خبریں

یوپی: ریپ کے الزام میں بی جے پی ایم ایل اے اور ان کے 6 بھتیجوں پر معاملہ درج

معاملہ بھدوہی ضلع کا ہے۔ بھدوہی کے پولیس سپرنٹنڈنٹ نے کہا کہ ایک خاتون نے الزام لگایا ہے کہ اس کے ساتھ بی جے پی ایم ایل اےرویندرناتھ ترپاٹھی نے ایک بار اور ان  کے بھتیجوں سندیپ تیواری، سچن تیواری، چندربھوشن تیواری، دیپک تیواری، پرکاش تیواری اور نتیش تیواری نے چار سال تک مواقع پر ریپ  کیا۔

 اتر پردیش کےبھدوہی سے بی جے پی ایم ایل اے رویندر ناتھ ترپاٹھی(فوٹوبہ شکریہ :www.facebook.com/ravindranath.tripathi.54)

اتر پردیش کےبھدوہی سے بی جے پی ایم ایل اے رویندر ناتھ ترپاٹھی(فوٹوبہ شکریہ :www.facebook.com/ravindranath.tripathi.54)

نئی دہلی: بھدوہی سے 56 سالہ بی جے پی ایم ایل اےرویندرناتھ ترپاٹھی سمیت سات لوگوں کے خلاف بدھ کو گینگ ریپ  کا معاملہ درج کیا گیا۔پولیس سپرنٹنڈنٹ رام بدن سنگھ نے بتایا کہ ایک خاتون نے گزشتہ 10فروری کو تحریر دےکر الزام لگایا تھا کہ اس کے ساتھ بی جے پی ایم ایل اےرویندرناتھ ترپاٹھی اور ان کے بھتیجوں سندیپ تیواری، سچن تیواری، چندربھوشن تیواری، دیپک تیواری، پرکاش تیواری اور نتیش تیواری نے ایک ہوٹل میں ایک مہینے تک باری باری سے ریپ کیا۔

اس کے علاوہ ایک بار جب وہ حاملہ ہوئی تو زبردستی اس کا اسقاط حمل کرا دیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ معاملے کی تفتیش ایس ایس پی روندرورما کو سونپی گئی تھی۔ خاتون کے بیان اور ہوٹل سمیت تمام پوائنٹس پر جانچ‌کے بعدآج بی جے پی ایم ایل اے سمیت ساتوں ملزمین کے خلاف معاملہ درج کر لیا گیا۔

سنگھ نے بتایا کہ خاتون کے مجسٹریٹ کے سامنے بیان کرانے کے ساتھ میڈیکل جانچ‌کے بعد آگے کی کارروائی ہوگی۔ ابھی فی الحال گرفتاری نہیں ہوگی۔انڈین ایکسپریس کے مطابق، خاتون نے اپنی شکایت میں الزام لگایا ہےکہ ایم ایل اے اور ان کی فیملی کے6ممبروں نے چار سالوں (سال 2014 سے 2018) کےدوران ان کا جنسی استحصال کیا۔

معاملہ آئی پی سی کی دفعہ 376 ڈی (گینگ ریپ)، 313 (خاتون کی مرضی کے بغیر اسقاط حمل کرانا)، 504 (بدامنی پھیلانے کے ارادے سے جان بوجھ کر توہین)،506 (مجرمانہ دھمکی) کے تحت درج کیا گیا تھا۔سنگھ نے کہا، خاتون نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ ایم ایل اے کے بھتیجےسندیپ تیواری کو جانتی تھی۔ اس نے الزام لگایا ہے کہ سندیپ اور پانچ دیگر نے اس کےساتھ کئی مواقع پر ریپ کیا۔ اس نے یہ بھی الزام لگایا کہ ایم ایل اے نے ایک موقع پر اس کے ساتھ ریپ کیا۔’

سنگھ نے کہا کہ خاتون نے کہا کہ وہ سندیپ تیواری سے وارانسی سےممبئی کی ٹرین میں ملی تھی۔ انہوں نے کہا، ‘ کچھ سال پہلے بیوہ ہونے والی خاتون نےالزام لگایا ہے کہ اس کے ساتھ رشتہ  بنانے کے بعد سندیپ نے اس سے شادی کرنے کا وعدہ کیا تھا۔ ‘مقامی تھانہ کے ایس ایچ او نے کہا کہ خاتون نے الزام لگایا ہے کہ جب اس نے سندیپ تیواری سے وعدے کے مطابق اس سے شادی کرنے کے بارے میں پوچھا تو اس نے اور اس کے دوستوں نے اس کے ساتھ گینگ ریپ کیا۔

ایس ایچ او نے کہا، اس نے الزام لگایا کہ اس کے ساتھ وارانسی،بھدوہی اور ممبئی جیسی کئی جگہوں پر سال 2014 سے 2018 کے درمیان چار سالوں کےدوران ریپ کیا گیا۔’اس سے پہلے گزشتہ سال وزیر اعظم نریندر مودی اور اتر پردیش کےوزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے خلاف مبینہ طور پر قابل اعتراض زبان کا استعمال کرنےکی وجہ سے بی جے پی ایم ایل اے کے بیٹے دیپک ترپاٹھی کے خلاف معاملہ درج کیا گیاتھا۔

وہیں، گزشتہ سال اگست مہینے میں رویندر ناتھ ترپاٹھی سمیت ان کےچھے حامیوں کے خلاف زمین سے متعلق ایک دھوکہ دہی کے معاملے میں مقدمہ درج کرنے کاحکم دیا گیا تھا۔

(خبررساں ایجنسی بھاشا کے ان پٹ کے ساتھ)