خبریں

فرقہ وارانہ ذہنیت کو اولمپک میں گولڈ میڈل جیتنے والے نیرج چوپڑہ کا جواب

ویڈیو:  ٹوکیو اولمپک کےجیولین تھرو مقابلے میں طلائی تمغہ  جیتنےوالے  نیرج چوپڑہ  کا ایک ویڈیا سوشل میڈیا پر گزشتہ25 اگست کو وائرل ہو گیا۔ اس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ کیسے وہ اولمپک میں اپنے تھرو سے پہلےتھوڑا پریشان ہو گئے تھے، کیونکہ انہیں بھالا نہیں مل رہا تھا۔ نیرج نے کہا کہ بعد میں انہوں نے پاکستانی کھلاڑی ارشد ندیم کو ان کے بھالے سے مشق کرتے دیکھا۔ پھر نیرج نے ان سے اپنا بھالا لیا اور آخر میں اسی بھالے سے اس نے گولڈ میڈل جیتا۔