The Wire
  • ہمارے بارے میں
  • خبریں
  • فکر و نظر
  • حقوق انسانی
  • ادبستان
  • گراؤنڈ رپورٹ
  • ویڈیو
  • Support The Wire

تازہ ترین

  • صحافی محمد زبیر کے 2018  کے ٹوئٹ کی شکایت کرنے والا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہوا ڈیلیٹ
  • ادے پور قتل کے بہانے سماج کو تقسیم کرنے کی کوشش کرنے والوں سے ہوشیار رہنا ضروری ہے
  • ادے پور قتل معاملہ: مختلف سیاسی جماعتوں اور مذہبی رہنماؤں نے واقعے کی مذمت کی، کہا – طالبانی ذہنیت
  • ’ہمارے وزیر اعظم کو آسام کے بارے میں ٹوئٹ کرنے میں پانچ دن لگے‘
  • انصاف اور توجہ کے منتظر ہیں کشمیری بچے

ٹاپ اسٹوریز

  • جس  ٹوئٹ کو زبیر کی گرفتاری کی وجہ بتایا گیا ہے، وہ 1983 کی ایک ہندی فلم کا سین ہے
    جس  ٹوئٹ کو زبیر کی گرفتاری کی وجہ بتایا گیا ہے، وہ 1983 کی ایک ہندی فلم کا سین ہے
  • انصاف اور توجہ کے منتظر ہیں کشمیری بچے
    انصاف اور توجہ کے منتظر ہیں کشمیری بچے
  • ادے پور قتل کے بہانے سماج کو تقسیم کرنے کی کوشش کرنے والوں سے ہوشیار رہنا ضروری ہے
    ادے پور قتل کے بہانے سماج کو تقسیم کرنے کی کوشش کرنے والوں سے ہوشیار رہنا ضروری ہے
  • عالم بالا میں رشی کیش مکھرجی خیر منا رہے ہوں گے کہ وہ دہلی پولیس کی گرفت سے محفوظ نکل آئے !
    عالم بالا میں رشی کیش مکھرجی خیر منا رہے ہوں گے کہ وہ دہلی پولیس کی گرفت سے محفوظ نکل آئے !
  • ادے پور قتل معاملہ: مختلف سیاسی جماعتوں اور مذہبی رہنماؤں  نے واقعے کی مذمت کی، کہا - طالبانی ذہنیت
    ادے پور قتل معاملہ: مختلف سیاسی جماعتوں اور مذہبی رہنماؤں نے واقعے کی مذمت کی، کہا - طالبانی ذہنیت

ہم سے رابطہ کیجیے

کیا آپ اردو میں لکھتے ہیں یا لکھنا چاہتے ہیں ؟ اگر ہاں تو آپ ہمیں اپنے آئیڈیاز urdu@thewire.in پر بھیج سکتے ہیں۔

Subscribe to our mailing list

* indicates required

View previous campaigns.

خبریں

پی ایم سی کے بعد آر بی آئی نے ایک اور کوآپریٹیو بینک کی نکاسی حد طے کی، اکاؤنٹ ہولڈرس ہو ئے پریشان

دی وائر اسٹاف 15/01/2020

شیئر کریں

  • Tweet
  • WhatsApp
  • Print
  • More
  • Email
  • Pocket

آر بی آئی کی ہدایت کے مطابق بنگلور کی شری گروراگھویندر کو-آپریٹو بینک کا کوئی گراہک اپنے کھاتے سے ابھی 35000 روپے سے زیادہ نہیں نکال سکتا ہے۔ اس کے بعد سے بینک کے اکاؤنٹ ہولڈرس، خصوصی طور پر بزرگ شہری اپنی  جمع پونجی کو لےکر فکرمند ہیں۔

