خبریں

مرکز نے ٹک ٹاک لائٹ سمیت چین کے 47 مزید موبائل ایپ پر پابندی لگائی

ان میں سے اکثر ان چینی  ایپ کے کلون یا انہی کی طرح کےایپ ہیں، جنہیں گزشتہ  جون مہینے میں بین  کیا گیا تھا۔

(فوٹو: رائٹرس)

(فوٹو: رائٹرس)

نئی دہلی: منسٹری آف انفارمیشن اینڈ ٹکنالوجی  نے 47مزید ایپ پر پابندی لگا دی ہے، جو جون مہینے میں پہلے سے بین  کیے گئے 59 چینی ایپ کے کلون یا اسی سے ملتے جلتےتھے۔اس فہرست میں ٹک ٹاک لائٹ، ہیلو لائٹ، شیئراٹ لائٹ، وی گو لائیو لائٹ اور وی ایف وائی لائٹ جیسے ایپ شامل ہیں۔

ہندوستان  نے ملک کی سالمیت،خودمختاریت  اور قومی سلامتی کے لیے خطرہ بتاتے ہوئے 29 جون کو ٹک ٹاک اور یو سی براؤزر سمیت چین سے متعلق  59 موبائل ایپ پر پابندی  لگا دی تھی۔

ہندوستان  میں ٹک ٹاک کے 20 کروڑ سے زیادہ  صارفین  ہیں، جبکہ شاؤمی سب سے بڑا موبائل برانڈ ہے۔علی بابا کا یو سی براؤؤزر ایک موبائل انٹرنیٹ براؤزر ہے، جو 2009 سے ہندوستان  میں دستیاب ہے۔ اس کا دعویٰ ہے کہ ستمبر 2019 میں دنیا بھر (چین کو چھوڑکر)میں اس کے 1.1 ارب صارفین  تھے، جس میں آدھے ہندوستان  سے تھے۔

وزارت  نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ اس کو مختلف ذرائع  سے کئی شکایتیں ملی ہیں، جن میں اینڈرائیڈ اور آئی اوایس پلیٹ فارم پر دستیاب  کچھ موبائل ایپ کے استعمال  کے بارے میں کئی رپورٹ شامل ہیں۔ان رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ ایپ‘صارفین  کے ڈیٹا کو چراکر، انہیں خفیہ طریقے سے ہندوستان کے باہرواقع  سرور کو بھیجتے ہیں۔’

ٹک ٹاک اور کچھ دوسرے ایپ کو لے کر ہوئی جانچ میں پتہ چلا ہے کہ کیمرہ ، مائیکرووون اور فل نیٹ ورک ایکسیس کو اس طرح سے بنایا  گیا تھا کہ کسی بھی ڈیٹا کا استعمال یا جاسوسی کا ہندوستانی انتظامیہ کے ذریعے پتہ نہیں لگایا جا سکتا تھا۔پچھلے مہینے 29 جون کو جاری ممنوعہ فہرست میں وی چیٹ، وی گو لائیو، ہیلو، لائکی، کیم اسکینر، وی گو ویڈیو، ایم آئی ویڈیو کال شاؤمی، ایم آئی کمیونٹی، کلیش آف کنگس کے ساتھ ہی ای کامرس پلیٹ فارم کلب فیکٹری اور شی ان شامل ہیں۔