The Wire
  • ہمارے بارے میں
  • خبریں
  • فکر و نظر
  • حقوق انسانی
  • ادبستان
  • گراؤنڈ رپورٹ
  • ویڈیو
  • Support The Wire

تازہ ترین

  • سبت کا دِن
  • اعظم گڑھ اور اطراف میں اعلیٰ تعلیم کے مواقع کا فقدان
  • ٹوئٹ بلاک کرنے کے سرکاری احکامات کی تعداد 2014 کے 8 سے بڑھ کر 2022 میں 3400 ہوئی: آر ٹی آئی
  • ’پٹھان‘ فلم تنازعہ کے بعد مرکزی وزیر نے کہا – بائیکاٹ کلچر سے ماحول خراب ہوتا ہے
  • مہاراشٹر: مسلم نوجوان کی لنچنگ کے معاملے میں ہندوتوا تنظیم سے تعلق رکھنے والے تمام ملزمان بری

ٹاپ اسٹوریز

  • سبت کا دِن
    سبت کا دِن
  • بی بی سی ڈاکیومنٹری 2: مودی تفرقہ پیدا کرنے والے سیاستداں، ’نیو انڈیا‘ میں فرقہ وارانہ کشیدگی عروج پر
    بی بی سی ڈاکیومنٹری 2: مودی تفرقہ پیدا کرنے والے سیاستداں، ’نیو انڈیا‘ میں فرقہ وارانہ کشیدگی عروج پر
  • مہاراشٹر: مسلم نوجوان کی لنچنگ کے معاملے میں ہندوتوا تنظیم سے تعلق رکھنے والے تمام ملزمان بری
    مہاراشٹر: مسلم نوجوان کی لنچنگ کے معاملے میں ہندوتوا تنظیم سے تعلق رکھنے والے تمام ملزمان بری
  • محمد حمید شاہد کی خود نوشت ’خوشبو کی دیوار کے پیچھے‘ کا ابتدائیہ
    محمد حمید شاہد کی خود نوشت ’خوشبو کی دیوار کے پیچھے‘ کا ابتدائیہ
  • کیوں پاکستان کے حالات پورے خطے کے لیے باعث تشویش ہیں …
    کیوں پاکستان کے حالات پورے خطے کے لیے باعث تشویش ہیں …

ہم سے رابطہ کیجیے

کیا آپ اردو میں لکھتے ہیں یا لکھنا چاہتے ہیں ؟ اگر ہاں تو آپ ہمیں اپنے آئیڈیاز urdu@thewire.in پر بھیج سکتے ہیں۔

Subscribe to our mailing list

* indicates required

View previous campaigns.

خبریں

مرکز نے پی ایم کیئرس فنڈ پر دائر عرضی کو خارج کر نے کو کہا، بامبے ہائی کورٹ نے نوٹس جاری کیا

دی وائر اسٹاف 02/06/2020

شیئر کریں

  • Tweet
  • WhatsApp
  • Print
  • More
  • Email
  • Pocket

بامبے ہائی کورٹ میں عرضی دائر کرکے پی ایم کیئرس فنڈ کے بارےمیں جانکاری کوعوامی  کرنے اور کیگ سے اس کو آڈٹ کرانے کی مانگ کی گئی ہے۔

232-1140x570-1

نئی دہلی: بامبے ہائی کورٹ نے پی ایم کیئرس فنڈ کے بارے میں جانکاری پبلک کرنے اور اس کا کیگ سے آڈٹ کرانے کی مانگ والی عرضی پر منگل کو مرکز ی حکومت  کو نوٹس جاری کیا۔جسٹس سنیل بی شکرے اور انل ای کلور کی ناگپور بنچ  نے وکیل ارویند واگھمرے کی عرضی پر شنوائی کی اور مرکز کو ہدایت  دی کہ وہ اپنے جواب میں حلف نامہ دائر کریں اور اپنی پوزیشن  صاف کریں۔

لائیولاء کے مطابق ،ایڈیشنل سالیسیٹر جنرل انل سنگھ نے بنچ  سے کہا کہ یہ عرضی خارج کر دی جانی چاہیے کیونکہ ایسی ہی ایک عرضی کو اپریل میں سپریم کورٹ نے خارج کر دیا تھا۔معلوم ہو کہ سپریم کورٹ نے پی ایم کیئرس فنڈ کے جواز کوچیلنج دینے والی دو الگ الگ عرضیوں کو خارج کر دیا تھا۔

