خبریں

لاک ڈاؤن: ریاست، ایئرلائن، ریلوے 15 اپریل سے مرحلے وار طریقے سے روک ہٹانے پر غورکر رہے ہیں

کو رونا وائرس کی وجہ سے پورے ملک  میں نافذلاک ڈاؤن کے مدنظر ریلوے اور ایئرلائن کمپنیوں نے مسافروں کے لیے اپنی خدمات  کو 25 مارچ سے 21 دنوں کے لیے رد کر دیا ہے۔

(فوٹو: پی ٹی آئی)

(فوٹو: پی ٹی آئی)

نئی دہلی: کو رونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ملک  میں نافذ 21 دن کے لاک ڈاؤن (بند)کی  آدھی مدت پوری کرنے کے ساتھ ہی کچھ ریاستوں، ریلوے اور ایئرلائن نے 15 اپریل سے مرحلے وار طریقے سے پابندیوں کو کم کرنے کے طریقوں  پرغور کرنا شروع کر دیا ہے۔

اس کے ساتھ ہی مرکزی حکومت  نے کو رونا وائرس (کووڈ 19) کو کنٹرول  کرنے کے لیے ایک جامع  روک تھام حکمت عملی  تیار کی ہے، جس کے تحت معاملوں کی جلد پہچان کرکے نشان زد جغرافیائی حلقوں  تک ہی محدود کرنے، پھیلاؤ کے سرکل  کو توڑنے اور نئے علاقوں  میں اس کے پھیلا ؤ کو روکنے کے لیے تدبیریں کی  گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق، ریلوے کے سبھی 17 زون اورڈویژن 15 اپریل سے خدمات کو شروع کرنے کے لیے مرحلے وار طریقے سے منصوبہ  تیار کر رہے ہیں۔لاک ڈاؤن کی وجہ سے مسافروں کے لیے خدمات کو 25 مارچ سے 21 دنوں کے لیے رد کر دیا گیا ہے۔ ریلوے کے ایک افسر نے کہا کہ مسافروں کے لیے ٹرین خدمات  کی بحالی پر کوئی حتمی فیصلہ نہیں لیا گیا ہے۔

وزیر اعظم  نریندر مودی نے جمعرات کو وزرائے اعلیٰ  سے کووڈ 19 کو پھیلنے سے روکنے کے لیے اگلے کچھ ہفتے  تک لوگوں کی جانچ کرنے، متاثرین کا پتہ لگانے، انہیں الگ رکھنے پر دھیان دینے کو کہا تاکہ زندگی  کا نقصان کم سے کم ہو۔انہوں نے لاک ڈاؤن ختم  ہونے کے بعد سڑکوں پر لوگوں کی آمدورفت ‘مرحلے وار  ڈھنگ’ سے یقینی بنانے کے بارے میں ریاستوں  سے مشترکہ حکمت عملی  بنانے کو بھی کہا تھا۔

وزارت صحت  کے اعداد وشمار  کے مطابق، کووڈ 19 سے ہوئی موت کی تعداد سوموار کو 100 کے اوپر پہنچ گئی اورمتاثرین  کی تعداد 4000 کے پار چلی گئی۔مہاراشٹر کے وزیر صحت راجیش ٹوپے نے سنیچر کو کہا کہ کو رونا وائرس کو روکنے کے لیے ملک  بھر میں نافذ لاک ڈاؤن کو ریاستی  حکومت مرحلے وار طریقے سے ہٹانے پرغور کر رہی ہے۔

ٹوپے نے ایک ویب براڈکاسٹ  میں کہا، ‘اس بات پر چرچہ چل رہی ہے کہ کیا مرحلے وار طریقے سے لاک ڈاؤن میں چھوٹ دی جا سکتی ہے۔ اس دوران سخت ضابطوں کی پیروی  کی جائےگی۔’اس سے پہلے انہوں نے کہا تھا کہ ریاست کے لوگ اگر ڈسپلن  میں نہیں رہیں گے اور کووڈ 19 کے معاملے بڑھے تو مہاراشٹر سرکار 15 اپریل سے لاک ڈاؤن کو نہیں ہٹائےگی۔