فوٹو: پی ٹی آئی

فوٹو: پی ٹی آئی

نئی دہلی: پنجاب اور مہاراشٹر کو-آپریٹو(پی ایم سی)بینک کے بعد ریزرو بینک آف انڈیا(آر بی آئی)نے ایک اور بینک سے پیسے نکالنے کی حد طے کر دی ہے۔ یہ کرناٹک کی راجدھانی بنگلور کی شری گرو راگھویندر کو-آپریٹو بینک ہے۔اس  کو-آپریٹو بینک میں جمع کھاتوں سے رقم کی نکاسی کی حد طے کئے جانے کے کچھ دن بعد منگل کو بینک کے باہرلوگوں کی بھیڑ جمع ہو گئی۔

آر بی آئی کی ہدایت کے مطابق اس بینک کا کوئی گراہک اپنےکھاتے سے ابھی 35000 روپے سے زیادہ نہیں نکال سکتا ہے۔ اس سے اکاؤنٹ ہولڈرس میں گھبراہٹ بتائی جا رہی ہے۔بینک کے اکاؤنٹ ہولڈرس خصوصی طور پر بزرگ  شہری اپنی جمع پونجی  کو لےکر فکرمند ہیں اور وہ سوال کر رہے ہیں کہ صورتحال کب تک نارمل ہوگی۔اکاؤنٹ ہولڈرس  بینک سے جواب نہ ملنے سے ناراض ہیں۔ کچھ لوگوں نے کہا کہ انہوں نے اس بینک میں ایک فیصد اونچے سود کی لالچ میں یہ پیسہ جمع کرایا تھا۔حالانکہ شری گرو راگھویندر کوآپرٹیو بینک کے افسروں کاکہنا ہے کہ اکاؤنٹ ہولڈرس کا پیسہ’سو فیصد’محفوظ ہے۔

 بینک کے افسر 19 جنوری کوجمع کرنے والوں کے ساتھ میٹنگ‌کر سکتے ہیں۔ ایسی ہی ایک میٹنگ سوموار کو بھی ہونی تھی، لیکن یہ نہیں ہوئی۔اس بیچ، بنگلور جنوب کے رکن پارلیامان تیجسوی سوریہ نےکہا کہ وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کو صورتحال سے واقف کرایا گیا ہے اور وہ ذاتی طور پراس مدعے کو دیکھ رہی ہیں۔

I want to assure all depositors of Sri Guru Raghavendra Co-operative Bank to not panic.

Hon’ble Finance Minister Smt. @nsitharaman is appraised of matter & is personally monitoring the issue. She has assured Govt will protect interests of depositors. Grateful for her concern. pic.twitter.com/pmoAcUFAu7

— Tejasvi Surya (@Tejasvi_Surya) January 13, 2020

رکن پارلیامان نے کہا، ‘میں شری گرو راگھویندر کوآپریٹوبینک کے سبھی اکاؤنٹ ہولڈرس کو بھروسہ دلاتا ہوں کہ ان کو گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ ‘انہوں نے سوموار کی رات ٹوئٹ کیا،’وزیر خزانہ نرملاسیتارمن کو معاملے کی جانکاری ہے اور وہ ذاتی طور پر اس معاملے کو دیکھ رہی ہیں۔ ‘انہوں نے کہا کہ وزیر خزانہ نے بھروسہ دلایا ہے کہ تمام صارفین کے مفادات کی حفاظت کی جائے گی۔

رکن پارلیامان دفتر نے بیان میں کہا کہ وزیر خزانہ نے اس بارے میں ریزرو بینک گورنر اور افسروں سے بھی بات کی ہے۔ریزرو بینک نے ہدایت دی ہے کہ 10 جنوری کی شام سے بینک کے بچت کھاتا یا چالو اکاؤنٹ ہولڈر اپنے کھاتے سے 35000 روپے سے زیادہ کی رقم نہیں نکال پائیں‌گے۔ذرائع نے کہا کہ ریزرو بینک نے یہ اس لئے کیا ہےکیونکہ پچھلے تین مہینے سے بینک کو 350 کروڑ روپے کی قرض ادائیگی میں چوک یاڈیفالٹ کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

