خبریں

کورونا پرفیک نیوز اورفرقہ وارانہ پیغامات پھیلانے والوں کو نہیں چھوڑیں گے: ادھو ٹھاکرے

دہلی کے نظام الدین معاملے کو لےکر سوشل میڈیا پر اقلیتی کمیونٹی کے خلاف بدنیتی پر مبنی پیغامات کے مدنظر مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ کو رونا وائرس کے علاوہ تفرقہ ڈالنے والا بھی ایک وائرس ہے۔ میں ایسے لوگوں کو وارننگ دیتا ہوں کہ میں یہ یقینی  بناؤں گا کہ کوئی قانون آپ کو نہ بچا پائے۔

مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے(فوٹو: ٹوئٹر)

مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے(فوٹو: ٹوئٹر)

نئی دہلی: مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے ان لوگوں کو سخت  کارروائی کی وارننگ  دی ہے جو سوشل میڈیا پر فرقہ پرستی کو ہوا دے رہے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ دہلی کے نظام الدین میں ایک اجتماع میں بڑی تعداد  میں لوگوں کے شریک ہو نے کے بعد کووڈ 19 کے معاملوں میں اضافہ  کو دیکھتے ہوئے سوشل میڈیا پر اقلیتوں  کے خلاف بدنیتی پر مبنی پیغامات کے تناظر میں انہوں نے وارننگ  دی کہ ایسا کرنے والوں کے خلاف سخت  کارروائی کی جائےگی۔

انہوں نے کہا، ‘کو رونا وائرس کے علاوہ تفرقہ ڈالنے والا بھی ایک وائرس ہے۔ میں ایسے لوگوں کو وارننگ  دیتا ہوں کہ میں یہ یقینی بناؤں  گا کہ کوئی قانون آپ کو نہ بچا پائے۔’

ایک ویب براڈکاسٹ  میں وزیر اعلیٰ ٹھاکرے نے کہا کہ مہاراشٹر میں سیاسی، مذہبی یا کھیل کود سے جڑے پروگرام  کی اگلے نوٹس تک اجازت نہیں ہوگی تاکہ کو رونا وائرس کے مد نظر لوگوں کا آپس میں ملنا جلنا نہ ہو۔ٹھاکرے نے کہا کہ کو رونا وائرس کے بحران  کو سنبھالنے کا ایک واحدحل گھروں کے اندر رہنا اور سماجی  دوری کو برقرار رکھنا ہے۔

انہوں نے کہا، ‘کو رونا وائرس ہمارے صبر کاامتحان لے رہا ہے۔ ریاست  کے لوگوں میں حوصلہ، ڈسپلن اور بھروسے کی کوئی کمی نہیں ہے۔ (اس مشکل وقت میں)خوداعتمادی سب سے اہم  ہے۔ یہ مجھ میں ہے اور مجھے پتہ ہے کہ آپ میں بھی ہے۔ اگر آپ میں خوداعتمادی  ہے تو کوئی بھی (کو رونا وائرس کے خلاف جنگ میں) ہماری جیت کو روک نہیں سکتا۔’

انہوں نے کہا، ‘میں بند کے دوران عاجزی کے ساتھ  لوگوں سے نظم وضبط اورسماجی  دوری پر عمل  کرنے کی اپیل کرتا ہوں۔ ایسا اس لیے کیونکہ میں آپ کو بچانا چاہتا ہوں۔ برائے مہربانی ا گھروں میں رہیں۔غیر مناسب فائدہ  نہ اٹھائیں۔’وزیر اعلیٰ نے ریاست میں کووڈ 19 کے معاملوں کے بڑھنے کی وجہ نجی لیب سے آ رہی رپورٹس کو بتایا جنہیں نمونوں کی جانچ کی اجازت دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریاست میں کووڈ 19 کے 51 مریض ٹھیک ہو چکے ہیں اور انہیں ہاسپٹل سے چھٹی دی جا چکی ہے۔

وزیر اعلیٰ نے کسی پروگرام  کی اجازت نہیں دینے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے گڈی پڑوا اور رام نومی گھروں میں رہ کر منایا اور مجھے یقین ہے کہ دوسری کمیونٹی بھی ایسا کریں گی۔ٹھاکرے نے کہا کہ دہلی سے ریاست کے تبلیغی جماعت کے ان ممبروں  کی فہرست ملی تھی جنہوں نے نظام الدین میں پچھلے مہینے اجتماع  میں حصہ لیا تھا۔ انہیں الگ وارڈمیں رکھا گیا ہے۔

انہوں نے کہا، ‘اگر کوئی چھوٹ گیا ہے تو انہیں خود آگے آنا چاہیے۔’شیوسینا -این سی پی- کانگریس کے اتحادوالی سرکار کی قیادت  کر رہے ٹھاکرے نے کہا کہ وہ مختلف رہنماؤں کے رابطے  میں ہیں۔

انہوں نے کہا، ‘شرد پوار سے رابطے میں ہوں۔ سونیا گاندھی نے بھی آج مجھ سے بات کی۔’ٹھاکرے نے اپنے خطاب میں سولاپور کی ارادھیا کا شکریہ ادا کیا جس نے اپنے برتھ ڈے پروزیر اعلیٰ راحت فنڈ میں چندہ دیا۔ انہوں نے اس کے ساتھ ہی شاہ رخ خان کو بھی اپنا نجی کیمپس آئسولیشن سینٹر کے طور پرفراہم  کرانے کے لئے شکریہ ادا کیا۔

(خبررساں ایجنسی  بھاشاکے ان پٹ کے ساتھ)