خبریں

رواں مالی سال میں اکانومک گروتھ 5 فیصد رہنے کا اندازہ: ایس بی آئی رپورٹ

ایس بی آئی کی رپورٹ کے مطابق،رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں جی ڈی پی گروتھ ریٹ گھٹ کر 4.2فیصد رہنے کے امکانات ہیں۔ اس کی وجہ گاڑیوں کی فروخت میں کمی، ہوائی سفر میں کمی،کور ایریا کی گروتھ ریٹ مستحکم  رہنے اور کنسٹرکشن، انفراسٹرکچر سیکٹر میں انویسٹ منٹ میں کمی ہے۔

فوٹو: رائٹرس

فوٹو: رائٹرس

نئی دہلی: ایس بی آئی کی ایک ریسرچ رپورٹ میں ملک کی جی ڈی پی گروتھ ریٹ کو مالی سال 2019-20 کے لیے کم کر کے 5 فیصدی کر دیا گیا ہے۔اس سے پہلے اکانومک گروتھ ریٹ 6.1 فیصد رہنے کا امکان جتایا گیا تھا۔ایس بی آئی کے اکانومک ریسرچ ڈپارٹمنٹ کی رپورٹ’ایکوریپ’ کے مطابق، رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں جی ڈی پی گروتھ ریٹ گھٹ کر 4.2 فیصد رہنے کا امکان ہے۔ اس کی وجہ گاڑیوں کی فروخت میں کمی، ہوائی سفر میں کمی،کور ایریا کی گروتھ ریٹ مستحکم  رہنے اور کنسٹرکشن ، انفراسٹرکچر سیکٹر میں انویسٹ منٹ میں کمی ہے۔

رپورٹ میں حالانکہ کہا گیا ہے کہ آئندہ مالی سال 2020-21 میں اکانومک گروتھ ریٹ میں تیزی آئے گی اور یہ 6.2فیصد رہ سکتی ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ اکانومک گروتھ ریٹ کو رفتار دینے کے لیے ریزرو بینک دسمبر کی مانیٹری پالیسی ریویومیں ریپو ریٹ میں بڑی کٹوتی کر سکتا ہے۔پچھلے مہینے ریزرو بینک ریپوریٹ میں 0.25فیصد کی کٹوتی کی۔یہ مسلسل پانچواں موقع ہے جب ریپو ریٹ میں کتوتی کی گئی ہے۔ سینٹرل بینک نے 2019-20کے لیے اکانومک گروتھ ریٹ کے تخمینہ  کو بھی 6.9 فیصد سے گھٹا کر 6.1 فیصد کر دیا۔

ایس بی آئی ریسرچ رپورٹ میں کہا گیا ہے،’ہم 2019-20 کے لیے جی ڈی پی گروتھ کے تخمینہ کو 6.1فیصد سے گھٹا کر 5 فیصد کر دیا۔’ ملک کی جی ڈی پی گروتھ ریٹ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 5 فیصدی رہی جو 6 سال کی سب سے کم سطح ہے۔’رپورٹ کے مطابق،’رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں گروتھ ریٹ 4.2فیصدی رہنے کا تخمینہ ہے۔ اکتوبر 2018 میں 33 اہم اشاروں میں اضافہ کی رفتار 85 فیصدی رہی جو ستمبر 2019 میں صرف 17 فیصدی رہ گئی۔ مارچ 2019 سے گراوٹ میں تیزی آئی ہے۔’

ایکوریپ میں کہا گیا ہے کہ 2019-20 میں گروتھ ریٹ کو عالمی بازار میں نرمی کو دھیان میں رکھ کر دیکھا جانا چاہیے ۔ کئی ممالک میں جون 2018 سے جون 2019 میں گروتھ ریٹ میں 0.22فیصد سے  7.16 فیصد تک کی گراوٹ آئی ہے اور ہندوستان اس سے الگ نہیں ہو سکتا۔

اس میں کہا گیا ہے،’موڈیزکے لینڈ اسکیپ کو مستحکم سے منفی کیے جانے سے کوئی بڑا اثر نہیں پڑے گا۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ریٹنگ گزشتہ باتوں پر مبنی ہوتی ہے اور اس بار بازار نے بھی اس کو پوری طرح سے نکار دیا ہے۔’

(خبر رساں ایجنسی بھاشا کے ان پٹ کے ساتھ)