الیکشن نامہ

بی جے پی نے کہا، بنگال میں پارٹی اقتدار میں آئی تو سب کو کووڈ 19 ویکسین مفت ملے گی

ترنمول کانگریس کہا ہے کہ، ‘بھارتیہ جملہ باز پارٹی کی جانب سے مفت کو رونا ویکسین کا اعلان  کیا گیا ہے۔ اسی طرح کا وعدہ انہوں نے انتخاب سے پہلے بہار میں لوگوں کو بےوقوف بنانے کے لیے کیا تھا۔

(فوٹوبہ شکریہ ٹوئٹر/@BJP4Bengal)

(فوٹوبہ شکریہ ٹوئٹر/@BJP4Bengal)

نئی دہلی: مغربی بنگال میں دو مرحلوں  کےانتخاب سے پہلے بی جے پی نے جمعہ  کو اعلان کیا کہ وہ اقتدار میں آنے کے بعد سب کو مفت میں کووڈ 19 ویکسین مہیا کرائےگی۔بنگال بی جے پی کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ٹوئٹ کرکے کہا گیا ہے، ‘مغربی بنگال میں بی جے پی کے اقتدار میں آتے ہی کووڈ 19 ویکسین سب کو مفت میں دی جائےگی۔’

کانگریس کی جانب سے بی جے پی کے اس اعلان  پر سوال اٹھاتے ہوئے پوچھا گیا ہے کہ باقی کے ہندوستان  کے لوگوں کا کیا ہوگا؟پارٹی کے ترجمان رندیپ سنگھ سرجےوالا نے ٹوئٹ کر کہا ہے، ‘باقی کے ہندوستان  کا کیا ہوگا، جنہیں ویکسین کے دو ڈوز کے لیے 1200 روپے چکانے ہیں۔ لوگوں کو بیوقوف  بنانا بند کر دیجیے۔’

ترنمول کانگریس نے ٹوئٹ کرکے کہا، ‘بھارتیہ جملہ باز پارٹی کی جانب سے مفت کو رونا ویکسین کا اعلان  کیا گیا ہے۔ اسی طرح کا وعدہ انہوں نے انتخاب سے پہلے بہار میں لوگوں کو بےوقوف بنانے کے لیے کیا تھا، جس کو وہ آسانی سے بھول گئے ہیں۔ بنگال بیوقوف  نہیں بنےگا۔ بی جے پی پر بھروسہ کرنا چھوڑ دیجیے۔’

معلوم ہو کہ ٹیکہ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا(ایس آئی آئی)نے گزشتہ21 اپریل کو کہا تھا کہ کووڈ 19 ٹیکہ‘کووی شیلڈ’کی قیمت ریاستی سرکاروں کے لیے400 روپےفی  خوراک اور نجی اسپتالوں کے لیے600 روپے فی  خوراک ہوگی۔

کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے یہ بھی کہا تھا کہ 150 روپے فی  خوراک کا موجودہ معاہدہ ختم  ہونے کے بعدمرکزی حکومت کے لیے بھی شرح 400 روپے فی خوراک ہوگی۔سرکار کے 18 سال سے زیادہ عمر کے تمام شہریوں  کی  ٹیکہ کاری  کےفیصلے کے بعد سیرم انسٹی ٹیوٹ نے ایسٹراجینکا کے ٹیکے کی قیمت کا اعلان  کیا، جسے وہ اپنے پونے پلانٹ میں تیار کر رہی ہے۔

سیرم انسٹی ٹیوٹ کے سی ای اوادار پوناوالا نے ایک نیوز چینل سے بات چیت میں کہا تھا کہ شروعاتی 10 کروڑ خوراک کا معاہدہ ختم  ہونے کے بعدمرکزی حکومت سے بھی400 روپے فی  خوراک کی شرح  سے قیمت  لی جائےگی۔ انہوں نے کہا تھا، ‘میں یہ صاف کر دوں کہ قیمت الگ الگ نہیں ہے۔ نئے معاہدے کے لیےتمام سرکاروں کے لیے قیمت 400 روپے ہی ہوگی۔’