خبریں

جھارکھنڈ :مزدور نے ٹرین میں کھانا نہ ملنے کی شکایت کی تو افسر بو لے ٹرین سے کود جاؤ

جھارکھنڈ کے ایک مہاجر مزدور اور ریاست کے ایک سینئر آئی اے ایس افسر اےپی سنگھ کی بات چیت کامبینہ آ ڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ حالانکہ افسر کا کہنا ہے کہ یہ بات انہوں نے دوسرے سیاق میں کہی تھی۔

 (علامتی تصویر، فوٹو: پی ٹی آئی)

(علامتی تصویر، فوٹو: پی ٹی آئی)

نئی دہلی: کو رونا وائرس کے مد نظر لاک ڈاؤن کے بیچ مہاجر مزدور لگاتار اپنے گھر لوٹ رہے ہیں۔ ایسے میں جھارکھنڈ کے ایک سینئر آئی اے ایس افسر کی ایک مہاجرمزدور کے ساتھ بات چیت کا آڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔نیوز18 کی رپورٹ کے مطابق، اس آڈیو کلپ میں مبینہ  طور پر ریاست کے سینئرآئی اے ایس افسر اے پی سنگھ اور ایک مہاجر مزدور کی بات چیت درج ہے۔ مزدور ٹرین میں سفر کے دوران کھانا نہیں ملنے کی شکایت اےپی سنگھ سے کرتا ہے تو اس پر اےپی سنگھ ان سے ٹرین سے کود جانے کو کہتے ہیں۔

اس آڈیو کلپ میں جھارکھنڈ کے ایک مہاجر مزدور شکایت کرتے ہوئے اےپی سنگھ سے کہہ رہے ہیں کہ وہ شرمک اسپیشل ٹرین سے واپس آ رہے ہیں لیکن انہیں صبح سے کھانا نہیں ملا ہے۔اس پر اے پی سنگھ کہتے ہیں کہ کھانا دینے کی ذمہ داری ریلوے کی ہے۔اس پر مزدور ان سے پوچھتا ہے کہ ریلوے کب کھانا دےگا، انہیں صرف صبح میں ایک پیکیٹ بریڈ، ایک کیلا اور ایک بوتل پانی دیا گیا ہے، جس میں وہ دن بھر کاٹ رہے ہیں۔

اس پر افسر اے پی سنگھ انہیں ٹرین سے کودنے کی بات کہہ کر فون کاٹ دیتے ہیں۔اس آڈیو کلپ کے بارے میں پوچھنے پر آئی اے ایس افسر کہتے ہیں کہ اس پوری بات چیت کو غلط سیاق میں لیا گیا ہے کیونکہ جب یہ کال کیا گیا، اس وقت وہ شاید گھر پر تھے۔انہوں نے کہا کہ ایسا ہو سکتا ہے کہ مزدور نے کچھ غلط سن لیا کیونکہ اس وقت وہ اپنی فیملی اور بچوں کے ساتھ تھے۔

انہوں نے کہا، ‘اگر آپ آڈیو کوصبر سے سنیں تو آپ کو دو بار بیٹا لفظ سنائی دےگا۔ اس سے پتہ چلتا ہے کہ میں اس دوران گھر پر ہو سکتا ہوں اور میرا بیٹا کسی چیز پر چڑھ گیا ہے اور میں اپنے بیٹے سے اس چیز سے اترنے کو کہہ رہا ہوں۔ میں مزدور کو یہ سمجھانے کی کوشش کر رہا ہوں کہ ریلوے کی طرف سے کھانادستیاب کرایا جائےگا۔’

بتا دیں کہ جھارکھنڈ سرکار کی طرف سے مہاجر مزدوروں کو واپس لانے کے لیے 15 سے زیادہ آئی اے ایس افسروں  کو ریاست کے لحاظ سےنوڈل افسر بنایا گیا ہے۔اس سسٹم کی قیادت سینئر آئی اے ایس افسر اےپی سنگھ ہی کر رہے ہیں۔ وہ سیدھے چیف سکریٹری کو رپورٹ کرتے ہیں۔لاک ڈاؤن کے دوران مصیبت میں پھنسے مہاجر مزدور مدد مانگ سکیں، اس لیے ہر نوڈل افسر کا نمبر جاری کیا گیا ہے۔