خبریں

آئی این ایکس میڈیا: چدمبرم نے ضمانت عرضی خارج کرنے کے حکم کو سپریم کورٹ میں کیا چیلنج

دہلی ہائی کورٹ نے ای ڈی کے ذریعے درج آئی این ایکس میڈیا منی لانڈرنگ معاملے میں چدمبرم کو ضمانت دینے سے گزشتہ جمعہ کو انکار کر دیا تھا۔

فوٹو: پی ٹی آئی

فوٹو: پی ٹی آئی

نئی دہلی : سینئر  کانگریسی رہنما  پی چدمبرم نے آئی این ایکس میڈیا منی لانڈرنگ  معاملے میں ان کی ضمانت عرضی خارج کرنے کے دہلی ہائی کورٹ  کے حکم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا ہے۔ کورٹ بدھ کو اس معاملے میں شنوائی کرے گی۔چیف جسٹس ایس اے بوبڈے کی رہنمائی  والی بنچ  کو سینئر وکیل  کپل سبل نے بتایا کہ سابق وزیرچدمبرم تقریباً  90 دنوں سے جیل میں ہیں اور ان کی ضمانت عرضی پر منگل یا بدھ کو شنوائی ہو۔

 بنچ  نے سبل سے کہا، ‘ہم دیکھیں گے۔ دہلی ہائی کورٹ نے ای ڈی کے ذریعے درج آئی این ایکس میڈیا منی لانڈرنگ معاملے میں چدمبرم کو ضمانت دینے سے گزشتہ جمعہ کو انکار کر دیا تھا۔عدالت نے کہا تھا کہ ان کے خلاف لگے الزام  پہلی نظر میں سنگین نظر آتے  ہیں اور جرم  میں ان کا سرگرم اور کلیدی  رول نظر آ رہا ہے۔

چدمبرم کو سب سے پہلے سی بی آئی نے 21 اگست کو آئی این ایکس میڈیا کرپشن معاملے میں گرفتار کیا تھا اور اس معاملے میں سپریم کورٹ نے 22 اکتوبر کو ان کو  ضمانت دے دی تھی۔سی بی آئی نے 15 مئی، 2017 کو معاملہ درج کیا تھا جس میں آئی این ایکس میڈیا گروپ  کو 2007 میں 305 کروڑ روپے کا غیر ملکی  چندہ حاصل  کرنے کے لیےایف آئی پی بی کی منظوری دینے میں بے ضابطگی  کا الزام  لگایا گیا تھا۔ اس دوران چدمبرم فنانس منسٹر تھے۔

اس کے بعد ای ڈی نے بھی اسی بارے میں   2017 میں منی لانڈرنگ کا ایک معاملہ درج کیا تھا۔

(خبر رساں ایجنسی بھاشا کے ان پٹ کے ساتھ)