خبریں

میڈیا کو آیوروید اور یوگ میں کورونا کے علاج سے متعلق دعووں کے گمراہ کن اشتہارات کو بند کر نے کی ہدایت

پریس کاؤنسل آف انڈیا نے میڈیا اداروں  سے آیورویدک، یوگ اور نیچروپیتھی، یونانی اور ہومیوپیتھی میں کو رونا وائرس کے علاج کےگمراہ کن اشتہارات  پر روک لگانے کی ہدایت دی ہے۔

(فوٹو: رائٹرس)

(فوٹو: رائٹرس)

نئی دہلی: پریس کاؤنسل آف انڈیا(پی سی آئی)نے ایک ایڈوائزری جاری کرکے  میڈیااداروں  کو کو رونا وائرس کے علاج کا دعویٰ کرنے والے آیورویدک، یوگ اور نیچروپیتھی، یونانی، اور ہومیوپیتھی سے متعلق  اشتہارات کی اشاعت پر روک لگانے کی  ہدایت  دی ہے۔

دراصل میڈیل پیشہ وروں  نے آیوروید، یوگ، یونانی اور ہومیوپیتھی سے  علاج اور روک تھام کے دعووں سے متعلق گمراہ کن اشتہارات  کے آن لائن سوشل میڈیا پلیٹ کے ذریعے مشتہر  کرنے کو لے کرتشویش کا اظہار کیا تھا۔

گزشتہ ایک اپریل کو حکومت نے ریاستوں  اور یونین ٹریٹری کے سبھی متعلقہ آیورویدک، یوگ اور نیچروپیتھی، یونانی، اور ہومیوپیتھک سے جڑے اداروں  کو پرنٹ، ٹیلی ویژن اور الکٹرانک میڈیا میں کو رونا وائرس کے علاج سے متعلق  دعووں کے گمراہ  کن  اشتہارات کو  بند کرنے کی  ہدایت دی تھی۔

حکومت  نےاین ڈی ایم اےکے متعلقہ  قانونی اہتماموں اور ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والے افراد یا ایجنسیوں کے خلاف ضروری کارروائی کرنے کو کہا تھا۔

میڈیا پر نگرانی رکھنے والے ادارے نے کہا، ‘پریس کاؤنسل آف انڈیا  پرنٹ میڈیا کو وبا کی وجہ سے ابھرتے خطرے کے مد نظر ان دواؤں اورخدمات کے بارے میں گمراہ کن اطلاعات  کی اشاعت کو روکنے کے لیے کو رونا وائرس کے علاج سے متعلق  اس کے اشتہار کو چھاپنا بند کرنے کی صلاح دیتی ہے۔’

(خبررساں ایجنسی  بھاشاکے ان پٹ کے ساتھ)