خبریں

واشنگٹن: آنکھوں کے ذریعے بھی پھیل سکتا ہے کورونا وائرس

میڈیکل پیشہ وروں کو متاثرہ مریضوں کا علاج کرتے ہوئے چشمہ پہننے کی صلاح دی گئی ہے۔امریکہ کے سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریونشن کےمطابق کانوں سے کووڈ 19 پھیلنے کا امکان  نہیں ہے۔

(فوٹو: رائٹرس)

(فوٹو: رائٹرس)

نئی دہلی: کو رونا وائرس کے بارے میں ابھی تک ہمیں معلوم ہے کہ یہ ناک اور منھ کے ذریعے پھیلتا ہے لیکن اب ڈاکٹروں نے چونکانے والاانکشاف کیا ہے کہ یہ آنکھوں سے بھی پھیل سکتا ہے۔

حالانکہ کانوں کے ذریعے اس کے پھیلنے کے خدشے سے انکار کر دیا گیا ہے۔ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اگر کوئی متاثرہ شخص بہت نزدیک ہوکر کھانستا یا چھینکتا ہے تو ناک اور منھ کے ساتھ آنکھوں کے ذریعے بھی انفیکشن جسم  میں داخل  ہو سکتا ہے۔

 وائرس کے رابطہ  میں آئے ہاتھوں سے آنکھوں کو چھونے سے انفیکشن کے پھیلنے کا خدشہ ہے۔ ساتھ ہی، کسی متاثرہ شخص کے آنسوؤں سے بھی اس وبائی مرض  کی چپیٹ میں آنے کا خطرہ  ہے۔باربار ہاتھ دھونے، سماجی  دوری بنائے رکھنے اور باہر نکلنے پر چہرے کو ڈھکنے سے اس وائرس کو پھیلنے سے روکا جا سکتا ہے۔

امریکن اکیڈمی آف آپتھمولاجی(طب العین)کے مطابق چشمہ پہننے سے بھی حفاظت ہو سکتی ہے۔میڈیکل پیشہ وروں کو بھی متاثرہ مریضوں کا علاج کرتے ہوئے چشمہ پہننے کی صلاح دی گئی ہے۔امریکہ کے سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریونشن کےمطابق کانوں سے کووڈ 19 پھیلنے کا امکان  نہیں ہے۔