خبریں

منموہن سنگھ کو اقتصادی معاملوں پر پارلیامانی کمیٹی کے لیے نامزد کیا گیا

اقتصادی معاملوں پر پارلیامنٹ کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے ممبر کے طور پر دگوجئے سنگھ کے استعفیٰ کے بعد خالی ہوئی جگہ پر ڈاکٹر سنگھ کو نامزد کیا گیا ہے۔

فوٹو: پی ٹی آئی

فوٹو: پی ٹی آئی

نئی دہلی: راجیہ سبھا کے چیئر مین ایم وینکیا نائیڈو نے سابق وزیراعظم اور کانگریس کے راجیہ سبھا ممبر منموہن سنگھ کو اقتصادی معاملوں پر پارلیامنٹ کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ راجیہ سبھا سکریٹریٹ کے ذریعے گزشتہ سوموار کو جاری بلیٹن کے مطابق،نائیڈو نے دگوجئے سنگھ کو شہر کی ترقی سے متعلق اسٹینڈنگ کمیٹی کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

اقتصادی معاملوں پر اسٹینڈنگ کمیٹی کے ممبر کے طور پر دگوجئے سنگھ کے استعفیٰ کے بعد خالی ہوئی جگہ پر ڈاکٹر سنگھ کو نامزد کیا گیا ہے۔بلیٹن میں لکھا ہے،’راجیہ سبھا کے چیئر مین نے راجیہ سبھا کے ممبر منموہن سنگھ کو دگوجئے سنگھ کی جگہ پر فنانس پر کمیٹی کا ممبر نامزد کیا ہے۔ چیئر مین نے دگوجئے سنگھ ، ممبر، راجیہ سبھاکو سٹی ڈیولپمنٹ پر کمیٹی کا ممبر نامزد کیا ہے۔’

ذرائع کے مطابق، اس کمیٹی میں ڈاکٹر سنگھ کی موجودگی یقینی بنانے کے لیے ہی دگوجئے سنگھ نے استعفیٰ دیا تھا۔ قابل ذکر ہے کہ 1991 سے 1996 تاک ملک کے فنانس منسٹر رہے ڈاکٹر سنگھ ستمبر 2014 سے مئی 2019 تک راجیہ سبھا ممبر کے طور پر اقتصادی معاملوں کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے ممبررہے ڈاکٹر سنگھ حال ہی میں راجستھان سے راجیہ سبھا ممبر چنے گئے ہیں۔

پچھلی مدت کار میں اس کمیٹی نے صلاح و مشورے کے لیے نوٹ بندی اور جی ایس ٹی جیسے مختلف متنازعہ  مدعوں کو اٹھایا تھا، جس پر منموہن سنگھ نے بہت فعال کردار ادا کیا تھا۔

(خبر رساں ایجنسی بھاشا کے ان پٹ کے ساتھ)