خبریں

کانگریس نے ڈی کے شیو کمار کو کرناٹک اور انل چودھری کو دہلی کا ریاستی صدر بنایا

کانگریس نے کرناٹک میں تین ورکنگ پریسیڈنٹ کی بھی تقرری کی ہے۔ وہیں دہلی کانگریس میں پانچ نائب صدر کی بھی تقرری  ہوئی ہے۔

کانگریس رہنما ڈی کے شیو کمار، فوٹو: پی ٹی آئی

کانگریس رہنما ڈی کے شیو کمار، فوٹو: پی ٹی آئی

نئی دہلی: سابق کانگریسی رہنما جیوترادتیہ سندھیا کے ذریعے  بی جے پی  کی رکنیت  لینے کے بیچ کانگریس نے کرناٹک اور دہلی میں نئے صدر کا اعلان  کیا۔کانگریس نے بدھ کو ڈی کے شیوکمار کو کرناٹک کانگریس اور سابق ایم ایل اے انل چودھری کو دہلی کانگریس کمیٹی کا نیاصدربنایا ہے۔پارٹی کے تنظیمی جنرل سکریٹری  کےسی وینوگوپال کی جانب  سے جاری بیان کے مطابق کانگریس صدرسونیا گاندھی نے چودھری کو ڈی پی سی سی کا صدربنانے کے ساتھ ہی ابھیشیک دت، جئےکشن، مدت اگروال، علی حسن اور شیوانی چوپڑہ  کونائب صدر بنایا ہے۔

اسمبلی انتخاب  میں کانگریس کی کراری ہار کے بعد سبھاش چوپڑہ  نے ڈی پی سی سی کے صدر کےعہدے  سے استعفیٰ  دیا تھا۔ چودھری پہلے پٹ پڑگنج سے ایم ایل اے رہے ہیں۔ وہ دہلی یوتھ کانگریس کے صدربھی رہ چکے ہیں۔

نائب صدر بنائے گئے ابھیشیک دت موجودہ وقت میں کاؤنسلر ہیں اور پچھلے اسمبلی انتخاب  میں انہوں نے کستوربا نگر سے انتخاب  لڑا تھا۔سابق ایم ایل اے جئےکشن کو بھی نائب صدر بنایا گیا ہے۔سابق ریاستی صدر جے پی اگروال کے بیٹے مدت اگروال، سابق ایم ایل اے حسن احمد کےبیٹے علی حسن اور سبھاش چوپڑہ کی بیٹی  شیوانی چوپڑہ  کونائب صدربنایا گیا ہے۔

اس کے علاوہ شیوکمار کو کرناٹک ریاستی کانگریس کمیٹی(کے پی سی سی)کاصدر چنے جانے کے ساتھ ایشور کھاندرے، ستیش جھارکہولی اور سلیم احمد کوورکنگ پریسیڈنٹ بنایا گیا ہے۔ اس سے پہلے دینیش گنڈو راؤ کرناٹک کانگریس کے صدر تھے۔

کے سی وینوگوپال نے بتایا کہ اس کے ساتھ ہی کانگریس صدر نے کرناٹک ودھان پریشد میں ایم ایل اے ایم نارائن سوامی کو چیف  وہپ اور کرناٹک اسمبلی  میں ایم ایل اے اجئے سنگھ کو کانگریس کا چیف وہپ بنایا گیا ہے۔