کچھ اکاؤنٹ ہولڈرس نے یہاں کا موازنہ ممبئی کے بحران زدہ پی ایم سی بینک سے کیا ہے جہاں بینک نے اپنا زیادہ تر قرض زمین جائیداد کا کام کرنے والے صرف ایک کمپنی گروپ میں پھنسا دیا تھا۔بتا دیں کہ، پی ایم سی بینک گھوٹالہ معاملہ سامنے آنےاور آر بی آئی کے ذریعے اس پر لگائی گئی پابندیوں کے بعد سے اب تک اس بینک کے نواکاؤنٹ ہولڈر کی موت ہو چکی ہے۔

 وہیں، اس معاملے میں ممبئی پولیس کی اکانومِک کرائمبرانچ (ای او ڈبلیو) نے پی ایم سی کے ایک ڈائریکٹر رنجیت سنگھ کو گرفتار کر چکی ہے۔ وہ بی جے پی کے سابق ایم ایل اے سردار تارا سنگھ کے بیٹے ہیں۔گھوٹالہ سامنے آنے کے بعد ایک ہزار روپے کی نکاسی حدرکھنے والے آر بی آئی نے آہستہ آہستہ کرکے رقم نکاسی کی یہ حد ایک لاکھ روپیے تک کر دی ہے۔

(خبررساں ایجنسی بھاشاکے ان پٹ کے ساتھ)


دی وائر ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے۔ہماری صحافت کو سرکاری اور کارپوریٹ دباؤ سے آزاد رکھنے کے لیے مالی تعاون کیجیے۔
[orc]

تازہ ترین

  • صحافی محمد زبیر کے 2018  کے ٹوئٹ کی شکایت کرنے والا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہوا ڈیلیٹ
  • ادے پور قتل کے بہانے سماج کو تقسیم کرنے کی کوشش کرنے والوں سے ہوشیار رہنا ضروری ہے
  • ادے پور قتل معاملہ: مختلف سیاسی جماعتوں اور مذہبی رہنماؤں نے واقعے کی مذمت کی، کہا – طالبانی ذہنیت

شیئر کریں

  • Tweet
  • WhatsApp
  • Print
  • More
  • Email
  • Pocket

Related

Categories: خبریں

Tagged as: 1000 Withdrawal Limit, Account Holders Death, Bank Frauds, Bank Scams, Bengaluru, Ex-BJP MLA, HDIL, Housing Development and Infrastructure Limited, News, PMC Bank, PMC Bank Scam, PMC Bank withdrawal limit, Punjab and Maharashtra Cooperative Bank, Rajneet Singh, RBI, Reserve Bank of India, Sri Guru Raghavendra Sahakara Bank, The Wire, The Wire Urdu, آر بی آئی, اکاؤنٹ ہولڈر کی موت, پنجاب اینڈ مہاراشٹر کو آپریٹو بینک, پی ایم سی بینک, دی وائر اردو, رنجیت سنگھ, ریزرو بینک آف انڈیا, سابق بی جے پی رہنما

Post navigation

دیویندر سنگھ کو وزارت داخلہ سے نہیں ملا کوئی بہادری کا تمغہ: جموں و کشمیر پولیس
کشمیر میں ہیومن رائٹس کی خلاف ورزی ہو رہی ہے: امریکی رکن پارلیامان

Support Free & Independent Journalism

Contribute Now

Copyright

All content © The Wire, unless otherwise noted or attributed. The Wire is published by the Foundation for Independent Journalism, a not-for-profit company registered under Section 8 of the Company Act, 2013. CIN: U74140DL2015NPL285224

Twitter

پیروی @TheWireUrdu

Acknowledgment

ipsmflogo The Wire’s journalism is partly funded by the Independent and Public Spirited Media Foundation
  • Top categories: خبریں/فکر و نظر/ویڈیو/ادبستان/گراؤنڈ رپورٹ/حقوق انسانی/عالمی خبریں/الیکشن نامہ/خاص خبر
  • Top tags: اردو خبر/ News/ Urdu News/ The Wire/ دی وائر اردو/ The Wire Urdu/ دی وائر/ Narendra Modi/ BJP
Proudly powered by WordPress | Theme: Chronicle by Pro Theme Design.
Don`t copy text!
loading Cancel
Post was not sent - check your email addresses!
Email check failed, please try again
Sorry, your blog cannot share posts by email.