خبریں

کو رونا وائرس: پنجاب حکومت نے کیا کرفیو کا اعلان

پنجاب حکومت نے اعلان کیا ہے کہ کرفیو کے دوران ضروری خدمات پر روک نہیں رہےگی۔ کو رونا وائرس کی وجہ سے کرفیو لگانے والی  پنجاب پہلی  ریاست ہے۔

فوٹو: رائٹرس

فوٹو: رائٹرس

نئی دہلی: کو رونا وائرس کے خطرے کے مدنظر پنجاب حکومت نے پوری ریاست میں کرفیو کا اعلان  کر دیا ہے۔ کرفیو کے دوران ضروری خدمات کو چھوٹ دی جائےگی۔واضح ہو کہ تحفظ کے مد نظر ملک کے مختلف  شہروں  میں لاک ڈاؤن کا اعلان کیا گیا ہے۔ کو رونا وائرس کی وجہ سے کرفیو لگانے والی  پنجاب پہلی ریاست بن گئی ہے۔

وزیر اعلیٰ امریندر سنگھ نے ٹوئٹ کر کےکہا ہے کہ چیف سکریٹری، ریاستی پولیس کے سربراہ  کے ساتھ صورت حال کے تجزیے کے بعد کرفیو کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ کسی بھی شخص کو ایک خاص وقت اور مقصد کو لیے ہی خاص حالات  میں کرفیو کے دوران چھوٹ دی جائےگی۔

سبھی اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں کو اس کے حساب سے ہدایات جاری کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ایک دوسرے ٹوئٹ میں انہوں نے کہا ہے، ‘میں نے ضرورت مندوں کے لیے مفت کھانا، رہنے اور دوائیوں کاانتظام کرنے کی ہدایت  دی ہے اوروزیر اعلیٰ راحت فنڈکے لیے 20 کروڑ روپے جاری کر دیے ہیں۔ اس کے علاوہ کمشنر اور ایس ڈی ایم کو ضرورت مندوں کے لیے تعاون بڑھانے کے بھی ہدایات دیے گئے ہیں۔’

کو رونا وائرس کی وجہ سےلوگوں کے روزگار کو ہو رہے نقصان کو دیکھتے ہوئے پنجاب کیڈر کے سبھی آئی اے ایس افسر اوردوسرے محکمہ کے سبھی افسروں اپنی ایک دن کی تنخواہ وزیراعلیٰ راحت فنڈ میں جمع کریں گے۔انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق، کو رونا وائرس سے تحفظ  کے مد نظر غیر معمولی قدم اٹھاتے ہوئے پورے ملک کی 22 ریاستوں اوریونین ٹریٹری کے 75 اضلاع میں لاک ڈاؤن کا اعلان  کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ کئی شہروں میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔

اس کے علاوہ سبھی پیسنجر ٹرینیں، بین ریاستی بسیں اور میٹرو ٹرین کو بھی 31 مارچ تک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ ممبئی کی لوکل ٹرینوں کو بھی 31 مارچ تک بند کر دیا گیا ہے۔کو رونا وائرس کی وجہ سےملک  میں اب تک کل سات لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