خبریں

جنتر منتر پر ہندوتوا گروپ کے پرتشدد ہجوم کا اجتماع، صحافی پر بھی حملہ

ویڈیو: گزشتہ آٹھ اگست کو دہلی کے جنتر منتر پر ‘بھارت جوڑو آندولن’کے زیر اہتمام منعقد پروگرام  میں براہ راست  مسلمانوں کے خلاف تشددکی اپیل کی گئی  تھی۔ سوشل میڈیا پر وائرل پروگرام  کے ایک مبینہ  ویڈیو میں مسلمانوں کو قتل کرنے کی اپیل کی گئی تھی۔ اس موضوع پر کیرل کے سابق  ڈی آئی جی این سی استھانا، دی وائر کے رپورٹر یاقوت علی،نیشنل دستک کے رپورٹر انمول پریتم اور عالیشان جعفری سے دی وائر کی سینئر ایڈیٹر عارفہ خانم شیروانی نے بات چیت  کی۔