خبریں

دہلی: حج ہاؤس کی حمایت میں اترے لوگ، بی جے پی پر تقسیم کی سیاست کا الزام

ویڈیو: دہلی کےدوارکا میں حج ہاؤس بننےکی مخالفت میں کچھ ہندوتوادی تنظیموں نے مظاہرہ  کیا تھا۔ اس سلسلے میں آل دوارکا ریذیڈنٹس فیڈریشن کی جانب سے لیفٹیننٹ گورنر کو ایک خط لکھ کر کہا گیا تھا کہ حج ہاؤس بننے سے دوارکا کا ماحول کشمیر جیسا ہو جائےگا۔ دوارکا کے تقریباً 100باشندوں نے اس خط کی تردید کی ہےاور حج ہاؤس بننے کی حمایت کی ہے۔