خبریں

ایودھیا: سپریم کورٹ کے فیصلے پر وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا-یہ فیصلہ کسی کی ہار یا جیت نہیں

 اس فیصلے کو کسی کی ہار یا جیت کےطور پر نہیں دیکھا جانا چاہیے۔ رام بھکتی ہو یا رحیم بھکتی، یہ وقت ہم سبھی کے لیے بھارت بھکتی کے احساس  کومستحکم  کرنے کا ہے۔

(فائل فوٹو : پی ٹی آئی)

(فائل فوٹو : پی ٹی آئی)

نئی دہلی: سپریم کورٹ کی پانچ ججوں کی آئینی بنچ  نے ایودھیا معاملے پر اپنا فیصلہ سنا دیا ہے۔ کورٹ کے فیصلے کے بعد وزیر اعظم  مودی نے کہا کہ، ملک کی سپریم کورٹ نے ایودھیا پر اپنا فیصلہ سنا دیا ہے۔ اس فیصلے کو کسی کی ہار یا جیت کے طور پر  نہیں دیکھا جانا چاہیے۔ رام بھکتی ہو یا رحیم بھکتی، یہ وقت ہم سبھی کے لیے بھارت بھکتی کے احساس  کومستحکم  کرنے کا ہے۔ہم وطنوں  سے میری اپیل ہے کہ امن ، بھائی چارہ و اور اتحاد بنائے رکھیں۔

پی ایم مودی نے اپنے  ایک دوسرے ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ ،سپریم کورٹ کا یہ فیصلہ کئی وجہوں سے اہم  ہے؛ یہ بتاتا ہے کہ کسی تنازعہ  کو سلجھانے میں قانونی کارروائی کی پیروی  کتنی اہم ہے۔ ہر فریق کو اپنی اپنی دلیل رکھنے کے لیے خاطرخواہ وقت  اورموقع دیا گیا۔

انصاف کے مندر نے دہائیوں پرانے معاملے کا بہتر  طریقے سے حل کر دیا۔ یہ فیصلہ عدلیہ کارروائی میں عوام  کے یقین  کو اور مضبوط کرےگا۔ ہمارے ملک  کی ہزاروں سال پرانے  بھائی چارے کے احساس کے مطابق ہم 130 کروڑ ہندوستانیوں کو امن اورتحمل  کا تعارف دینا ہے۔

دریں اثناوزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ ، شری رام جنم بھومی پر اتفاق رائے  سے آئے سپریم کورٹ  کے فیصلے کا میں خیرمقدم کرتا ہوں،۔ میں سبھی کمیونٹی  اورمذہب  کے لوگوں سے اپیل کرتا ہوں، کہ ہم اس فیصلے  کو قبول کرتے  ہوئے امن وآشتی اور ہم آہنگی  سے پر‘ایک بھارت شریشٹھ بھارت’کے اپنے ارادے  کے تئیں پرعزم رہیں۔

انہوں نے کہا کہ دہائیوں سے چلے آ رہے شری رام جنم بھومی کے اس قانونی تنازعہ  کو آج اس فیصلے سے اس کی آخری صورت ملی ہے۔ میں ہندوستان  کت عدلیہ نظام اور تمام جسٹس کاخیرمقدم کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا،شری  رام جنم بھومی قانونیتنازعہ  کے لیے کوشش کرنے والی سبھی تنظیموں، ملک  کے سنت سماج اور بے شمار نامعلوم لوگوں جنہوں نے اتنے برسوں  تک اس کے لیے کوشش کی  میں ان کے تئیں ممنون ہوں۔

امت شاہ نے کہا کہ مجھے پورا یقین ہے کہ سپریم کورٹ کا یہ تاریخی فیصلہ  اپنے آپ میں ایک میل کا پتھر ثابت ہوگا۔ یہ فیصلہ  ہندوستان  کی ایکتا،سالمیت اور عظیم روایات کو اورقوت دےگا۔

غور طلب ہے کہ سنیچر کو سپریم کورٹ کے 5 ججوں کی آئینی بنچ نے اپنے فیصلے میں متنازعہ زمین پر مسلم فریق کا دعویٰ خارج کرتے ہوئے ہندو فریق کو زمین دینے کو کہا ہے۔

عدالت نے یہ بھی کہا کہ رام  جنم بھومی ٹرسٹ کو 2.77 ایکڑ زمین کا مالکانہ حق ملے گا ۔وہیں سنی وقف بورڈ کو ایودھیا میں ہی 5 ایکڑ زمین دی جائے گی۔مندر کی تعمیر کے لیے مرکزی حکومت کو تین مہینے کے اندر ٹرسٹ بنانا ہوگا اور اس ٹرسٹ میں نرموہی اکھاڑہ کا ایک ممبر شامل ہوگا۔