خبریں

ای پی ایف او نے 2019-20 کے لیے امپلائی پروویڈنٹ فنڈ پر انٹرسٹ ریٹ گھٹا کر 8.5 فیصد کیا

مالی سال 2018-19 کے لیے پروویڈنٹ فنڈ  پر انٹرسٹ ریٹ 8.65 فیصد  تھا۔

فوٹو: بہ شکریہ ای پی ایف او

فوٹو: بہ شکریہ ای پی ایف او

نئی دہلی: امپلائی پروویڈنٹ فنڈآرگنائزیشن (ای پی ایف او) نے 2019-20 کے لیے امپلائی پروویڈنٹ فنڈ پر انٹرسٹ ریٹ کو گھٹاکر 8.5 فیصد کر دیا۔ لیبر منسٹرسنتوش گنگوار نے جمعرات کو یہ جانکاری دی۔ای پی ایف او کے سینٹرل بورڈ آف ٹرسٹیز (سی بی ٹی) نے اپنے چھ کروڑ صارفین کے لیے یہ فیصلہ کیا ہے۔

 سی بی ٹی ای پی ایف اوسے جڑے فیصلے لینے والی ٹاپ باڈی ہے۔ مالی سال 2018-19 کے لیے پروویڈنٹ فنڈ پر انٹرسٹ ریٹ  8.65 فیصد تھی۔اب لیبر منسٹری کو اس فیصلے پر وزارت خزانہ  سےرضامندی  لینی ہوگی، کیونکہ حکومت ہند پروویڈنٹ فنڈ  کے لیے گارنٹی دیتی ہے۔ اس لئے وہ فنانس منسٹری اس پر دیے جانے والے انٹرسٹ کی  تجویز  پر فیصلہ  کرے گا۔

وزارت خزانہ  بہت وقت سے لیبر منسٹری سے پروویڈنٹ فنڈ  پر انٹرسٹ کو پبلک پروویڈنٹ فنڈ، ڈاک گھر کی بچت اسکیموں  جیسی دیگر چھوٹی بچت اسکیموں   کے برابر کرنے کے لیے کہہ رہا ہے۔ای پی ایف اونے مالی سال 2016-17 میں پروویڈنٹ فنڈ پر 8.65 فیصد اور 2017-18 میں 8.55 فیصد کا انٹرسٹ دیا تھا۔ جبکہ 2015-16 میں یہ 8.8 فیصد سالانہ  تھا۔

اس سے پہلے 2013-14 اور 2014-15 میں پی ایف  پر 8.75 اور 2012-13 میں 8.5 فیصد انٹرسٹ دیا گیا۔

(خبر رساں ایجنسی بھاشا کے ان پٹ کے ساتھ)