خبریں

کورونا: سی بی ایس ای-آئی سی ایس ای امتحانات ملتوی، یونیورسٹیز کو امتحانات ملتوی کرنے کی ہدایت

ایم ایچ آر ڈی اسکولی طلبا کے لیے سویم پربھاڈی ٹی ایچ چینلوں پر ای کلاسیز شروع کرےگا۔ ملک میں کو رونا وائرس کی وجہ سے اسکول- کالج سمیت سبھی تعلیمی ادارے31 مارچ تک بند ہیں۔

فوٹو: پی ٹی آئی

فوٹو: پی ٹی آئی

نئی دہلی: سی بی ایس ای اور آئی سی ایس ای نے کو رونا وائرس کے خطرے کے مد نظر 31 مارچ تک اپنے امتحانات ملتوی کر دیے ہیں۔ایم ایچ آر ڈی نے ملک کے سبھی تعلیمی اداروں کو ہدایت  دی ہے کہ سبھی امتحانات 31 مارچ تک ملتوی  کر دیے جائیں۔ادھر، یونیورسٹی گرانٹ کمیشن (یوجی سی)نے جمعرات کو سبھی یونیورسٹی اور متعلقہ کالجوں کو کو رونا وائرس عالمی وبا کی وجہ سے مارچ کے آخر تک امتحانات ملتوی کرنے کی ہدایت  دی۔

اس مدت میں کاپی جانچنے کا کام بھی ملتوی رہےگا۔کمیشن نے ایک حکم میں کہا، ‘سبھی یونیورسٹی اور متعلقہ کالج 31 مارچ تک امتحانات ملتوی کر دیں اور کاپی جانچنے  کا کام ملتوی کر دیں۔ حالات کے جائزے کے بعد آگے کا پروگرام طے کیا جانا چاہیے۔’

‘کاؤنسل فار د ی انڈین اسکول سرٹیفیکٹ ایگزامی نیشن’(سی آئی سی ایس ای)کے چیف ایگزیکٹوگیری اراتھون نے بتایا کہ آئی سی ایس سی کے امتحانات 31 مارچ تک ملتوی  کر دی گئی ہیں۔

ایم ایچ آر ڈی میں سکریٹری امت کھرے نے ایک سرکاری پیغام میں کہا، ‘اکیڈمک سیشن اور امتحانات کے پروگرام بنائے رکھنا ضروری ہے، لیکن ساتھ ہی مختلف امتحانات میں بیٹھنے والے طلبا کے ساتھ ہیاساتذہ اور گارجین کی حفاظت  بھی اتنی ہی اہم ہے۔’ انہوں نے کہا، ‘سی بی ایس ای کے امتحانات  سمیت چل رہےسبھی امتحانات 31 مارچ تک ملتوی  کیے جائیں اور اس کے بعد پھر سے طے کی جائیں۔’

دریں اثناایچ آر ڈی منسٹررمیش پوکھریال ‘نشنک’نے بدھ کو کہا کہایم ایچ آر ڈی ا سکولی طلبا کے لیے سویم پربھا ڈی ٹی ایچ چینلوں پر ای کلاسیز شروع کرےگا۔

(خبر رساں ایجنسی بھاشا کے ان پٹ کے ساتھ)