خبریں

سبھاش چندرا نے زی انٹرٹینمنٹ انٹرپرائزز کے چیئرمین عہدے سے استعفیٰ دیا

سبھاش چندرا کمپنی کے غیر ایگزیکٹو ڈائریکٹر بنے رہیں گے۔

فوٹو: بہ شکریہ فیس بک

فوٹو: بہ شکریہ فیس بک

نئی دہلی: زی انٹر ٹینمنٹ انٹر پرائزز لمیٹڈ (زیڈ ای ای ایل)کے پرموٹر سبھاش چندرا نے کمپنی کے چیئر مین عہدے سے فوری اثر سے استعفیٰ دے دیا ہے۔زیڈ ای ای ایل نے گزشتہ سوموار کو شیئر بازار کی اطلاع میں کہا کہ کمپنی کےبورڈ آف  ڈائریکٹرس نے ان کا استعفیٰ منظور کر لیا ہے۔ یہ سیبی لسٹنگ ریگولیشن کے اصول 17 (آئی بی)کے مطابق ہے۔ اس کے مطابق،بورڈ آف ڈائریکٹرس کا چیئر پرسن مینجنگ ڈائریکٹریا چیف ایگزیکٹوآفیسر سے جڑا نہیں ہونا چاہیے۔

کمپنی نے یہ بھی کہا کہ بورڈ آف ڈائریکٹرس کی از سر نو تشکیل کی گئی ہےاور ایسیل گروپ کے 3 نئے انڈیپنڈنٹ ڈائریکٹر آر گوپالن،سریندر سنگھ اور اپراجیتا جین دو انڈیپنڈنٹ اور ایک نامزد ڈائریکٹرس کی جگہ مقرر کیے گئے ہیں۔ ایسیل گروپ زی انٹرٹینمنٹ کی پرموٹر ہے۔

از سر نو تشکیل دیے گئے بورڈ آف ڈائرکٹر س میں 6انڈیپنڈنٹ ڈائریکٹر اور ایسیل گروپ سے دو ممبر ہیں۔زیڈ ای ای ایل نے اطلاع میں کہا،’از سر نو تشکیل دیے گئے بورڈ آف ڈائریکٹرس کو مضبوط کرنا تھا اور مختلف سیکٹر میں تجربہ رکھنے والے انڈیپنڈنٹ ممبروں کو شامل کیا گیا ہے۔ اس کا مقصد موجودہ اور نئے ادارہ جاتی سرمایہ کاروں کو مضبوط اشارہ دینا ہے جنھوں نے حال ہی میں 4770 کروڑ روپے انویسٹ کر کے کمپنی میں پھر سے بھروسہ جتایا۔’

گروب نے ستمبر میں زیڈ ای ای ایل کے 11 فیصد حصہ داری ان ویسکو اوپین ہائیمر کو 4224 کروڑ روپے میں بیچی۔ کمپنی نے اس کے ذریعے 4000 کروڑ روپے کا قرض نپٹایا۔ چندر اکمپنی نے غیر ایگزیکٹو ڈائریکٹر بنے رہیں گے۔

(خبر رساں ایجنسی بھاشا کے ان پٹ کے ساتھ)