خبریں

کورونا وائرس: وزیراعظم نریندر مودی نے ملک میں 21 دنوں کے لیے لاک ڈاؤن کا اعلان کیا

ملک کے نام خطاب میں وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ کورونا وائرس کے انفیکشن سرکل کو توڑنا ضروری ہے اور اس کے لیے پورے ملک میں لاک ڈاؤن ضروری ہے۔

Screen-Shot-2020-03-24-at-8.27.11-PM

نئی دہلی: کورونا وائرس کےبڑھتے قہر کی وجہ سےوزیراعظم نریندرمودی نے پورے ملک میں 21 دنوں کے لیے لاک ڈاؤن کا اعلان کر دیا ہے۔ ملک کے نام اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ آج رات (24 مارچ)سے پورےملک کے ہر حصہ میں لاک ڈاؤن رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کو پھیلنےسے روکنے کے لیے یہ ضروری ہے۔ کورونا کاانفیکشن سرکل توڑنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک طرح سے کرفیو کی طرح ہی ہوگا۔وزیراعظم مودی نے لوگوں سے گھروں میں ہی رہنے کی اپیل کی ہے۔مودی نے کہا کہ کورونا سے تبھی بچا جا سکتا ہے،جب گھر کی لکشمن ریکھا نہ لانگھی جائے۔ ہندوستان آج ایسےاسٹیج پر ہے جہاں ہمارے آج کے ایکشن طے کریں گے کہ ہم اس وبا کو کتنا کم کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آپ کو یاد رکھنا ہے کہ جان ہے تو جہان ہے۔ یہ صبراورڈسپلن  کا وقت ہے۔ جب تک ملک میں لاک ڈاؤن ہے ہمیں اپناعزم نبھانا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس دوران ضروری اشیا کی سپلائی بنی رہے، اس کے لیے تدابیر کی گئی ہیں اور آگے بھی یہ بنی رہیں گی۔

غور طلب ہے کہ اس مہینے یہ دوسری بار ہے جب وزیراعظم ملک کو خطاب کر رہے ہیں۔ اس سے پہلے گزشتہ 19 مارچ کو ملک کے نام خطاب میں انہوں نے گزشتہ 22 مارچ اتوار کو ایک دن کے جنتا کرفیو کا اعلان کیا تھا۔