خبریں

جموں و کشمیر: محبوبہ مفتی کو جیل سے ان کی رہائش گاہ منتقل کیا گیا، حراست جاری

جموں وکشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کو رہا کئے جانے کے بجائے انہیں ان کے گھر میں منتقل  کرنے کے آرڈر کی سابق وزیر اعلیٰ  عمر عبداللہ نے مخالفت کرتے ہوئے ان کی رہائی کی مانگ کی ہے۔

جموں کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ  محبوبہ مفتی(فوٹو: پی ٹی آئی)

جموں کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ  محبوبہ مفتی(فوٹو: پی ٹی آئی)

نئی دہلی: جموں وکشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ  محبوبہ مفتی کو جیل سے ان کی رہائش گاہ منتقل  کر دیا گیا ہے۔ حالانکہ، پبلک سیفٹی ایکٹ(پی ایس اے)کے تحت وہ اب بھی حراست میں ہی رہیں گی۔ حکام  نے منگل کو یہ جانکاری دی۔مفتی کو منتقل کئے جانے کا آرڈرجموں وکشمیر کے محکمہ داخلہ نے جاری کیا ہے۔ 60 سالہ  مفتی کو پچھلے سال پانچ اگست کو احتیاطاً حراست میں رکھا گیا تھا لیکن بعد میں چھ فروری کو ان کے خلاف بے حد سخت قانون پی ایس اے کے تحت معاملہ درج کیا گیا تھا۔

آرڈرمیں کہا گیا کہ انہیں مولانا آزاد روڈ کی جیل سے ‘فیئرویو گپکر روڈ’منتقل  کیا جا رہا ہے جو ان کی رہائش گاہ ہے۔اس میں بتایا گیا کہ مفتی کو منتقل  کئے جانے سے پہلے انتظامیہ  نے ان کی رہائش گاہ کو فوری اثر  سے جیل کا درجہ دے دیا۔

حالاں کہ محبوبہ مفتی کو رہا کئے جانے کے بجائے انہیں ان کے گھر میں منتقل کرنے کے آرڈر کی سابق وزیر اعلیٰ  عمر عبداللہ نے مخالفت کی اور ایک بار پھر سے محبوبہ مفتی کی رہائی کی مانگ کی۔بتا دیں کہ، گزشتہ  24 مارچ کو نیشنل کانفرنس کے رہنما اورسابق وزیر اعلیٰ  عمر عبداللہ پر سے پی ایس اے ہٹاتے ہوئے رہا کر دیا تھا۔ اس سے پہلے پی ایس اے کے تحت ہی حراست میں رکھے گئے عمر کے والد  اور سابق وزیر اعلیٰ  فاروق عبداللہ گزشتہ 13 مارچ کو رہا کر دیے گئے تھے۔

وہیں، پچھلے ہفتے جموں کشمیر انتظامیہ  نے یونین ٹریٹری کی مختلف  جیلوں میں بند 31 قیدیوں پر لگےپبلک سیفٹی ایکٹ کو ہٹا لیا تھا۔

(خبررساں ایجنسی بھاشا کے ان پٹ کے ساتھ