خبریں

کو رونا: ملک میں اب تک 29 لوگوں کی موت، متاثرین کی تعداد 1000 کے پار

کو رونا وائرس سے دنیا بھر میں متاثرین  کی تعداد سات لاکھ کے اعدادوشمارکو پار کر گئی ہے اور 33000 سےزیادہ  لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔

(فوٹو: پی ٹی آئی)

(فوٹو: پی ٹی آئی)

نئی دہلی:ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کو رونا وائرس سے دس لوگوں کی موت کے ساتھ مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 29 ہو گئی جبکہ 1071 لوگ اس سے متاثر ہیں۔وہیں، 99 لوگ ابھی تک کو رونا سے ٹھیک ہو گئے ہیں۔

گجرات میں سوموار کو چھ اور لوگ کو رونا سے متاثر پائے گئے ہیں، جس کے بعد ریاست میں متاثرین  کی تعداد بڑھ کر 69 ہو گئی ہے۔ ریاست میں کو رونا سے پانچ لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔وہیں، مہاراشٹر میں سوموار تک کو رونا سےمتاثرین  کی تعداد بڑھ کر 215 ہو گئی۔ تازہ معاملے ناشک، پونے، ناگپور، کولہاپور اور ممبئی سے سامنے آئے ہیں۔

مغربی بنگال میں کو رونا سے سوموار کو 44 سال کی ایک خاتون  کی موت ہو گئی، جس کے بعد ریاست میں کو رونا سے موت کے دو معاملے ہو گئے ہیں۔انڈمان اور نکوبار میں کو رونا سے متاثرین کی تعداد سوموار کو دس ہو گئی۔

تمل ناڈو میں کو رونا کے 17 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ تمل ناڈو کےوزیر اعلیٰ نے کہا کہ ریاست میں سوموار  کو کو رونا کے 17 نئے معاملے سامنے آئے، جس کے بعد ریاست میں متاثرین  کی کل تعداد 67 ہو گئی ہے۔آندھراپردیش میں سوموار کو کو رونا کے دو نئے معاملے درج ہوئے۔ ریاست میں اب کل تعداد 23 ہو گئی ہے۔

عالمی سطح پر دیکھیں تو دنیا بھر میں کو رونا سے متاثرین  کی تعداد سات لاکھ کے اعدادوشمارکوپار کر گئی ہے اور 33000 سے زیادہ لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔

امریکہ میں ایک دن میں 518 لوگوں کی موت

اکیلے امریکہ میں ہی کو رونا کے 1.30 لاکھ معاملے سامنے آئے ہیں۔ امریکہ کا نیویارک شہر کو رونا سے سب سے زیادہ  متاثر ہے۔جان ہاپکنس یونیورسٹی کے اتوار کو جاری کئے گئے اعدادوشمار کے مطابق، امریکہ میں کو رونا سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 518 لوگوں کی موت ہو گئی۔

صدر ڈونالڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ آنے والے دوہفتے میں ملک میں کو رونا سے مرنے والوں کی تعدادبہت زیادہ  ہو سکتی ہے۔ ابھی تک ملک میں کو رونا سے 2460 لوگ دم توڑ چکے ہیں۔فوک سنگرجو ڈی فی کی کووڈ 19 سے موت ہو گئی ہے۔ وہ 61 سال کے تھے۔ڈی فی 1990 کی دہائی میں ہوم اور پک اپ مین جیسے گانوں کے لیے جانے جاتے رہے ہیں۔

اٹلی میں کو رونا سے 10779 لوگوں کی موت

اٹلی میں کو رونا وائرس کی وجہ سے اب تک 10779 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔اس انفیکشن سے اٹلی میں ایک دن میں موت کاتازہ اعداد وشمار756 ہے۔اٹلی کے وزیر اعظم  گیوسیپ کونتے نے عوام  سے کہا ہے کہ وہ  لمبےوقت تک لاک ڈاؤن کے لیے تیار رہیں۔

سنگاپور میں کو رونا وائرس سے 844 متاثر

سنگاپور میں اتوار کو کو رونا وائرس انفیکشن کے 42 نئے معاملے سامنے آئے، جن میں تین ہندوستانی بھی ہیں۔وزارت صحت کے مطابق،ملک میں متاثرین  کی تعداد اب 844 ہو گئی ہے۔میکسیکو میں کو رونا کے 145 نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور ابھی تک ملک  میں چار اور لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔اسپین میں کو رونا وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹے میں 838 لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔

کو رونا وائرس انفیکشن کے بیچ نیپال میں لگے لاک ڈاؤن کی مدت کو سرکار نے ایک ہفتے کے لیے بڑھا دیا ہے۔

(خبررساں ایجنسی بھاشا کے ان پٹ کے ساتھ)