجنسی  بھاشاکے ان پٹ کے ساتھ)


دی وائر ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے۔ہماری صحافت کو سرکاری اور کارپوریٹ دباؤ سے آزاد رکھنے کے لیے مالی تعاون کیجیے۔
[orc]

تازہ ترین

  • مدارس کو بند کرنا اور یکساں سول کوڈ کا نفاذ مسلمانوں کے مفاد میں: ہمنتا بسوا شرما
  • آزاد زرعی منڈی کی باتوں کے باوجود مودی حکومت کی ایکسپورٹ پالیسیاں ناقص ہیں
  • اردو میں رپورٹنگ کرنے والے 15 آزاد صحافی این ایف آئی میڈیا فیلوشپ کے لیے منتخب

شیئر کریں

  • Tweet
  • WhatsApp
  • Print
  • More
  • Email
  • Pocket

Related

Categories: خبریں

Tagged as: 1000 Withdrawal Limit, Account Holders Death, PMC Bank, Punjab and Maharashtra Cooperative Bank, RBI, Reserve Bank of India, The Wire Urdu, آر بی آئی, اکاؤنٹ ہولڈر کی موت, پنجاب اینڈ مہاراشٹر کو آپریٹو بینک, پی ایم سی بینک, دی وائر اردو, ریزرو بینک آف انڈیا

Post navigation

دمن: سرکاری زمین سے بے دخل کیے جانے پر مظاہرہ کر رہے 70 لوگ حراست میں لیے گئے
مودی-شاہ کو ملے کلین چٹ کی مخالفت کر نے والے الیکشن کمشنر کا ریکارڈکھنگالنے میں جٹی حکومت

Support Free & Independent Journalism

Contribute Now

Copyright

All content © The Wire, unless otherwise noted or attributed. The Wire is published by the Foundation for Independent Journalism, a not-for-profit company registered under Section 8 of the Company Act, 2013. CIN: U74140DL2015NPL285224

Twitter

پیروی @TheWireUrdu

Acknowledgment

ipsmflogo The Wire’s journalism is partly funded by the Independent and Public Spirited Media Foundation
  • Top categories: خبریں/فکر و نظر/ویڈیو/ادبستان/گراؤنڈ رپورٹ/حقوق انسانی/عالمی خبریں/الیکشن نامہ/خاص خبر
  • Top tags: اردو خبر/ News/ Urdu News/ The Wire/ دی وائر اردو/ The Wire Urdu/ دی وائر/ Narendra Modi/ BJP
Proudly powered by WordPress | Theme: Chronicle by Pro Theme Design.
Don`t copy text!
loading Cancel
Post was not sent - check your email addresses!
Email check failed, please try again
Sorry, your blog cannot share posts by email.