خبریں

وزیر اعظم نریندر مودی کے پرنسپل ایڈوائزر پی کے سنہا نے استعفیٰ دیا

سال1977 بیچ کے آئی اے ایس افسر رہے پی کے سنہا کو ستمبر 2019 میں وزیر اعظم مودی کے پرنسپل ایڈوائزر کےعہدے پرمقرر کیا گیا تھا۔ وہ چار سالوں  تک کابینہ سکریٹری  کےطور پر بھی اپنی خدمات  دے چکے ہیں۔

پردیپ کمار سنہا۔ (فوٹو: وکی میڈیا کامنس)

پردیپ کمار سنہا۔ (فوٹو: وکی میڈیا کامنس)

نئی دہلی: وزیر اعظم  نریندر مودی کے پرنسپل ایڈوائزر پی کے سنہا نے اپنے عہدے سے استعفیٰ  دے دیا ہے۔ ذرائع نے منگل کو یہ جانکاری دی۔سال 1977 بیچ کے آئی اے ایس افسر  رہے سنہا کو ستمبر 2019 میں وزیر اعظم  کے پرنسپل ایڈوائزر کے عہدے پرمقرر کیا گیا تھا۔

اس سے پہلے انہیں کچھ وقت کے لیے پی ایم او میں آفیسر آن سپیشل ڈیوٹی(اوایس ڈی)مقرر کیا گیا تھا۔ وہ چارسالوں  تک کابینہ سکریٹری  کے طور پربھی اپنی خدمات  دے چکے ہیں۔ سنہا وزارت بجلی  میں سکریٹری  کےعہدے پربھی کام کر چکے ہیں۔

ذرائع  کے حوالے سے دی  پرنٹ کی رپورٹ کے مطابق، مودی سرکار سنہا کو دہلی یا پڈوچیری کے لیفٹیننٹ گورنر جیسے آئینی عہدے پر مقرر کرنے پر غور کر سکتی ہے۔رپورٹ میں آگے کہا گیا کہ سنہا نے ذاتی وجوہات کا حوالہ دیتے ہوئے استعفیٰ  دیا۔

 (خبررساں  ایجنسی بھاشاکے ان پٹ کے ساتھ)