خبریں

یوپی کے سابق  ڈی جی پی نے الیکشن کمیشن  سے سیاسی پارٹیوں کے آئی ٹی سیل پر روک لگا نے کو کہا

اتر پردیش کے سابق ڈی جی پی نے کہا ہے کہ یہ فیک نیوز کاوقت ہے، جس سے تشدد،فساد اور غیر یقینی صورتحال پیدا ہوتی ہے۔ اس طرح کے حالات کوالیکشن کمیشن کے ذریعے قابو میں  کیا جا سکتا ہے۔

وکرم سنگھ(فوٹو بہ شکریہ:فیس بک)

وکرم سنگھ(فوٹو بہ شکریہ:فیس بک)

نئی دہلی:  اتر پردیش کے سابق ڈی جی پی وکرم سنگھ نے الیکشن کمیشن  کوخط لکھ کر دہلی انتخاب کومتاثر کرنے کے لیےسیاسی  پارٹیوں کے ذریعے سوشل میڈیا کے غلط طریقے سے استعمال کرنے پر روک لگانے کو کہا ہے۔انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق، سنگھ نے الیکشن کمیشن سے کہا ہے کہ وہ سیاسی پارٹیوں کے ایسے آئی ٹی سیل کی بھی تلاش کرکے انہیں بند کریں، جو الیکشن کمیشن  کی جانکاری میں نہیں ہیں۔

سابق پولیس افسر کے ذریعےکچھ دن پہلے الیکشن کمیشن کو بھیجے گئے اس خط میں انہوں نے دہلی اسمبلی انتخاب کو متاثر ہونے سے روکنے کے لیے سبھی سیاسی پارٹیوں کے آئی ٹی سیل کی تفصیل حاصل کرنے کو کہا ہے۔

اس کے ساتھ ہی اسمبلی انتخاب کے دوران تشہیر میں لگے ریاستی حکومت اورمرکزی حکومت کے ملازموں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے استعمال پر روک لگانے کی بھی گزارش  کی گئی ہے۔

اس خط میں کہا گیا،‘الیکشن کمیشن تشہیر کے روایتی  طریقے پر قریب سے نظر رکھے ہوئے ہے لیکن سیاسی پارٹیوں کے آئی ٹی سیل پر تھوڑی بہت ہی نظر رکھی جا رہی ہے۔ یہ آئی ٹی سیل باٹنے والے،بیہودہ  اورمتنازعہ مواد کی تشہیر کر رہے ہیں، جسے وہاٹس ایپ گروپوں اوردوسرے  سوشل میڈیا وسائل  سے سرکلیٹ کیا جا رہا ہے۔ آئی ٹی سیل پر کروڑوں روپے خرچ کئے جا رہے ہیں اور ان سیاسی پارٹیوں اورامیدواروں کے ذریعے خرچ کی  نامکمل جانکاری  ہی الیکشن کمیشن کو دی جاتی ہے۔’

انہوں نے کہا، ‘یہ فیک نیوز کاوقت ہے، جس سے تشدد،فساد اور غیر یقینی صورتحال پیدا ہوتی ہے۔ اس طرح کے حالات کوالیکشن کمیشن کے ذریعے قابو میں  کیا جا سکتا ہے۔’وکرم سنگھ 2007 سے 2009 کے بیچ اتر پردیش کے ڈی جی پی رہے ہیں اور فی الحال نوئیڈا انٹرنیشنل یونیورسٹی میں پرو چانسلر ہیں۔