خبریں

ٹرمپ کا ہندوستان دورہ: صاف اور رواں دکھانے کے لئے یمنا میں گنگا کا پانی چھوڑا گیا

محکمہ آب پاشی اترپردیش نے کہا کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی آگرہ آمد کو دھیان میں رکھتے ہوئے یمنا ندی کی ماحولیاتی حالت میں اصلاح کے لئےمانٹ نہر کے راستے 500 کیوسک گنگا کا پانی متھرا میں چھوڑا گیا ہے۔

(علامتی تصویر : رائٹرس)

(علامتی تصویر : رائٹرس)

نئی دہلی: امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے ہندوستان دورے سے پہلےاحمد آباد میں جھگیوں  کے سامنے دیوار کھڑی کرنے سے متعلق خبروں کے درمیان محکمہ آب پاشی اترپردیش نے آگرہ میں یمنا کو صاف اور رواں بنانے کے لئے گنگنہرسے پانی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔محکمہ آب پاشی اترپردیش کے سپرٹنڈنٹ انجینئر دھرمیندر سنگھ پھوگاٹ نے بتایا، امریکی صدر (ڈونالڈ ٹرمپ)کی آگرہ آمد کو دھیان میں رکھتے ہوئےیمنا ندی کی ماحولیاتی حالت میں اصلاح کے لئے مانٹ نہر کے راستے 500 کیوسک گنگاکا پانی متھرا میں چھوڑا گیا ہے۔ یہ پانی اگلے تین دن میں متھرا اور اس کے 24گھنٹے بعد 21 فروری کی دوپہر تک آگرہ پہنچے‌گا۔

پھوگاٹ نے کہا، محکمہ کی کوشش ہے کہ گنگا کے پانی کی یہ مقداریمنا میں 24 فروری تک مسلسل بنی رہے۔انتظامیہ کے اس قدم پر اتر پردیش آلودگی کنٹرول محکمہ کے اسسٹنٹ انجینئر ڈاکٹر اروند کمار نے بتایا، ‘ اگر آگرہ میں یمنا ندی کی آلودگی کومنضبط کرنے کے لئے 500 کیوسک گنگا کا پانی چھوڑا گیا ہے تو وہ یقینی طور پر اثرڈالے‌گا۔ متھرا کے ساتھ-ساتھ آگرہ میں بھی یمنا ندی میں گھلے آکسیجن کی مقداربڑھے‌گی اور بایولاجیکل آکسیجن ڈیمانڈ اور کیمیکل آکسیجن ڈیمانڈ کی مقدار میں کمی آئے‌گی۔ اتنا ہونے پر یمنا کا پانی پینے لائق بھلےہی نہ ہو پائے، لیکن اس کے برےاثر اور بدبو میں تو کمی ہونے کی امید کر سکتے ہیں۔

پچھلی دو دہائی سے بھی زیادہ وقت سے متھرا میں یمنا کی صفائی کےلئے کام کر رہے شری ماتھر چتروید کونسل کے گوپیشور ناتھ چترویدی کا کہنا ہے، ‘گنگا سے پانی چھوڑ‌کر کچھ خاص فائدہ نہیں ہونے والا۔ اس سے بھلےہی ایک دن کے لئےحکومت کی شرم بچ جائے لیکن کچھ نہیں بدلے‌گا۔ گندگی شاید دور ہو جائے لیکن بدبودور ہونے کا امکان بالکل نہیں ہے۔امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے 24 سے 26 فروری تک ہندوستان کے دورے پرآنے کا پروگرام ہے۔ اس دوران وہ راجدھانی دہلی سمیت گجرات کے احمد آباد اور اترپردیش کے آگرہ بھی جا سکتے ہیں۔

احمد آباد میں وہ ‘ہاؤڈی مودی’جیسے ایک پروگرام کو خطاب کریں‌گےجبکہ آگرہ میں تاج محل کا دورہ کریں‌گے۔ ٹرمپ اور ان کی بیوی میلانیا ٹرمپ کا یہ پہلا سرکاری ہندوستانی دورہ  ہے۔احمد آباد میں ٹرمپ کا پہلے سابرمتی آشرم جانے اور پھر وہاں سےاندرا برج کے راستے حال میں بنے موٹیرا کرکٹ اسٹیڈیم تک جانے کا پروگرام ہے۔اسٹیڈیم جانے کے راستے میں کچھ دور تک جھگی-بستیاں ہیں، جس کو چھپانے کے لئے گجرات حکومت نےسڑک کے کنارے کنارے اونچی دیوار بنائی  ہے۔

کہا گیا تھا کہ یہ دیوار اس لئے بنائی جا رہی ہے تاکہ ہندوستان دورے پر آ رہے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کو یہ جھگی-جھوپڑی نہ دکھے۔ اس بارے میں پوچھے جانے پر میئر بیجل پٹیل نے لاعلمی کا اظہار کیا تھا۔اس کے علاوہ احمد آباد کےاے ایم سی نے گزشتہ  سوموارکو حال ہی میں بنےموٹیرا اسٹیڈیم کے پاس ایک جھگی میں رہنے والے 45 گھروں  کو بےدخلی کے نوٹس دئے، جہاں 24 فروری کو امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور وزیر اعظم نریندرمودی کی میزبانی کے لئے تیار کیا جا رہا ہے۔

(خبررساں ایجنسی بھاشا کے ان پٹ کے ساتھ)