خبریں

دہلی: لاٹھی ڈنڈوں سے پٹائی کے بعد دو نجی سکیورٹی گارڈوں کی موت

معاملہ باہری دہلی کے نریلا کا ہے۔ پولیس کے مطابق، دونوں گارڈ سنیچر کو رات کی ڈیوٹی پر تھے تبھی ایک نجی کمپنی کے کیمپس میں لاٹھی ڈنڈوں سے انہیں پیٹا گیا۔ ان کی چیخ سن کر دوسرے گارڈ موقع پر پہنچے، لیکن حملہ آور فرار ہو گئے تھے۔

Screenshot-97-e1592198539883

نئی دہلی: باہری دہلی کے نریلا میں کچھ لوگوں کے ذریعے مبینہ طور پر لاٹھی ڈنڈوں سے پیٹے جانے کے بعد دو نجی سکیورٹیگارڈوں کی موت ہو گئی۔ معاملہ14 جون کی رات کا ہے۔نریلا کی گوتم کالونی باشندہ دونوں نجی سکیورٹی گارڈوں 22 سالہ امت اور 24 سالہ سنیل پر حملہ کرنے والوں کا ابھی پتہ نہیں چلا ہے۔

پولیس کے مطابق، دونوں گارڈ سنیچر کو رات کی ڈیوٹی پر تھے تبھی ایک نجی کمپنی کے کیمپس میں لاٹھی ڈنڈوں سے انہیں پیٹا گیا۔ ان کی چیخ و پکار سن کر دوسرے گارڈ موقع پر پہنچے، لیکن حملہ آور پاس کے جنگل میں فرار ہو گئے۔ڈپٹی کمشنر آف پولیس(آؤٹر -نارتھ)گورو شرما نے کہا کہ امت اور سنیل کو ایم وی اسپتال پہنچایا گیا اور پھر وہاں سے انہیں بی ایس اے اسپتال بھیجا گیا جہاں ان کی موت ہو گئی۔

پولیس نے بتایا کہ دونوں کے ہاتھ اور پیر میں فریکچر آئے تھے اور سر یا بدن کے دوسرے کسی حصہ پر چوٹ نہیں دکھ رہی تھی۔ اس سے لگتا ہے کہ حملہ آوروں کا ارادہ انہیں مارنے کا نہیں رہا ہوگا۔ معاملہ درج کر لیا گیا ہے اورقتل کی وجوہات کا پتہ لگانے کے لیے جانچ کی جا رہی ہے۔

پولیس پتہ لگا رہی ہے کہ قتل کے پیچھے کیمپس میں تعینات دوسرے اسٹاف کا ہاتھ تھا یا باہری لوگ شامل تھے۔این ڈی ٹی وی کے مطابق، مقامی لوگوں نے الزام لگایا کہ بی جی شرکے گروپ کے اس عمارت میں پہلے بھی چوری کی وارداتیں سامنے آئی ہیں۔

(خبررساں ایجنسی بھاشا کے ان پٹ کے ساتھ)