The Wire
  • ہمارے بارے میں
  • خبریں
  • فکر و نظر
  • حقوق انسانی
  • ادبستان
  • گراؤنڈ رپورٹ
  • ویڈیو
  • Support The Wire

تازہ ترین

  • بی بی سی ڈاکیومنٹری: برطانوی حکومت نے بی بی سی کی آزادی کا دفاع کیا
  • بی جے پی اپنےقریبی لوگوں کو فائدہ پہنچانے کے لیےایل آئی سی کا پیسہ استعمال کر رہی ہے: ممتا بنرجی
  • ہمارے احکامات کے باوجود ہیٹ اسپیچ پر کوئی کارروائی نہیں کی جا رہی: سپریم کورٹ
  • مرکزی وزارتوں اور محکموں میں نو لاکھ سے زیادہ عہدے خالی: حکومت
  • جسٹس ارون مشرا نے انٹرنیٹ پر ’غیر قانونی‘ برتاؤ کے خلاف سخت قوانین کا مطالبہ کیا

ٹاپ اسٹوریز

  • بجٹ 2023: اقلیتوں سے متعلق اسکیموں میں بھاری کٹوتی
    بجٹ 2023: اقلیتوں سے متعلق اسکیموں میں بھاری کٹوتی
  • مجاز کی شاعری میں رباب بھی ہے اور انقلاب بھی
    مجاز کی شاعری میں رباب بھی ہے اور انقلاب بھی
  • گزشتہ 9 سالوں سے ٹھہری ہوئی معیشت کو ’امرت کال‘ کے اس بجٹ سے کوئی خاص راحت نہیں
    گزشتہ 9 سالوں سے ٹھہری ہوئی معیشت کو ’امرت کال‘ کے اس بجٹ سے کوئی خاص راحت نہیں
  • اکبر الہ آبادی :رنج لیڈرکوبہت ہےمگرآرام کےساتھ
    اکبر الہ آبادی :رنج لیڈرکوبہت ہےمگرآرام کےساتھ
  • جموں و کشمیر کے لوگوں کو بے گھر اور ہراساں کرنے کے لیے انسداد تجاوزات مہم بی جے پی کا نیا ہتھیار: محبوبہ مفتی
    جموں و کشمیر کے لوگوں کو بے گھر اور ہراساں کرنے کے لیے انسداد تجاوزات مہم بی جے پی کا نیا ہتھیار: محبوبہ مفتی

ہم سے رابطہ کیجیے

کیا آپ اردو میں لکھتے ہیں یا لکھنا چاہتے ہیں ؟ اگر ہاں تو آپ ہمیں اپنے آئیڈیاز urdu@thewire.in پر بھیج سکتے ہیں۔

Subscribe to our mailing list

* indicates required

View previous campaigns.

خبریں

پی ایم کیئرس فنڈ کے لیے آزاد آڈیٹر کی تقرری، پی ایم او کو ہیڈ کوارٹر بنایا گیا

دی وائر اسٹاف 13/06/2020

شیئر کریں

  • Tweet
  • WhatsApp
  • Print
  • More
  • Email
  • Pocket

وزیر اعظم دفتر کی ویب سائٹ میں کہا گیا ہے کہ پی ایم کیئرس فنڈ کا مالی سال کے آخر میں ایک آڈٹ کیا جائےگا اور 27 مارچ، 2020 کو نئی دہلی میں ایک پبلک چیریٹیبل ٹرسٹ کے طور پر اس کورجسٹرڈ کیا گیا تھا۔

