خبریں

بھیما کورے گاؤں معاملہ: 6 سماجی کارکنوں کی ضمانت عرضی خارج

ماؤوادیوں سے مبینہ رشتے کےالزام میں گرفتارکئے گئے سماجی کارکنوں نےاس دلیل کے ساتھ عرضیاں دائر کی تھیں کہ پولیس ان کے خلاف خاطرخواہ  ثبوت پیش نہیں کر پائی ہے۔

ماؤوادیوں سے مبینہ رشتے کے الزام مںف گرفتار کئے گئے سماجی کارکن سدھری دھاولے، سریندر گاڈلنگ، شوما سنؤ، مہشت راؤت اور رونا ولسن

ماؤوادیوں سے مبینہ رشتے کے الزام مںف گرفتار کئے گئے سماجی کارکن سدھری دھاولے، سریندر گاڈلنگ، شوما سنؤ، مہشت راؤت اور رونا ولسن

نئی دہلی: پونے کی ایک سیشن  کورٹ نے بدھ کوبھیما کورےگاؤں  تشدد معاملے میں ماؤوادیوں سے مبینہ رابطہ  رکھنے کے الزام  میں گرفتار کئے گئے چھ سماجی کارکنوں کی ضمانت عرضی خارج کر دی ہے۔رونا ولسن، شوما سین، سریندر گاڈلنگ، مہیش راؤت، ورورا راؤ اور سدھیر دھاولے نے اس دلیل کے ساتھ ضمانت عرضیاں دائر کی تھیں کہ پولیس ان کے خلاف خاطرخواہ  ثبوت پیش نہیں کر پائی ہے۔

استغاثہ نے عرضیوں کی  مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ملزموں اور ماؤوادیوں کے بیچ رشتہ دکھانے کے لیےمواد موجود ہے۔لائیو لاءکے مطابق، سیشن کورٹ کے جج نے یہ فیصلہ بامبے ہائی کورٹ کےاس فیصلےکی روشنی میں دیا ہے، جس میں اس نے معاملے کے دوسرے ملزموں کی ضمانت عرضی خارج کر دی تھی۔

 پولیس کے مطابق،31 دسمبر 2017 کو ایلگارپریشد کی اجلاس کے دوران اشتعال انگیز تقریر کی  گئی تھی، جس کی وجہ سے ضلع میں اگلے دن (ایک جنوری 2018) کو بھیماکورے گاؤں وار میموریل پرتشدد بھڑک گیا تھا۔پولیس  کا دعویٰ ہے کہ اجلاس کو ماؤوادیوں کی حمایت حاصل تھی۔ اس معاملے میں 2018 میں جون اور اگست مہینے میں کئی کارکنوں اور قلمکاوں کو یو اے پی اےکے تحت گرفتار کیا گیا تھا۔

ان کارکنوں میں تیلگو شاعر ورورا راؤ، سماجی کاکرن ارو ن  پھریرا اور ورنان گونسالوس، کارکن  اوروکیل سدھا بھاردواج بھی شامل تھے۔سدھا بھاردواج، ورنان گونسالوس اور ارون پھریرا نے ضمانت کے لیےبامبےہائی کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا تھا۔ کورٹ نے ان کی عرضیوں پر دلیلوں کو سننے کے بعد 15 اکتوبر کو انہیں ضمانت دینے سےانکار کر دیا تھا۔

اس بیچ، معاملے میں گرفتار نہیں کیے گئے ایک ملزم کارکن گوتم نولکھا نے بھی پیشگی ضمانت کے لئے سیشن کورٹ  کا رخ کیا ہے۔ سات نومبر کو ان کی عرضی پر شنوائی ہوگی۔ نولکھا کو سپریم کورٹ سے گرفتاری پر عبوری راحت ملی ہوئی ہے، جو 11 نومبر کو ختم ہوگی۔

(خبررساں ایجنسی  بھاشاکے ان پٹ کے ساتھ)