ملک گیر لاک ڈاؤن 14 اپریل کو ختم ہو رہا ہے۔ اس بیچ مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ  ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ ریاست میں لاک ڈاؤن 14 اپریل کے بعد ہٹےگا یا نہیں، یہ لوگوں کے سرکاری ہدایات پر عمل کرنے پرمنحصرہے۔انہوں نے کہا کہ مہاراشٹر میں سیاسی ، مذہبی یا کھیل کود سے جڑے پروگرام  کی اگلے نوٹس تک اجازت نہیں ہوگی۔

مہاراشٹر میں انفیکشن کے معاملوں میں تیز رفتاری سے اضافہ  درج کیا گیا ہے اور وہاں یہ تعداد 690 تک پہنچ گئی ہے، جبکہ ریاست میں اب تک 45 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔ وہیں، راجستھان، آسام، اڑیسہ، آندھر اپردیش، اتر پردیش اور گجرات میں بھی کو رونا وائرس انفیکشن  کے معاملوں میں اضافہ  درج کیا گیا۔

حالانکہ گجرات، مدھیہ پردیش، راجستھان اور کرناٹک میں زیادہ  موت درج کیا گیا۔ بہرحال، مرکزی حکومت  کے ایک افسر نے کہا کہ تین ہفتوں کے ملک گیر  لاک ڈاؤن کو نافذ کرنے کے لیے تدبیریں کی  جا رہی ہیں۔

ساتھ ہی ضروری اشیااورخدمات  کی فراہمی‘اطمینان بخش’ہے۔مرکزی وزارت داخلہ  میں جوائنٹ سکریٹری پنیہ سللا شریواستو نے صحافیوں  سے کہا کہ ہوم سکریٹری اجے بھلہ نے ریاستوں  اور یونین ٹریٹری  کوخط لکھ کر یہ یقینی بنانے کو کہا ہے کہ ضروری اشیا کی فراہمی  میں لاک ڈاؤن کی مدت کے دوران رکاوٹ پیدا نہ ہو۔

سستی اڑان خدمات  دینے والی اہم  کمپنی ایئر ایشیا انڈیا 15 اپریل سے ٹکٹوں کی بکنگ شروع کرےگی۔ حالانکہ کمپنی نے کہا کہ یہ نیشنل ایوی ایشن اتھارٹی ڈی جی سی اے کے اس بارے میں کسی نئے احکام  نہیں آنے پر منحصر کرےگا۔کو رونا وائرس کے کمیونٹی پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ملک  میں گھریلو اور بین الاقوامی  اڑانوں پر 14 اپریل تک روک ہے۔ اس لئے زیادہ ترکمپنیوں نے 15 اپریل کے بعد کی بکنگ  شروع کر دی ہے۔

حالانکہ جمعہ  کو ایئر انڈیا نے 30 اپریل تک بکنگ نہیں لینے کا اعلان  کیا تھا۔ ایئر ایشیا نے سنیچر کو کہا کہ مسافر 15 اپریل کے بعد کی ٹکٹ بک کر سکتے ہیں۔حالانکہ اس میں ڈی جی سی اے کے کسی نئے احکام  کے بعد بدلاؤ ہو سکتا ہے۔ سکریٹری پردیپ سنگھ کھرولا نے جمعرات  کو کہا تھا کہ کمپنیاں 14 اپریل کے بعد سے ٹکٹ بک کر سکتی ہیں۔

انڈی گو،ا سپائس جیٹ اور گوایئر نے کہا کہ وہ 15 اپریل سے گھریلو اڑانوں کے لیے ٹکٹوں کی بکنگ  شروع کر رہے ہیں۔اسپائس جیٹ اور گوایئر نے یہ بھی کہا ہے کہ انہوں نے ایک مئی سے انٹرنیشنل اڑانوں کے لیے ٹکٹ بیچنا شروع کر دیا ہے۔

اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ریاست کے حکام کے ساتھ لاک ڈاؤن کے بعد کے منصوبے  پرچرچہ کیاہے۔ ریاستی حکومت کےبیان میں کہا گیا ہے، ‘ریاست کی سرحدیں بین الاقوامی،بین ریاستی ہیں۔ اس طرح  ان مقامات پرسرگرمیوں پر دھیان دینا ہوگا۔’

(خبررساں ایجنسی  بھاشاکے ان پٹ کے ساتھ)