خبریں

جب مجھے جہادی اور دہشت گرد کہا گیا تب میں نے طے کیا کہ چپ نہیں رہوں گا: عرفان پٹھان

ویڈیو: ہندوستانی  کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈرعرفان پٹھان نے حال ہی میں سابق ہندوستانی کوچ گریگ چیپل کا دفاع کیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ ان کا کریئر برباد کرنے کے لیے لوگ چیپل کو الزام  دیتے ہیں، لیکن اس میں ان  کا کوئی ہاتھ نہیں ہے۔ اس کو لےکر ٹوئٹر پر لوگوں نے انہیں ٹرول کیا۔ یہاں تک کہہ دیا کہ وہ اگلا دہشت گرد حافظ سعید بننا چاہتے ہیں۔ اس موضوع  پر دی  وائر کی عارفہ  خانم شیروانی نے ان سے بات چیت کی۔