فوٹوبہ شکریہ: www.pmcares.gov.in

فوٹوبہ شکریہ: www.pmcares.gov.in

نئی دہلی: کئی  سوالوں سے گھرے پی ایم کیئرس فنڈ کے لیے آزاد آڈیٹر کی تقرری کر دی گئی ہے۔ آڈٹ کرنے والے ٹرسٹ کا ہیڈ کوارٹر ساؤتھ بلاک میں واقع وزیر اعظم دفتر(پی ایم او) ہوگا۔ دوپی ایم او افسراعزازی طور پر اس فنڈ کو چلائیں گے۔اکانومک ٹائمس کی رپورٹ کے مطابق،پی ایم او کی ویب سائٹ پر موجود اپڈیٹیڈسوال -جواب (ایف اے کیو)میں کہا گیا ہے، ‘23/04/2020 کو ہوئی  دوسری میٹنگ کے دوران فنڈ کے ٹرسٹیوں نے تین سال کے لیے پی ایم کیئرس فنڈ کے آڈیٹر کے طور پر ایم /ایس سارک ایسوسی ایٹ، چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس، نئی دلی کی تقریری  کافیصلہ لیا ہے۔’

بتا دیں کہ اسی کمپنی نے پرائم منسٹر نیشنل ریلیف فنڈ(پی ایم این آر ایف) کا آڈٹ کیا تھا اور اس کے سربراہ  سنیل کمار گپتا ہیں۔ایف اے کیو نے صاف کیا ہے کہ مالی سال  کے آخر میں ایک آڈٹ کیا جائےگا اور یہ 27 مارچ، 2020 کو نئی دہلی میں ایک پبلک چیریٹیبل ٹرسٹ کے طور پر رجسٹرڈکیا گیا تھا۔

ایف اے کیو میں کہا گیا، ‘ٹرسٹی ٹرسٹ کے مقاصد کو پورا کرنے، ٹرسٹ پراپرٹی کے صحیح استعمال کو یقینی بنانے کے لیے کنٹری بیوشن پروسس کو منظم کرنے اورنافذ ہونے والے قانون کے تحت تمام  فائلنگ، اکاؤنٹس اور رٹرن کو تیار کرنا اور جمع کرنا کے لیے ذمہ دار ہوں گے۔’

معلوم ہو کہ مرکزی حکومت پی ایم کیئرس فنڈ کو لےکر اعلیٰ سطح  کی رازداری  برت رہی ہے اور اس کو لےکر دائر کیےگئے آر ٹی آئی درخواستوں کو اس بنیاد پر خارج کر دیا جا رہا ہے کہ پی ایم کیئرس آر ٹی آئی ایکٹ، 2005 کے تحت پبلک اتھارٹی نہیں ہے۔اس فنڈ کے کام کرنے کے طریقے کو خفیہ  رکھنے کی سرکار کی کوششوں کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ وزیر اعظم دفتر نے آر ٹی آئی کے تحت یہ جانکاری بھی دینے سے بھی منع کر دیا ہے کہ کس تاریخ کو اس فنڈ کو ٹرسٹ کے طور پر رجسٹر کیا گیا اور کس تاریخ سے اس کوشروع کیا گیا۔

اس کے بعد دہلی ہائی کورٹ میں ایک عرضی  داخل کرکے پی ایم کیئرس فنڈ کو آر ٹی آئی ایکٹ کے تحت ‘پبلک اتھارٹی’قرار دینے کی مانگ کی گئی ہے۔اس عرضی کی مخالفت کرتے ہوئے سرکار نے کہا کہ وہ ایک حلف نامہ داخل کرے گی جس کے بعد گزشتہ 10 جون کو ہائی کورٹ نے معاملے کو 28 اگست تک کے لیےملتوی  کر دیا۔اپڈیٹیڈ ایف اے کیو میں کہا گیا ہے کہ پی ایم کیئرس فنڈ کا ہیڈ کوارٹر نئی دہلی کے ساؤتھ بلاک واقع وزیر اعظم کا دفتر ہوگا۔

