خبریں

لوک سبھا نے فنانس بل کو بنا بحث کے پاس کیا

فنانس بل کو پاس کئے جانے کے بعد لوک سبھا کی بیٹھک غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی گئی۔ بجٹ سیشن 3 اپریل کو ختم  ہونے والا تھا۔

فوٹو: پی ٹی آئی

فوٹو: پی ٹی آئی

نئی دہلی: لوک سبھا نے سوموار کو فنانس بل کو بنا چرچہ کے پاس کر دیا جس کے ساتھ ہی پارلیامنٹ میں عام بجٹ 2020-21 پاس ہونے کا عمل پورا ہو گیا۔کو رونا وائرس کی وجہ سے بنے حالات کے بیچ نچلے ایوان نے بنا چرچہ کے فنانس بل کو منظوری دے دی۔ اس دوران ایوان  میں وزیراعظم نریندر مودی بھی موجود تھے۔

اس دوران کانگریس رہنما ادھیر رنجن چودھری نے سرکار سے کورونا وائرس کے بحران سے نپٹنے کے لیے مالی پیکیج کے اعلان  کی مانگ کی۔ایوان نے حکومت کی ترمیمات کو منظور کرتے ہوئے صوتی ووٹ سے فنانس بل کو منظوری دے دی۔وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے فنانس بل پر سرکاری ترمیم پیش کی۔

جب وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے اس بل کو پاس کرنے کے لیے پیش کیا تب کوروناوائرس وبا کے حوالے سے مرکزی حکومت نے کہا کہ یہ ایک ‘غیر معمولی حالت’ تھی۔حالانکہ،ایوان نے حزب مخالف کے ممبروں کے ذریعے اٹھائی گئی ترمیمات کو ماننے سے انکارکر دیا۔اس کے بعد ایوان کی بیٹھک غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی گئی۔ بجٹ سیشن 3 اپریل کو ختم  ہونے والا تھا۔

(خبر رساں ایجنسی بھاشا کے ان پٹ کے ساتھ)