خبریں

مغربی بنگال: گائے چوری کے شک میں 2 لوگوں کا پیٹ پیٹ کر قتل، 14 گرفتار

معاملہ کوچ بہار کا ہے، جہاں جمعرات  کو بنا نمبر پلیٹ کے ایک گاڑی میں مبینہ طور پر چوری کی دو گائے کو لے جا رہے دو لوگوں کو بھیڑ نے روکا۔ ان کی ڈنڈوں سے پٹائی کی، ان پر پتھر پھینکے اور گاڑی  میں آگ لگا دی۔

coochbehar

نئی دہلی : مغربی  بنگال کے کوچ بہار ضلع  میں مبینہ طور پر گائے چوری کے شک میں دو لوگوں کا پیٹ پیٹ کر قتل  کر دیا گیا۔انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق، پولیس کا کہنا ہے کہ بنا نمبر پلیٹ کے ایک گاڑی میں مبینہ طور پر چوری کر دو گائےکو  لے جا رہے دو لوگوں کا بھیڑ نے پیٹ پیٹ کر قتل  کر دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اب تک 14 لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ اس معاملے کی جانچ کر رہے افسر کے مطابق،علاقے میں گائے چوری کی افواہیں زوروں پر ہیں۔پولیس کے مطابق، جمعرات کو ایک پک اپ وین میں گائے کو لے جاتا دیکھ تقریباً 20 مقامی  لوگوں نے شام 5.30 بجے ماتھابھانگا کے رہنے والے پرکاش داس (32) اور بابل مترا (37) کو روکا۔

کوتوالی پولیس تھانے کے افسر نے بتایا کہ بھیڑ نے دونوں کو باہر نکالا اور ان کی ڈنڈوں سے پٹائی کی اور ان پر پتھر پھینکے۔ اس کے بعد ان کی گاڑی  میں آگ لگا دی گئی۔پولیس کے موقع پر پہنچنے کے بعد بھیڑ بھاگ گئی۔ متاثرین  کو کوچ بہار سرکاری میڈیکل کالج اور ہاسپٹل میں داخل  کرایا گیا، جہاں انہوں نے دم توڑ دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابھی یہ پتہ لگانا باقی ہے کہ کیا اصل میں گائے کی چوری کی گئی یا نہیں۔ کوچ بہار کے ایس پی سنتوش نمبالکر نے کہا، ’14 لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے اور جانچ جاری ہے۔’علاقے میں پولیس  فورس بڑھا دی گئی ہے اور بھیڑ کا حصہ رہے باقی لوگوں کی پہچان کے لیے چھاپے ماری کی گئی ہے۔ افسر نے کہا کہ قتل  کے الزام  میں 14 لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے اور ان پر اور بھی دفعات لگائی جا سکتی ہیں۔

مغربی  بنگال اسمبلی نے حال ہی میں ویسٹ بنگال (بھیڑ کے ذریعے پیٹ پیٹ کر قتل کئے جانے کی روک تھام) ایکٹ، 2019 پاس کیا تھا، جسے گورنرکی منظوری ملنا باقی ہے۔

(خبر رساں ایجنسی بھاشا کے ان پٹ کے ساتھ)