خبریں

کیرل: لاک ڈاؤن کے بیچ مندر میں بھیڑ لگانے کے الزام میں بی جے پی رہنما سمیت چار گرفتار

کیرل کے ترسور ضلع کے ایرماپیٹی واقع ایک مندر میں جمعہ کو بھاگوت کتھا کا پاٹھ ہو رہا تھا۔ گرفتار کئے گئے لوگوں کو بعد میں ضمانت دے دی گئی۔

Erumapetty

نئی دہلی: کو رونا وائرس کو لےکر ملک بھر میں جاری  لاک ڈاؤن کے بیچ کیرل میں عوامی مقامات پر بھیڑ روکنے کے لیے نافذ ضابطہ کی خلاف ورزی کرنے کے معاملے میں بی جے پی کے ایک رہنما اور مندر کے ایک چیف سمیت پانچ لوگوں کو گرفتار کیا گیا۔چیف پر مندر میں مذہبی  رسومات کے دوران بھیڑ لگانے کا الزام ہے۔

معاملہ ترسور ضلع کے ایرماپیٹی کا ہے۔ دی  نیو انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق، تقریباً 100 لوگ ایرماپیٹی واقع نرسمہا مندر میں جمعہ کی صبح بھاگوت کتھا کا پاٹھ کر رہے تھے۔رپورٹ کے مطابق، گرفتار کئے گئے لوگوں میں بی جے پی کی ریاستی اکائی کے رہنما ای چندرن، گوپی، سدانن، نارائنن اور رمن شامل ہیں۔

پولیس نے بتایا، ‘مندر میں بھاگوت کتھا ہو رہی تھی۔ پانچ لوگوں کو گرفتار کر لیا گیا اور باقی دوسرے فرار ہو گئے۔’انہوں نے بتایا کہ گرفتار لوگوں کو بعد میں ضمانت پر چھوڑ دیا گیا۔مرکز کے احکامات کے مطابق نمائندوں کو  چھوٹ دی گئی ہے، لیکن اب بھی شادی کی تقریب  اور سیاسی تقریبات  میں لوگوں اور مندروں میں عقیدمندوں  کی بھیڑ کی اجازت نہیں ہے۔

کیرل کومدی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق، لاک ڈاؤن کے اعلان کے بعد بھی یہ مندر بند نہیں کیا گیاتھا اور لوگ روزانہ پوجا  کے لیے مندر آ رہے تھے۔

(خبررساں ایجنسی بھاشاکے ان پٹ کے ساتھ)