خبریں

ایلگار پریشد معاملے کے دستاویزوں کے لئے این آئی اے نے اسپشل یو اے پی اے کورٹ میں کی اپیل

این آئی اے افسروں کی  ایک ٹیم  نے سوموار کو پونے سٹی پولیس کو مطلع کیاتھا کہ ایجنسی ایلگارپریشدمعاملے کی تفتیش کرے‌گی، جس میں پونے پولیس نے اب تک 23لوگوں کے خلاف معاملہ درج کیا ہے۔

 بھیما کورےگاؤں میں بنا وجئے استمبھ۔ بھیما-کورےگاؤں کی لڑائی میں پیشوا باجی راؤ دوم پر ایسٹ انڈیا کمپنی نے جیت درج کی تھی۔ اس کی یاد میں کمپنی نے وجے استمبھ کی تعمیر کرائی تھی، جو دلتوں کی علامت بن گئی۔ کچھ مفکر اور دانشور اس لڑائی کو پسماندہ ذاتوں کے اس وقت کی اشرافیہ  ذاتوں پر جیت کے طور پر  دیکھتے ہیں۔ ہرسال 1 جنوری کو ہزاروں دلت لوگ خراج عقیدت پیش کرنے یہاں آتے ہیں۔ (فوٹو بشکریہ : وکی پیڈیا)

بھیما کورےگاؤں میں بنا وجئے استمبھ۔ بھیما-کورےگاؤں کی لڑائی میں پیشوا باجی راؤ دوم پر ایسٹ انڈیا کمپنی نے جیت درج کی تھی۔ اس کی یاد میں کمپنی نے وجے استمبھ کی تعمیر کرائی تھی، جو دلتوں کی علامت بن گئی۔ کچھ مفکر اور دانشور اس لڑائی کو پسماندہ ذاتوں کے اس وقت کی اشرافیہ  ذاتوں پر جیت کے طور پر  دیکھتے ہیں۔ ہرسال 1 جنوری کو ہزاروں دلت لوگ خراج عقیدت پیش کرنے یہاں آتے ہیں۔ (فوٹو بشکریہ : وکی پیڈیا)

نئی دہلی: این آئی اے کے افسروں نے بدھ کو پونے میں اسپیشل  یو اے پی اےکورٹ  میں ایلگارپریشد معاملے سے متعلق دستاویز حاصل کرنے کے لئے درخواست پیش کیا۔این آئی اے نے عدالت کو یہ بھی بتایا کہ معاملے میں ایک تازہ ایف آئی آر 27 جنوری کو درج کی گئی ہے۔انڈین ایکسپریس کے مطابق، این آئی اے افسروں کی  ایک ٹیم  نےسوموار کو پونے سٹی پولیس کو مطلع کیا تھا کہ ایجنسی ایلگار پریشدمعاملے کی تفتیش کرے‌گی، جس میں پونے پولیس نے اب تک 23 لوگوں کے خلاف معاملہ درج کیا ہے اور ان کے ممنوعہ کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا-ماؤسٹ سے مبینہ تعلقات کے لئے نو لوگوں کوگرفتار کیا ہے۔

پونےپولیس کے افسروں نے معاملے کے بارے میں این آئی اے ٹیم کے ساتھ بات کی تھی لیکن ان کو بتایا تھا کہ معاملے کے کاغذات ان کو مہاراشٹر کی پولیس ڈائریکٹر جنرل کےدفتر سے حکم حاصل ہونے کے بعد ہی سونپے جائیں‌گے۔معاملےمیں ایک ملزم کے لئے بچاؤ فریق کے وکیل روہن ناہر نے کہا، ہماری جانکاری کے لئے،ممبئی میں اسپیشل این آئی اے کورٹ کے لئے تمام ریکارڈ اور کاروائیوں کی منتقلی کےلئے این آئی اے کے ذریعے اسپیشل کورٹ  پونے میں ایک درخواست دی گئی ہے۔ اس میں یہ بھی اشارہ دیا گیا ہے کہ این آئی اے نے ایک نئی ایف آئی آر 27/01/2020 کو درج کیاہے۔ ریاست اور تمام ملزمین کو بات رکھنے کے لئے بلایا گیا ہے اور معاملے کو سوموارکو سماعت کے لئے رکھا گیا ہے۔

حال ہی میں این سی پی کے صدر شرد پوار نے ممنوعہ کمیونسٹ پارٹی آف انڈیاماؤسٹ کے ساتھ مبینہ تعلقات کے لئے ایلگارپریشد معاملے میں کارکنان کی گرفتاری پر سوال اٹھائے تھے اور پونے سٹی پولیس کے ذریعے کی گئی کارروائی کی تفتیش کے لئے ایس آئی ٹی کی بھی مانگ کی تھی۔پوارکے الزامات کے بعد نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار اور وزیر داخلہ انل دیش مکھ نے ایلگارپریشد کی تفتیش کو سنبھالنے والے پولیس افسروں کے ساتھ پچھلے ہفتے جمعرات کوتجزیاتی میٹنگ کی تھی۔ اس کے بعد جمعہ کو مرکزی وزارت داخلہ نے معاملے کی تفتیش این آئی اے کو سونپ دی تھی۔

پونےسٹی پولیس کا الزام ہے کہ بھیما-کورےگاؤں جنگ کی 200ویںسالگرہ  سے پہلے 31دسمبر، 2017 کو شنیوار واڑا میں ایلگار پریشد نے حکمت عملی کے تحت کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا-ماؤسٹ ے ملے پیسے سے ایک کانفرنس منعقد کیا تھا۔جون2018 میں پونے پولیس نے پانچ کارکنان اور وکیلوں کو گرفتار کیا تھا، جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ان کے ممنوعہ نکسلی تنظیم سے تعلق تھے اور کانفرنس کے انعقاد میں ان کا اہم کردار تھا۔

اس کے بعد اگست، 2018 میں پونے پولیس نے دہلی، ممبئی، حیدر آباد، گووا اور رانچی میں آٹھ اہم کارکنان کے گھروں پر ایک ساتھ تلاشی لی تھی۔ حالانکہ، تین مہینے تک عدالتی حکم کی وجہ سے کارکن گرفتاری سے بچے رہے اور پھر تین مہینے بعد پولیس کو چھتیس گڑھ واقع سدھا بھاردواج اور حیدر آباد واقع ورورا راؤ سمیت چار کارکنان کو گرفتار کرنےمیں کامیابی مل گئی تھی۔

اس کے بعد سے تمام نو کارکن اور وکیل جیل میں ہیں۔ وہیں، گووا واقع ماہر تعلیم اورپروفیسر آنند تیلتنبڑے اور دہلی واقع گوتم نولکھا عدالتی حکم سے گرفتاری سے بچنےمیں کامیاب رہے ہیں۔