خبریں

لاک ڈاؤن: کولکاتہ میں ضابطوں کی خلاف ورزی کر نے کے الزام میں 895 لوگ گرفتار

مرکزی وزارت داخلہ  نے پچھلے ہفتےمغربی  بنگال میں لا ک ڈاؤن کے مسلسل کمزور پڑنے پر تشویش کا ا ظہار کیا تھا اور ریاست سے ضابطوں پر عمل  کرنے کے لئے ضروری قدم اٹھانے کو کہا تھا۔

(فوٹو: پی ٹی آئی)

(فوٹو: پی ٹی آئی)

نئی دہلی : کو رونا وائرس کےنفیکشن کو پھیلنے سے روکنے کے مقصد سے جاری لاک ڈاؤن کے ضابطوں کی خلاف ورزی کرنے کے الزام  میں کولکاتہ پولیس نے اتوار کی شام پانچ بجے کے بعد سے پچھلے 24 گھنٹے کی مدت میں 895 لوگوں کو راجدھانی سے گرفتار کیا ہے۔پولیس کے ایک افسر نے سوموار کو بتایا کہ کولکاتہ پولیس نے ناکہ جانچ اور گشت کے دوران ان لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ شہر کے مختلف  حصوں سے 895 لوگوں کو پکڑا گیا ہے۔

لوگوں سے لاک ڈاؤن کے ضابطوں پرسختی سے عمل  کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کولکاتہ پولیس کمشنر انج شرما نے اس سے پہلے ضابطوں   کی خلاف ورزی  کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرنے کاحکم دیا تھا۔مغربی  بنگال کے گورنرجگدیپ دھن کھڑ نے سوموار کو ریاستی حکومت سے ریاست  میں لاک ڈاؤن کے مسلسل کمزور پڑنے کے خلاف مرکز کی وارننگ پر دھیان دینے  کی اپیل کی اور کہا کہ حکام  کی طرف سے اگر کوئی چوک ہوتی ہے تواس کے لیے انہیں جوابدہ ٹھہرایا جانا چاہیے۔

مرکزی وزارت داخلہ  نے پچھلے ہفتےمغربی  بنگال میں لا ک ڈاؤن کے مسلسل کمزور پڑنے پر تشویش کا ا ظہار کیا تھا اور ریاست سے ضابطوں پر عمل  کرنے کے لئے ضروری قدم اٹھانے کو کہا تھا۔اس سے پہلے ریاست کے مرشدآباد اور سلی گڑی میں ضابطوں  کی خلاف ورزی کی خبریں آئی تھیں۔

وہیں، کولکاتہ میں کو رونا وائرس کے مد نظر لوگوں کی آمدورفت اوران کے جمع ہونے کی نگرانی کے لیے پولیس ڈرون کا سہارا لے رہی ہے۔حکام نے بتایا کہ شہر کے ہاٹی باغان اور شیامابازار اورسینٹرل  کولکاتہ کے بڑا بازار اور نیو مارکیٹ والےعلاقوں  میں ڈرون سے نگرانی رکھی جا رہی ہے تاکہ ویڈیو ریکارڈ کرکے بہتر طریقے سے بند کو نافذ کرنے میں پولیس کی مدد ہو سکے۔

کولکاتہ پولیس کے ایک سینئر افسرنے بتایا،موجودہ وقت میں اس مقصد کے لیے تین ڈرون کا استعمال ہو رہا ہے۔ ہم بھیڑبھاڑ والے علاقوں خاص طور پر بازار پر نظر رکھ رہے ہیں، جہاں لوگ بند کی خلاف ورزی کرکے جمع ہوتے ہیں۔’انہوں نے کہا کہ اگلے کچھ دنوں میں اور بھی ڈرونوں کا سہارا اس مقصد کے لیے لیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا، ‘لوگوں کو یہ سمجھنا ہوگا کہ ابھی اکٹھا ہونا کیوں منع ہے۔ ایسا نہیں ہوگا تو کو رونا وائرس سے لڑنا مشکل ہوگا۔ کولکاتہ گھنی آبادی والا علاقہ ہے اور ہمیں یہ یقینی بنانا ہے کہ لوگ سماجی دوری کو بنائے رکھیں۔’حکام  نے بتایا کہ کسی کو بھی بنا ماسک پہنے باہر جانے کی اجازت نہیں ہوگی اور خلاف ورزی کرنے والوں پر کڑی کارروائی ہوگی۔

انہوں نے بتایا، ‘ڈرون سے فوٹیج جیسے ہی ملےگا، ہم اس کو مقامی پولیس تھانے کو دیں گے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ لوگ احکامات  پر عمل  کریں۔ سرکاری احکامات پر عمل  کرتے ہوئے، ہم کسی کو بھی بنا ماسک کے گھر سے باہر نکلنے نہیں دیں گے۔’ریاستی حکومت نے عوامی مقامات پر ماسک پہننا لازمی کر دیا ہے۔ اسی بیچ پولس نے ایمرجنسی میں فون کرنے پر ٹیکسی خدمات بھی شروع کی ہے۔

مغربی  بنگال میں اب تک کو رونا وائرس کے انفیکشن  کے 122 معاملے سامنے آئے ہیں جن میں سے سات لوگوں کی موت ہوئی اور 22 لوگ اس سے ٹھیک  ہوئے ہیں۔

(خبررساں  ایجنسی بھاشاکے ان پٹ کے ساتھ)