خبریں

دہلی میں پیاز 80 روپے کیلو ، ایک ہفتے میں 45 فیصدی بڑھی قیمت

مہاراشٹر جیسی پیازپیدا کرنے والی  ریاستوں میں شدید بارش کے بعداس کی فراہمی  پر اثر پڑا ہے۔ سرکاری اعداد وشمارکے مطابق پیاز کی قیمتوں میں پچھلے سال کے مقابلے تقریباً تین گنا اضافہ  ہوا ہے۔ نومبر 2018 میں خردہ  بازار میں پیاز کی قیمت 30-35 روپے کیلو تھا۔

علامتی تصویر ، فوٹو: پی ٹی آئی

علامتی تصویر ، فوٹو: پی ٹی آئی

نئی دہلی : حکومت کی فراہمی بڑھانے اور قیمتوں کو قابو رکھنے کے اقدام کے باوجود دہلی میں پچھلے ایک ہفتے میں پیاز کی خردہ قیمت 45 فیصدی  بڑھ کر 80 روپے کیلو ہوگئی ہے۔سرکاری اعداد وشمار کے مطابق ،ایک اکتوبر کو پیاز کی قیمت 55 روپے کیلو تھی۔

مہاراشٹر جیسی پیاز پیدا کرنے والی ریاستوں میں شدید بارش کے بعد اس کی فراہمی  پر اثر پڑا ہے ۔ اس سے قومی  راجدھانی دہلی میں پیاز کی قیمتیں آسمان چھو رہی ہیں۔اعداد وشمار کے مطابق پیاز کی قیمتوں میں پچھلے سال کے مقابلےتقریباً گناتین اضافہ  ہوا ہے۔ نومبر 2018 میں خردہ  بازار میں پیاز کی قیمت 30-35 روپے کیلو تھی۔

دہلی ہی نہیں بلکہ ملک  بھر کے دوسرے علاقوں میں بھی پیاز کی قیمتیں بہت زیادہ  ہیں۔ حالانکہ دہلی میں پیاز ‘سیاسی طور پر حساس ’ شےرہی ہے۔صارفی معاملوں کی وزارت کے ایک سینئر حکام  نے بتایا، ‘آنے والے دنوں میں پیاز کی قیمت میں نرمی آ سکتی ہے کیونکہ مہاراشٹر ، راجستھان اور کرناٹک میں نئی فصل کی آمد شروع ہو گئی ہے۔ حالانکہ بے موسم بارش کی وجہ سے انہیں باہر  لانے میں دقت ہو رہی ہے۔’

حکام نے کہا کہ مدر ڈیری دہلی- این سی آر میں 400 سے زیادہ  سفل کے ذریعے  بفر اسٹاک سے 24.90 روپے فی  کیلوگرام کی شرح سے پیاز بیچ رہی ہے۔حالاں کہ  کچھ سینٹروں پر پیاز کاا سٹاک ختم ہو گیا ہے اور گراہکوں کو مایوس  ہوکر لوٹنا پڑ رہا ہے۔

اسی  بیچ سرکار نے افغانستان، مصر، ترکی اور ایران سے پیاز کے نجی امپورٹ کی سہولت  دینے کا فیصلہ کیا ہے۔حکام  نے کہا کہ نجی تاجروں نے سرکار کو بتایا کہ امپورٹیڈ پیاز کے 80 کنٹینر ہندوستانی  بندرگاہوں پر پہنچ چکے ہیں اور 100 کنٹینروں کو سمندری راستوں  سے ہندوستان  بھیجا جا سکتا ہے۔

(خبررساں ایجنسی بھاشا کے ان پٹ کے ساتھ)