خبریں

نیوز پورٹل نیوز کلک کے دفتر، عہدیداروں اور صحافیوں کے گھروں پر ای ڈی کی چھاپےماری

ای ڈی کا کہنا ہےکہ نیوزکلک پر چھاپے ماری مبینہ منی لانڈرنگ کیس سے متعلق  ہے اور ایجنسی ادارے کو دوسرے ممالک کی مشتبہ کمپنیوں سے رقم ملنے کی جانچ کر رہی ہے۔ کئی صحافیوں  کا کہنا ہے کہ یہ چھاپے آزادمیڈیا کو نشانہ  بنانے کی کوشش  ہیں۔

نیوزکلک کے مالک پربیر پرکایستھ۔ (فوٹو: یوٹیوب)

نیوزکلک کے مالک پربیر پرکایستھ۔ (فوٹو: یوٹیوب)

نئی دہلی: منگل کی صبح ای ڈی نے دہلی واقع ایک آزاد میڈیا پورٹل نیوزکلک ڈاٹ ان کے کئی عہدیداروں  اور اس سے وابستہ صحافیوں کی رہائش  پر چھاپے ماری کی۔میڈیا گروپ کے ذرائع نے د ی وائر سے اس بات کی تصدیق  کی کہ جن لوگوں کے یہاں چھاپےماری کی گئی ان میں پورٹل کے مالک پربیر پرکایستھ اورمدیر پرانجل شامل ہیں۔

دی  ہندو کے مطابق، ادارے کے جنوبی  دہلی واقع  دفتر پر بھی چھاپےماری کی گئی۔دی  کوئنٹ کےمطابق، ای ڈی نے کہا کہ نیوزکلک پر چھاپےماری مبینہ منی لانڈرنگ کیس سے متعلق  ہے اور ایجنسی ادارے کو غیرممالک کی مشتبہ کمپنیوں سے رقم ملنے کی جانچ کر رہی ہے۔

پرانجل نے بتایا،‘صبح سے ہی جانچ جاری ہے جو ہمارے کچھ گھروں میں بھی ہو رہی ہے۔ ہم تعاون کر رہے ہیں اور تعاون جاری رکھیں گے۔ وہ  دستاویزوں کی تلاشی لے رہے ہیں اور ہمیں نوٹس دیا ہے۔’نیوزکلک کے لیے یوٹیوب  پر پروگرام کرنے والے اینکر ابھیسار شرما نے ٹوئٹر پر چھاپےماری کی تصدیق کی ہے۔

سوشل میڈیا پر کئی صحافیوں  نے کہا کہ نیوزکلک پر ای ڈی کی چھاپے ماری اس کی سرکاری  لائن پر نہ چلنے والے صحافیوں  کو ہراساں  کرنے کی  حالیہ کوشش ہے۔

دی  وائر کے بانی مدیرسدھارتھ وردراجن نے ٹوئٹ کیا،‘سیڈیشن  کے معاملے، یواے پی اے،153،505 جیسی دفعات میں ایف آئی آر، من مانے ہتک عزت کے مقدمے اور اب ای ڈی کی چھاپےماری ہندوستان  کی آزاد میڈیا کے ساتھ سرکار اس طرح سلوک  کرتی ہے۔ نیوزکلک حالیہ نشانہ  بنا ہے۔’

صحافی  محمد علی نے لکھا، ‘دہلی میں نیوزکلک کے دفتر، مالک پربیر پرکایستھ اور مدیر پرانجل کے گھروں پر چھاپےماری کے ساتھ مودی سرکار کا میڈیا پر حملہ جاری ہے۔ نیوزکلک سرکار کی پالیسیوں پراہم  رپورٹنگ کے آخری اداروں  میں سے ایک تھا۔’

صحافی شری دھر نے لکھا، ‘دہلی میں نیوزکلک کے دفتر، مالک پربیر پرکایستھ اور مدیرپرانجل کے گھروں پر چھاپےماری کے ساتھ مودی سرکار کا میڈیا پر حملہ جاری ہے۔’