خبریں

برٹن کی وزیر صحت کورونا وائرس سے متاثر، ہندوستان میں متاثرین کی تعداد بڑھ‌ کر 60 ہوئی

مرکزی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے 10 نئے معاملوں کی تصدیق ہوئی ہے، جن میں سے آٹھ معاملے کیرل اور ایک ایک راجستھان اور دہلی سےہیں۔

فوٹو : رائٹرس

فوٹو : رائٹرس

نئی دہلی: برٹن کی وزیر صحت ندین ڈارس کورونا وائرس انفیکشن سے متاثرہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔آئی اے این ایس کی رپورٹ کے مطابق، ڈارس نے بیان جاری کر کے کہا کہ ان کےٹیسٹ کا نتیجہ پازیٹو آیا ہے۔ ڈارس نے کہا، جیسے ہی ان کو اس کے بارے میں بتایاگیا انہوں نے احتیاط برتتے ہوئے خود کو سبھی سے الگ کر لیا ہے۔انہوں نے کہا، ‘ انگلینڈ کا محکمہ صحت مجھ سے ملاقات کرنے والے تمام لوگوں سے رابطہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور ان کی ہدایت مانتے ہوئے میرا محکمہ اور میرادفتر کچھ دنوں تک بند رہے‌گا۔ ڈارس کووڈ-19 سے متاثر ہونے والی ملک کی پہلی رکن پارلیامان ہیں۔

برٹش میڈیکل ایسوسی ایشن نے کہا کہ ڈاکٹروں کو تمام بیمار مریضوں پر دھیان مرکوز کرنے کی ضرورت ہے اس لئے شاید باقاعدہ مانیٹرنگ لانگ ٹرم ہیلتھ کنڈیشن کوروکنا پڑ سکتا ہے۔برٹن میں ابھی تک کورونا وائرس سے 6 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔ وہیں کورونا وائرس کے مدنظر 26000 لوگوں کی جانچ ہوئی ہے، جس میں 373 معاملوں میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔

معلوم ہو کہ چین کے بعد کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر اٹلی ہے، جہاں کورونا سے اب تک 631 لوگوں کی موت ہو چکی ہے اور انفیکشن کے 10149 معاملے سامنے آ چکے ہیں۔اٹلی میں سفر اور عوامی جگہوں پر لوگوں کے اکٹھا ہونے پر روک لگ چکی ہے۔کئی ممالک کی ایوی ایشن کمپنیوں نے اٹلی کے لئے اپنی خدمات روک دی ہیں۔

ہندوستان میں کورونا وائرس

مرکزی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے 10 نئے معاملوں کی تصدیق ہوئی ہے، جن میں سے آٹھ معاملے کیرل اور ایک ایک راجستھان اور دہلی سےہیں۔

نیوز18 کی رپورٹ کے مطابق، دو مریضوں کے علاج کے لئے ہندوستان میں پہلی بار دواینٹی-ایچ آئی وی دواؤں کا ساتھ استعمال کیا ہے۔

مرکزی وزارت صحت نے ہندوستان میں کورونا وائرس کے انفیکشن کو دھیان میں رکھتے ہوئے منگل کو ایک ایڈوائزری جاری کی، جس میں کہا گیا کہ کسی بھی ملک سے سفرکرکے ہندوستان آئے مسافر اپنی سطح پر اپنی تفتیش کریں اور حکومت ہند کے ذریعے جاری کی گئی ضروری ہدایات پر غور کریں۔اس بارے  میں مرکزی وزارت صحت کے اسپیشل سکریٹری سنجیو کمار نے ایک ریویومیٹنگ  بھی بلائی  تھی۔

انہوں نے اس میٹنگ کے بعد کہا، ‘ جو لوگ چین، ہانگ کانگ، جنوبی کوریا، جاپان،اٹلی، تھائی لینڈ، سنگاپور، ملیشیا، ایران، فرانس، اسپین یا جرمنی کا دورہ  کرکےلوٹے ہیں، وہ خودہی 14 دنوں کے لئے اپنے آپ کو الگ تھلگ کر لیں۔

جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کی وجہ سے 31 مارچ تک تمام سنیما گھروں کوبند رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔

لداخ میں بھی گورنر نے 31 مارچ تک تمام کالجوں اوریونیورسٹیوں کو بند رکھنے کا حکم دئے ہیں۔

وہیں، کیرل کے وزیراعلی پنرائی وجین نے وزیر اعظم مودی کو خط لکھ‌کر کہاہے کہ ہمیں اطلاع مل رہی ہے کہ کئی ہندوستانی اٹلی کے ہوائی اڈے پر پھنسے ہوئے ہیں کیونکہ ان کو کورونا وائرس سے متاثر نہیں ہونے کے سرٹیفکٹ کے بغیر ہندوستان کے لئےاڑان بھرنے کے لئے ہوائی جہاز میں سوار نہیں ہونے دیا جا رہا۔بتا دیں کہ دنیا کے 117 ممالک میں اب تک کورونا وائرس کے معاملے درج کئے جا چکے ہیں۔کورونا سے متاثر لوگوں کی تعداد اب 1.16 لاکھ سے زیادہ ہو گئی ہے۔