اس فنڈ کے سکریٹری  کے طور پرپی ایم او میں ایک جوائنٹ سکریٹری(ایڈمنسٹریشن )کے ذریعے اعزازی طو رپر  چلایا جا رہا ہے، جسےپی ایم او میں ڈائریکٹر/ڈپٹی سکریٹری(ایڈمنسٹریشن)رینک کے ایک افسرکے ذریعے اعزازی طور پر مدد فراہم  کی جاتی ہے۔وزیر اعظم، وزیر داخلہ اوروزیر خزانہ  پی ایم کیئرس فنڈ کے عہدیدار ٹرسٹی ہیں۔ وزیر اعظم کے پاس بورڈ میں تین ٹرسٹی کو نامزد کرنے کا اختیار ہے جو کہ معزز افراد ہوں گے۔ حالانکہ، ابھی تک ایسی کوئی تقرری  نہیں کی گئی ہے۔

ایف اے کیو میں کہا گیا ہے کہ پی ایم کیئرس فنڈ سے اب تک 3100 کروڑ روپے مختص کیے جا چکے ہیں۔اسی سلسلے میں بامبے ہائی کورٹ میں بھی ایک عرضی دائر کرکے پی ایم کیئرس فنڈ کے بارے میں جانکاری عوامی کرنے اور اس کا کیگ سے آڈٹ کرانے کی مانگ کی گئی ہے۔


دی وائر ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے۔ہماری صحافت کو سرکاری اور کارپوریٹ دباؤ سے آزاد رکھنے کے لیے مالی تعاون کیجیے۔
[orc]

تازہ ترین

  • بی بی سی ڈاکیومنٹری: برطانوی حکومت نے بی بی سی کی آزادی کا دفاع کیا
  • بی جے پی اپنےقریبی لوگوں کو فائدہ پہنچانے کے لیےایل آئی سی کا پیسہ استعمال کر رہی ہے: ممتا بنرجی
  • ہمارے احکامات کے باوجود ہیٹ اسپیچ پر کوئی کارروائی نہیں کی جا رہی: سپریم کورٹ

شیئر کریں

  • Tweet
  • WhatsApp
  • Print
  • More
  • Email
  • Pocket

Related

Categories: خبریں

Tagged as: Corona Virus, coronavirus, Coronavirus Death, COVID-19, Disaster management act, Lockdown, Modi Govt, PM CARES Account, PM CARES Fund, PMNRF, PMO, Prime Minister National Relief Fund, Right to Information, RTI, SBI, The Wire, Virus Outbreak, آر ٹی آئی, پبلک اتھارٹی, پی ایم او, پی ایم کیئرس فنڈ, دی وائر

Post navigation

مدھیہ پردیش: مرکزی وزیر کی برتھ ڈے پارٹی میں سماجی دوری کی خلاف ورزی، سابق بی جے پی ایم ایل اے پر معاملہ درج
سپریم کورٹ کا ونود دوا کے خلاف جانچ رد کر نے سے انکار، فوری گرفتاری پر روک

Support Free & Independent Journalism

Contribute Now

Copyright

All content © The Wire, unless otherwise noted or attributed. The Wire is published by the Foundation for Independent Journalism, a not-for-profit company registered under Section 8 of the Company Act, 2013. CIN: U74140DL2015NPL285224

Twitter

پیروی @TheWireUrdu

Acknowledgment

ipsmflogo The Wire’s journalism is partly funded by the Independent and Public Spirited Media Foundation
  • Top categories: خبریں/فکر و نظر/ویڈیو/ادبستان/گراؤنڈ رپورٹ/حقوق انسانی/عالمی خبریں/الیکشن نامہ/خاص خبر
  • Top tags: اردو خبر/ News/ The Wire/ Urdu News/ دی وائر اردو/ The Wire Urdu/ دی وائر/ Narendra Modi/ BJP
Proudly powered by WordPress | Theme: Chronicle by Pro Theme Design.
Don`t copy text!
loading Cancel
Post was not sent - check your email addresses!
Email check failed, please try again
Sorry, your blog cannot share posts by email.