خبریں

مغربی بنگال: بی جے پی کے تمام 77 ایم ایل اے کو سیکیورٹی ملی، وزارت داخلہ  نے دی منظوری

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ وزارت داخلہ کے حکم کے مطابق 77 میں سے 61ایم ایل اے کو کم از کم‘ایکس’زمرے کی سیکیورٹی دی جائیگی اور سی آئی ایس ایف کے کمانڈو تعینات کیے جائیں گے۔انہوں نے بتایا کہ باقی کو یا تو سینٹرل سیکیورٹی حاصل ہے یا انہیں‘وائی’زمرے کی سب سے اعلیٰ سیکیورٹی مہیا کرائی جائےگی۔

مغربی بنگال بی جے پی کےممبر۔ (علامتی  فوٹو: ٹوئٹر)

مغربی بنگال بی جے پی کےممبر۔ (علامتی  فوٹو: ٹوئٹر)

نئی دہلی:مغربی بنگال اسمبلی کے لیے نومنتخب تمام77بی جے پی ایم ایل اے کوخطرے کے خدشات کے پیش نظرمرکزی نیم فوجی دستہ کے جوان انہیں تحفظ  فراہم کریں ۔ سرکاری ذرائع نے سوموار کو یہ جانکاری دی۔انہوں نے بتایا کہ اسمبلی کے بی جے پی ممبروں کی حفاظت سی آئی ایس ایف اورسی آر پی ایف کے مسلح  کمانڈوز کریں گے۔

انہوں نے بتایا کہ وزارت داخلہ  نے اس کی منظوری سینٹرل سیکیورٹی ایجنسیوں کی جانب سےتیار رپورٹ اور وزارت کی جانب سے انتخاب کے بعد بی جے پی کارکنوں کے خلاف ہوئے تشدد کے مدنظر وہاں بھیجی گئی اعلیٰ عہدیداروں کی ٹیم کی طرف  سے مہیا کرائی گئی جانکاری کونوٹس میں لیتے ہوئے دی۔

سرکاری ذرائع  نے بتایا کہ وزارت داخلہ کے حکم کے مطابق 77 میں سے 61 ایم ایل اے کواکم از کم ‘ایکس’زمرے کی سیکیورٹی دی جائیگی اور سی آئی ایس ایف کے کمانڈو تعینات کیے جائیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ باقی کو یا تو سینٹرل سیکیورٹی حاصل ہے یاانہیں‘وائی’زمرے کی اعلیٰ سیکیورٹی مہیا کرائی جائےگی۔ حزب اختلاف کے رہنما شبھیندو ادھیکاری کو پہلے ہی سی آر پی ایف کے جوانوں کے ذریعے‘زیڈ’زمرے کی سیکیورٹی دی جا رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق، ادھیکاری کے بی جے پی میں شامل ہونے سے پہلے ہی انہیں مغربی بنگال میں زیڈزمرے اور دیگر صوبوں  کے لیے وائی زمرے کی سیکیورٹی مہیا کرائی گئی تھی۔ انہیں ایک بلیٹ پروف گاڑی بھی دی گئی تھی۔

سینئر افسرنے کہا،‘صوبے میں انتخاب  کے بعد پیدا ہوئے حالات کے مد نظر یہ لوگ ممکنہ خطرے کا سامنا کر رہے ہیں اور اس لیے ان کی سیکیورٹی کی ضرورت ہے۔’انہوں نے بتایا کہ بی جے پی کے کئی امیدواروں ، جن میں پارٹی بدل کر بھگوا پارٹی میں آنے والے شامل ہیں، کو کچھ اور وقت کے لیے سیکیورٹی ملتی رہےگی۔

غورطلب ہے کہ مغربی بنگال میں 294رکنی اسمبلی  کے لیے ہوئے انتخاب میں بی جے پی 77 سیٹوں کے ساتھ مین اپوزیشن پارٹی بن کر ابھری ہے۔ وہیں وزیر اعلیٰ  ممتا بنرجی کی قیادت میں ترنمول کانگریس نے ایک بار پھر سرکار بنائی ہے۔

حکام کے مطابق ‘ایکس’زمرے کی سیکیورٹی میں تین سے چار کمانڈو ہوتے ہیں، جبکہ ‘وائی’زمرے میں یہ تعداد چھ سے سات کمانڈوں کی ہو جاتی ہے۔ وہیں،‘زیڈ’ زمرے میں چھ سے نو کمانڈو تعینات رہتے ہیں۔

سی آئی ایس ایف اور سی آر پی ایف کے پاس بے حد خاص لوگوں کی سیکیورٹی کرنے کی تربیت  اکائی ہے اور دونوں فورسزتقریباً 140لوگوں  کو سیکیورٹی مہیا کراتے ہیں، جن میں مرکزی وزیر،ایم پی  اور نوکرشاہ شامل ہیں۔

(خبررساں  ایجنسی بھاشا کے ان پٹ کے ساتھ)