خبریں

مہاراشٹر میں مارچ سے اب تک کورونا وائرس انفیکشن سے 82 پولیس اہلکاروں کی موت: حکام

ایک سینئرافسر نے بتایا کہ مہاراشٹر میں اب تک کل 6400 پولیس اہلکارانفیکشن کی چپیٹ میں آ چکے ہیں، جن میں سے 5100 پولیس اہلکار علاج کے بعد صحت یاب  ہو چکے ہیں، وہیں 150 افسران  سمیت 1213 پولیس اہلکاروں کا علاج چل رہا ہے۔

(علامتی تصویر، فوٹو: پی ٹی آئی)

(علامتی تصویر، فوٹو: پی ٹی آئی)

نئی دہلی:رواں سال مارچ میں کورونا وائرس انفیکشن پھیلنے کے بعد سے اب تک مہاراشٹر پولیس کےکل 82اہلکار کووڈ 19سے اپنی جان گنوا چکے ہیں۔ایک سینئر افسرنے بدھ کو یہ جانکاری دی۔

انہوں نے بتایا کہ اب تک کل 6400 پولیس اہلکارانفیکشن کی چپیٹ میں آ چکے ہیں جن میں سے 5100 پولیس اہلکار علاج کے بعد صحت یاب  ہو چکے ہیں وہیں 150 افسران  سمیت 1213 پولیس اہلکاروں کا مختلف اسپتالوں میں علاج چل رہا ہے۔ریاست میں ممبئی پولیس کے سب سے زیادہ تین افسران سمیت 48 پولیس اہلکاروں کی کووڈ 19 سے موت ہو چکی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مارچ میں لاک ڈاؤن نافذ ہونے کے بعد سے پولیس اہلکاروں پر حملے کی313 واقعات اورطبی اہلکاروں پر حملے کی 54 واقعات رونما ہوئے۔انہوں نے کہا کہ ان حملوں کے سلسلے میں 879 لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

افسرنے کہا کہ پولیس نے دفعہ188کے تحت 177491 معاملے درج کرکے 30452 لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔ ساتھ ہی91805 گاڑیوں کو ضبط کیا گیا ہے۔لاکڈاؤن کے دوران مختلف جرائم میں 13.40 کروڑ روپے کا جرمانہ وصول کیا گیا ہے۔

(خبررساں ایجنسی بھاشا کے ان پٹ کے ساتھ)