حالانکہ بنچ نے کہا کہ اس عرضی میں الگ مدعا اٹھایا گیا ہے اور یہ سپریم کورٹ والے معاملے سے الگ ہے۔ ہائی کورٹ نے مرکزی حکومت کو دو ہفتے کے اندر حلف نامہ دائر کرکے اپنا جواب دینے کو کہا ہے۔عرضی میں کہا گیا ہے کہ 28 مارچ کو پی ایم کیئرس کی  تشکیل کی گئی تھی اور پہلے ہفتے میں ہی اس میں 6500 کروڑ روپے اکٹھا ہو گئے تھے۔ لیکن ابھی تک اس سے متعلق  کوئی بھی اعدادوشمار پبلک نہیں کی گئی ہے۔

کورونا سے لڑنے کے نام پر عوام سے مالی امدادحاصل کرنے کے لیے حکومت ہند نے پی ایم کیئرس فنڈ نام کا ایک پبلک چیرٹیبل ٹرسٹ بنایا ہے۔ وزیر اعظم  نریندر مودی اس کے چیئرمین  ہیں اور وزیر داخلہ، وزیر دفاع اوروزیر خزانہ  اس کے ممبر ہیں۔عرضی میں آگے کہا گیا کہ پی ایم کیئرس فنڈ کی گائیڈ لائن کے مطابق چیئر مین اور تین دوسرے ٹرسٹی کے علاوہ چیئرمین کو تین اور ٹرسٹی کو نامزد کرنا ہوتا ہے لیکن 28 مارچ سے اب تک میں کوئی تقرری نہیں کی گئی ہے۔

عرضی گزارنے کورٹ سے یہ ہدایت  دینے کی مانگ کی ہے کہ اس ٹرسٹ میں اپوزیشن پارٹیوں  کے کم سے کم دو لوگوں کی تقرری  کی جائے تاکہ فنڈ کی شفافیت بنی رہے۔اس کے علاوہ یہ بھی مانگ کی گئی ہے کہ حکومت کے مطابق کسی آزادانہ  آڈیٹر کے بجائے پی ایم کیئرس فنڈ کی آڈٹنگ کیگ کرے۔

معلوم ہو کہ مرکزی حکومت ایم کیئرس فنڈ کو لے کر اعلیٰ سطح کی رازداری  برت رہی ہے اور اس کو  لےکر دائر آر ٹی آئی درخواستوں  کو اس بنیاد پر خارج کر دیا جا رہا ہے کہ پی ایم کیئرس آر ٹی آئی ایکٹ، 2005 کے تحت پبلک اتھارٹی نہیں ہے۔


دی وائر ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے۔ہماری صحافت کو سرکاری اور کارپوریٹ دباؤ سے آزاد رکھنے کے لیے مالی تعاون کیجیے۔
[orc]

تازہ ترین

  • سبت کا دِن
  • اعظم گڑھ اور اطراف میں اعلیٰ تعلیم کے مواقع کا فقدان
  • ٹوئٹ بلاک کرنے کے سرکاری احکامات کی تعداد 2014 کے 8 سے بڑھ کر 2022 میں 3400 ہوئی: آر ٹی آئی

شیئر کریں

  • Tweet
  • WhatsApp
  • Print
  • More
  • Email
  • Pocket

Related

Categories: خبریں

Tagged as: Corona Virus, coronavirus, Coronavirus Death, COVID-19, Disaster management act, Lockdown, Modi Govt, PM CARES Account, PM CARES Fund, PMNRF, PMO, Prime Minister National Relief Fund, Right to Information, RTI, SBI, The Wire, Virus Outbreak, آر ٹی آئی, پبلک اتھارٹی, پی ایم او, پی ایم کیئرس فنڈ, دی وائر

Post navigation

بہار لوٹنے والے لوگوں کو اب کورنٹائن نہیں کرے گی حکومت، اپوزیشن نے کی تنقید
این 95 ماسک کی کوالٹی کو لےکر ٹوئٹ کر نے والے ایمس ڈاکٹر کو وجہ بتاؤ نوٹس جاری

Support Free & Independent Journalism

Contribute Now

Copyright

All content © The Wire, unless otherwise noted or attributed. The Wire is published by the Foundation for Independent Journalism, a not-for-profit company registered under Section 8 of the Company Act, 2013. CIN: U74140DL2015NPL285224

Twitter

پیروی @TheWireUrdu

Acknowledgment

ipsmflogo The Wire’s journalism is partly funded by the Independent and Public Spirited Media Foundation
  • Top categories: خبریں/فکر و نظر/ویڈیو/ادبستان/گراؤنڈ رپورٹ/حقوق انسانی/عالمی خبریں/الیکشن نامہ/خاص خبر
  • Top tags: اردو خبر/ News/ The Wire/ Urdu News/ دی وائر اردو/ The Wire Urdu/ دی وائر/ Narendra Modi/ BJP
Proudly powered by WordPress | Theme: Chronicle by Pro Theme Design.
Don`t copy text!
loading Cancel
Post was not sent - check your email addresses!
Email check failed, please try again
Sorry, your blog cannot share posts by email.