خبریں

امت شاہ کے ہندوستان میں مسلمان ہونا کیا ہوتا ہے سمجھ میں آنے لگا ہے: صدف جعفر

ویڈیو: شہریت قانون کے خلاف لکھنؤ میں 19 دسمبر کو ہوئے تشدد کے معاملے میں درج ایف آئی آر میں صدف جعفر کا نام بھی ہے۔ صدف کے اہل خانہ  کاالزام  ہے کہ پولیس نے ان کی لاٹھیوں سے پٹائی کی۔ ان کے ہاتھوں اور پیروں پر لاٹھیاں برسائی گئیں اور پیٹ پر لات بھی ماری گئی جس سے انہیں انٹرنل بلیڈنگ ہونے لگی۔ صدف نے د ی وائر کی سینئر ایڈیٹر عارفہ  خانم شیروانی کے ساتھ آپ بیتی شیئر کی۔