خبریں

کورونا وائرس: ہندوستان دنیا کا تیسرا سب سے زیادہ متاثرہ ملک بن گیا

ہندوستان میں کورونا وائرس انفیکشن کے کل معاملے 697413 ہو گئے ہے، جبکہ 19693 لوگ جان گنوا چکے ہیں۔ انفیکشن کے معاملوں میں ہندوستان نے اتوار کی  رات روس کو پیچھے چھوڑ دیا۔ یہ لگاتار چوتھا دن ہے، جب ملک  میں انفیکشن کے نئے معاملے 20 ہزار اور لگاتار دوسرا دن ہے، جب انفیکشن کے نئے معاملے لگاتار 24 ہزار سے زیادہ رہے ہیں۔

(فوٹو: پی ٹی آئی)

(فوٹو: پی ٹی آئی)

نئی دہلی: روس کو پیچھے کرتے ہوئے ہندوستان دنیا میں کورونا وائرس سے تیسرا سب سے زیادہ متاثرہ  ملک  بن گیا ہے۔ دنیامیں سب سے زیادہ متاثرہ ممالک  میں پہلے نمبر پرامریکہ ہے اور دوسرے نمبر پر برازیل ہے۔اس بیچ سوموار کو لگاتار دوسرے دن کورونا وائرس کے 24 ہزار سے زیادہ  نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ گزشتہ24 گھنٹے کے دوران 24248 نئے معاملے سامنے آنے کے بعد ملک  میں کورونا وائرس انفیکشن کے کل معاملے سات لاکھ کے قریب (697413)پہنچ گئے۔

اس کے علاوہ گزشتہ24 گھنٹے کے دوران 425 اور متاثرین کی موت کے بعد ملک میں اس سے مرنے والوں کی تعداد19693 ہو گئی ہے۔وزارت صحت کے مطابق آج لگاتار چوتھا دن ہے، جب ملک میں کوروناانفیکشن کے 20000 سے زیادہ معاملے سامنے آئے ہیں۔

اب گزشتہ24 گھنٹے یا ایک دن میں انفیکشن کے نئے معاملوں کی بات کریں تو پانچ جولائی کو ان کی تعداد ریکارڈ24850 تھی، جو اب تک سب سے زیادہ  ہے۔ چار جولائی کو 22771، تین جولائی کو 20903،دو جولائی کو 19148،ایک جولائی کو 18653، 30 جون کو 18522،29 جون کو 19459 تھی اور 28 جون کو 19906 نئے معاملے سامنے آئے تھے۔

گزشتہ 27 جون کو انفیکشن کے نئے معاملوں کی تعداد پہلی بار 18 ہزار کااعدادوشمار پار کرکے18552 ہو گئی تھی۔ 26 جون کو نئے معاملوں کی تعداد پہلی بار 17 ہزار کااعداد و شمار پار کرکے 17296 ہوئی تھی۔ 25 جون کو پہلی بار 16 ہزار کااعداد و شمار پار کرتے ہوئے نئے معاملوں کی تعداد 16922 درج کی گئی تھی۔

گزشتہ24 جون کو انفیکشن کے نئے معاملوں کی تعداد 15968 تھی،23 جون کو 14933،22 جون کو 14821 اور 21 جون کو 15413 نئے معاملے سامنے آئے تھے۔ اس دن پہلی بار نئے معاملوں کی تعداد نے 15 ہزار کااعداد و شمار پار کیا تھا۔ 20 جون کو ان کی تعداد 14516،19 جون کو 13586 تھی اور 18 جون کو 12881 معاملے درج کیے گئے تھے۔

اس طرح 20 جون کے بعد سے یہ لگاتار 17واں دن ہے، جب نئے معاملوں کی تعداد 14 ہزار سے زیادہ رہی ہے اور 27 جون سے لگاتار 10واں دن ہے، جب انفیکشن کے نئے معاملے ہر دن 18000سے زیادہ  رہے ہیں۔روس کو پیچھے کرتے ہوئے امریکہ اور برازیل کے بعد اب ہندوستان اس عالمی وبا سے بری طرح متاثر دنیا کا تیسرا ملک ہے۔ ہلاک ہونے والوں کی تعداد کے معاملے میں ہندوستان آٹھویں نمبر پر ہے۔

اب ایک دن یا 24 گھنٹے کے دوران مرنے والوں تعداد کی بات کریں توگزشتہ پانچ جولائی کو 613 لوگوں کی موت ہوئی تھی، جو اب تک کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔ چار جولائی کو یہ تعداد 442، تین جولائی کو 379، دو جولائی کو 434 اور ایک جولائی کو 507 تھی۔گزشتہ 30 جون کو 418، 29 جون کو 380، 28 جون کو 410، 27 جون کو 384، 26 جون کو 407، 25 جون کو 418 اور 24 جون کو 465 لوگوں کی موت ہوئی تھی۔

اس کے علاوہ 23 جون کو 312 اور 22 جون کو کل 445 لوگوں کی موت ہوئی تھی۔ اس دن پہلی بار ایک دن میں ہلاک  ہونےوالوں کی تعداد 400 کےاعدادوشمارکو پار ہوئی تھی۔گزشتہ11 جون سے 21 جون کے بیچ مرنے والوں کی تعداد 300 سے 400 کے اندر رہی ہے۔ 11 جون کو 24 گھنٹے کے دوران 357 لوگوں کی موت درج کی گئی تھی، اس دن پہلی بار مرنے والوں کی تعداد300 کے اعدادوشمار کو پار کر گئی تھی۔ اس طرح سے 11 جون کے بعد یہ لگاتار 26واں دن ہے، جب گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مرنے والوں کی تعداد 300 سےزیادہ  رہی ہے۔

سوموار کو وزارت صحت کے اعدادوشمار کے مطابق، ملک میں اب تک کووڈ 19 کے 424432 مریض ٹھیک ہو چکے ہیں اور ایک مریض ملک سے باہر چلا گیا ہے۔ وہیں ملک  میں253287 لوگوں کا علاج جاری ہے۔وزارت  نے کہا، ‘ابھی مریضوں کے ٹھیک ہونے کی شرح  60.85 فیصد ہے۔’

کل مصدقہ معاملوں میں غیرملکی  شہریوں کے اعداد وشمار بھی شامل ہیں۔آئی سی ایم آر کے مطابق، پانچ جولائی تک کل 996966 لوگوں کی کووڈ 19 کی جانچ کی گئی ہے، جن میں سے 180596 لوگوں کی جانچ اتوار کو ہی کی گئی۔

دنیامیں 5.34 لاکھ سے زیادہ  کی موت اور انفیکشن کے 1.14 کروڑ سے زیادہ معاملے

امریکہ کی جانس ہاپکنس یونیورسٹی کے اعدادوشمار کے مطابق، پوری دنیا میں یہ وبا534373 لوگوں کی جان لے چکی ہے اور انفیکشن کے کل معاملے بڑھ کر 11450247 ہو گئے ہیں۔ امریکہ انفیکشن کے 2888730 معاملوں کے ساتھ سب سے زیادہ متاثرہ ملک  ہے۔ یہاں مرنے والوں کی تعداد129947 ہو چکی ہے۔

امریکہ کے بعد انفیکشن سے سب سے زیادہ متاثرہ  دوسرے ملک  برازیل میں انفیکشن کے 1603055 معاملے سامنے آئے ہیں۔ برازیل میں انفیکشن کی وجہ سے64867 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔اس کے بعد انفیکشن کے معاملوں میں ہندوستان کا نمبر آتا ہے۔ ہندوستان کے بعد روس میں اتوار رات تک انفیکشن کے کل معاملے 680283 ہو گئے تھے اور یہاں اب تک 10145 لوگوں کی موت ہوئی تھی۔

برٹن میں انفیکشن286931 معاملے سامنے آئے ہیں۔اس ملک میں موت کےاعداد و شمار44305 ہیں۔

(خبررساں  ایجنسی بھاشاکے ان پٹ کے ساتھ)